اتوار کو انصاف اور آزاد عدلیہ کو ووٹ پڑے گا، عمران خان

Imran Khan at Data Darbar



تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک میچ قذافی اسٹیڈیم میں ہو گیا، دوسرا میچ اتوار کو حلقہ 120 میں ہو گاجو ایک نیا پاکستان بنائے گا،اتوار کے بعد لاہور ایک نیا لاہور ہوگا۔ انصاف اور آزاد عدلیہ کو ووٹ پڑے گا، کرپشن اور کرپشن کے مافیا کو شکست دی جائے گی، اب سارا ٹبر جیل جائے گا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان رات گئے ریلی کی صورت میں داتا دربار پہنچے ان کے ہمراہ جہانگیر ترین، یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان جھوٹ بول کر عوام کے نام پر ملک کو لوٹتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو جو فیصلہ ہو گا اس سے ثابت ہوگا شریفوں کا 30 سال کا کرپشن کا دور مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

اس سے قبل عمران خان کی ریلی کا پہلا پڑاؤ تھا چیئرنگ کراس تھا جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد نے عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔

خصوصی ٹرک پر سوار عمران خان ریلی کی صورت میں منزل کی جانب بڑھے۔ اسٹیٹ بینک کے قریب اور جی پی او چوک میں بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اسمبلی اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا۔ اس لیے باہر نکالا کیونکہ پورا ٹبر لوٹ رہا ہے۔

کارکنوں سے اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اتوار کو دھاندلی روک لی تو جیت انصاف کی ہو گی۔ یہ اور ان کے بچے اربوں پتی بن گئے۔ مریم نواز ووٹ مانگنے آئیں تو ان پوچھیں پیسہ کہاں سے آیا۔ان کا کہنا تھا کہ مریم بی بی اللہ آپ کو سچ بولنے کی توفیق دے۔

چیئرنگ کراس پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے این اے 120 سے تحریک انصاف کی امیدواریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اب تاریخ رقم کرنے کا وقت آ گیا ہے، 17 ستمبر کو جیت ہماری ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی ایسے لیڈر ہیں جو عوام کے بارے میں سوچتے ہیں۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment