اوسلو:
ناروے کی ممتازکاروباری و سماجی شخصیت چوہدری جاوید اقبال خان آف دھنی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ برما کے مسلمانوں پر مظالم بند کروائے جائیں۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے برما کے رہنگھیا باشندوں کے قتل عام پر انتہائی افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بہت افسوس ہے کہ دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوایا جائے، انھیں برمی شہریت کے ساتھ ساتھ بنیادی انسانی حقوق دیئے جائیں۔ عالمی برادری برمی مسلمانوں کو وہاں کی قانونی حیثیت دیکر آئینی حقوق دے۔
چوہدری جاوید اقبال خان جو اوورسیزویلفیئرسوسائٹی (دھنی) ناروے کے چیئرمین بھی ہیں، نے اسلامی ممالک کی تنظیم سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کرے اور تمام اسلامک ممالک میانمار(برما) کی حکومت پر دباو بڑھائیں تاکہ وہاں انسانیت کا قتل عام بند ہو جائے۔
انھوں نے مزید کہاکہ برمی مظالم سے متاثر ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو فوری عالمی امداد فراہم کی جائے۔