پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زردری نے کہا ہے کہ لندن میں میاں صاحب سے کہا تھا کہ شہزادہ سلیم نہ بنیں، یہ بادشاہ بن گئے تھے۔
آصف زرداری پشاور میں اسد گلزارخان کےاہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پرتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف کو کہہ دیا تھا کہ آخری سال سیاست کروں گا، حکومت کا آخری سال ہے، اس لیے سیاست کر رہا ہوں۔
آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی کو نوجوانوں کی سخت ضرورت ہوتی ہے، ہم نے این اے 120 سے جیالے کو امیدوار بنایا، ہر سیاسی جماعت کو چاہیےکہ وہ اپنے ساتھ یوتھ کو ملائے۔
انہوں نے کہا کہ این اے120 میں فتح کے بعد مریم نواز کا بیان سن لیں، اس میں بہت کچھ ہے۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ لیاقت جتوئی کوکوئی وکٹ سمجھتا ہے توان کی سیاسی بصیرت پرسوالیہ نشان ہے۔
خبر: جنگ