آل۔عمران کی کتاب، ’’ناروے: خواب سمندر و خوشبو‘‘ کی تقریب پذیرائی

This slideshow requires JavaScript.

اوورسیزٹریبون کی خصوصی رپورٹ

ممتاز شاعر وادیب اور لاہور ٹی وی کے اینکر سید آل عمران کی کتاب ’’ناروے: خواب سمندر و خوشبو‘‘ کی تقریب پذیرائی گذشتہ روز راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔

کتاب ایک سفر نامے کی صورت میں سید آل عمران کے ناروے کے بارے میں مشاہدات پر مشتمل ہے۔ انھوں نے اس کتاب کے لیے مواد  اس سال مارچ کے مہینے میں اپنے ناروے کے سفر کے دوران جمع کیا۔

انہیں اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے نے اوسلو آنے دعوت دی تھی۔ انھوں نے ناروے میں دس روز قیام کے دوران یوم پاکستان کے حوالے سے سوسائٹی کے زیراہتمام تقریب کی نظامت کی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف مہمان خصوصی تھے۔ یہ تقریب سوسائٹی کی سلورجوبلی اور سترسالہ یوم پاکستان ۲۳مارچ کے موقع پر منعقد ہوئی۔

راولپنڈی میں کتاب ’’خواب سمندر و خوشبو‘‘ کی تقریب کے پذیرائی کی صدارت اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیر سوسائٹی ناروے کے صدر مرزا ذوالفقار نے کی جبکہ مہمان خصوصی ناروے میں پاکستان کے اعزازی قونصلر برائے سرمایہ کاری راجہ ناصر حسین تھے۔

تقریب میں ناروے میں مقیم اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹٰی کے دیگر عہدیدار راشد علی اعوان، اقبال اختر خان، حاجی محمد سعید، پاکستان اوورسیز الائنس کے چیئرمین راجہ منصوراحمد و المدثرٹرسٹ فرانس کے سید مدثرحسین شاہ، شکیل بھٹی آف پیرس۔فرانس و دیگرسماجی، ادبی اور ثقافتی شخصیات شاہد محمود الفلاح بنک راولپنڈی، واجد علی خرم،  ازرم خیام، راحیل طاہر، جناب علی سردار، جناب چودھری اسد رضا، غلام مصطفیٰ نہرہ، جناب طارق قمر، جناب محمود آفتاب،  جناب نعیم راجہ اور جناب معین سکندر منہاس نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر سید آل عمران نے مہمانوں کی خدمت میں فرداً فرداً کتاب بھی پیش کی۔




Recommended For You

Leave a Comment