کراچی کے زیر زمین لائن سے تیل کی چوری کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون پولیس نے تیل کی چوری میں ملوث گینگ کے چار کارندے گرفتار کرلئے، ملزمان کا گروپ آٹھ افراد پر مشتمل ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک ماہ میں 52 فٹ کھدائی کرکے کراچی سے ملتان جانے والی ڈیزل کی مین لائن سے لاکھوں روپے کا تیل چوری کیا۔ پولیس نے ملیر ندی سے چار ملزمان دھر لئے، ملزمان چار سو فٹ پائپ کی مدد سے آئل ٹینکر بھرتے تھے۔ ملزمان کے مطابق ایک ٹینکر دو گھنٹے میں بھرتے جسے کاٹھور پر بختار نامی شخص کو پانچ لاکھ روپے میں فروخت کرتے، مارکیٹ میں تیل کے ٹینکر کی مالیت چودہ لاکھ روپے سے زائد ہے۔
Recommended For You
-
شیخ ظہور احمد نے ستر کی دہائی میں ناروے میں پاکستانی اشیاء متعارف کروائیں
تحریر: ڈاکٹر سید سبطین شاہ۔ اسلام آباد (پاکستان) دنیا میں آنے والا ہر شخص اپنا کردار... -
اوسلو: پاکستان یونین ناروے نے قائد اعظم کے 146ویں یومِ پیدائش پرتقریب کا انعقاد کیا
اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 146 ویں... -
پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کی تقریب اوسلو میں منعقد ہوئی
اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار...