لندن: زیرزمین ٹرین میں دھماکا، 20افراد زخمی

مغربی لندن میں زیر زمین ٹرین میں دھماکے کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہوگئے، واقعے کو دہشت گردی قرار قرار دیتے ہوئےہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا ہے جس میں برطانوی وزیراعظم بھی شرکت کریں گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق زیر زمین پارسنز گرین ٹرین میں دھماکے کے بعد ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔

میئر لندن صادق خان نے ٹرین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کے شہریوں نےباربار ثابت کیا ہے کہ وہ دہشت گردی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

صادق خان  نے واقعے میں دہشت گرد عناصر کے ملوث ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ پاسنز گرین واقعے پر پولیس، ایمرجنسی سروسز سےرابطےمیں ہوں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق  دھماکا ٹرین میں رکھا گیا سفید رنگ کا کنٹینر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں20 افراد زخمی ہوگئے جب کہ کئی مسافروں کے چہرے بھی جھلس گئے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں ٹرین کے فرش پر شاپنگ بیگ کے اندر ایک سفید بالٹی دیکھی جا سکتی ہے، تاہم بظاہر ریل کے ڈبے کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے۔

لندن پولیس کا واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پارس گرین انڈر گراؤنڈ ٹرین میں دھماکے سے آگاہ ہیں، ٹیوب اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہیں جس میں دہشت گردی کے عنصر سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ لندن کے میٹرو اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے کئی لوگ زخمی ہوئے۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مےکو واقعے سے متعلق مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے، انہوں نے سوشل میدیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری تمام ہمدردیاں دھماکے میں ذخمی ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے واقعے پر موجود سیکورٹی فورسز اور ہنگامی خدمات میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

دھماکے کے وقت انڈرگراؤنڈ ٹرین مکمل طور پر بند تھی اور جس وقت دھماکا ہوا اس دوران مسافروں کی بڑی تعداد ٹرین میں سفر کرتی ہے جب کہ یہ ٹرین سروس صبح اور رات کے اوقات میں ہوتی ہے۔

ایک  مسافر لیوک کا کہنا تھا کہ ‘دھماکہ زوردار تھا اور اس وقت ہوا جب ٹرین سٹیشن پر رک رہی تھی۔ جلنے کی واضح بو تھی اور لوگ باہر نکلنے کے لیے ایک دوسرے پر چڑھ رہے تھے۔’

خبر: جنگ

 

 




Recommended For You

Leave a Comment