بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پوری قوم کو پتہ ہے کہ کرپشن کیس میں نواز شریف کے بعد عمران کی باری ہے، اگلی باری آصف زرداری کی ضرور ہے لیکن حکومت کرنے کی، عمران خان اپنی خیر منائے کیوں کہ 62 اور 63 اب ان کی طرف آ رہا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پاکستان کے نیلسن منڈیلا ہیں اور انہیں کٹھ پتلی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ترجمان بلاول ہاؤس بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ جس احتساب کا سامنا آصف علی زرداری نے کیا موجودہ سیاسی دور میں اس کی مثال نہیں ملتی، آصف زرداری ساڑھے 11 سال جیل کاٹ کر انہی عدالتوں سے بری ہو چکے ہیں، آصف زرداری کی زبان کاٹی گئی اور ان پر سخت تشدد کیا گیا لیکن کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران خان بدحواسی میں بیان دینا بند کریں، عمران خان یہ تاثر دینا چھوڑ دیں کہ ملک کے سب ادارے ان کی مٹھی میں بند ہیں۔
Recommended For You
-
شیخ ظہور احمد نے ستر کی دہائی میں ناروے میں پاکستانی اشیاء متعارف کروائیں
تحریر: ڈاکٹر سید سبطین شاہ۔ اسلام آباد (پاکستان) دنیا میں آنے والا ہر شخص اپنا کردار... -
اوسلو: پاکستان یونین ناروے نے قائد اعظم کے 146ویں یومِ پیدائش پرتقریب کا انعقاد کیا
اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 146 ویں... -
پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کی تقریب اوسلو میں منعقد ہوئی
اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار...