ناروے امن اور محبت کی سرزمین ہے وہاں پاکستانیوں کی قدر کی جاتی ہے۔ پاکستانی کیمونٹی نے ناروے میں بہت محنت، کوشش اور لگن سے اپنا مقام بنایا ہے۔
ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین اور ناروے میں پاکستان کے اعزازی قونصلر برائے سرمایہ کاری راجہ ناصر حسین نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں نامور شاعر محقق کیمپئر سید آل عمران کے ناروے کے سفرنامہ کی تعارفی تقریب کے موقع پر کیا۔
انھوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانی اپنے وطن کی خوشحالی اور بہتری کی خواہش رکھتے ہیں اور اس کے لیے عملی اقدامات بھی کرتے ہیں۔ پاکستان سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔ راجا ناصر حسین نے مزید کہا کہ سید آل عمران محبتوں اور اخلاقیات کو فروغ دینے والے لکھاری ہیں۔ ناروے میں پاکستانی کیمونٹی آپ کا دل سے احترام کرتی ہے۔ وہ معاشرے میں مثبت قدریں اجاگر کر کے کردار ادا کر رہے ہیں۔
دورہ ناروے میں سید آل عمران کو بے حد محبتوں سے نوازا گیا۔ راجہ ناصر نے ناروے کے بارے میں مزید بتایاکہ ناروے ہمارا دوسرا وطن ہے۔ ناروے میں ہماری نئی نسل کو ہر سہولت حاصل ہے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم قوانین پر عمل کریں محبت امن اتفاق اور رواداری کا مظاہرہ کر کے کامیاب انسان بنیں۔
اسلام آباد راولپنڈی ویلفیر سوسائٹی رجسٹرڈ ناروے کے صدر مرزا ذوالفقار، جنرل سیکرٹری راشد اعوان، ریزیڈنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد، دیگر شخصیات سجاد حسین، حاجی محمد سعید، اقبال اخترخان شکیل بھٹی، راجہ منصور احمد، نعیم اکرام قریشی سید مدثر حسین شاہ، ازرم خیام، بشیر شاد، واجد علی خرم، تنویر احمد قاضی، راجا عامر بھٹی، محمود آفتاب، چودھری اسد رضا علی، سردار مصطفی نہرہ، نعیم چوھان، چودھری عاطف بنگیال، طارق علی قمر، راحیل طاہر، نعیم راجا اور دیگر نے سید آل عمران کو سفرنامہ کی اشاعت پہ مبارکباد پیش کی۔ سید آل عمران نے دستخط شدہ کتاب تحفے کے طورپر حاظرین کو پیش کیں