حکمران اتحاد کی کامیابی: اپوزیشن لیبرپارٹی شکست سے دوچار

تحریر: محمد طارق

نارویجین قومی اسمبلی انتخابات میں ناروے کی لبیر پارٹی بری طرح شکست سے دوچار ہوئی ہے- لیبر پارٹی کی شکست کی وجہ سے بائیں بازو کے بلاک سبز سرخ کو نئی حکومت بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے- حالانکہ دائیں بازو کا نیلا کنزرویٹو بلاک صرف 10 سیٹوں سے سادہ اکثریت لے سکا – اس وجہ سے سے موجودہ خاتون وزیراعظم ایرنا سولبرگ اگلے مزید 4 سال کنزرویٹو بلاک کے ساتھ ناروے میں حکومت کرسکتی ہیں-

دوسری طرف عیسائی نظریات کی پارٹی کے آر ایف جس نے ان انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں ہاری ہے ، نئی نارویجین پارلیمان میں ایک جوکر کی پوزیشن پر آگئی ہے ، کیونکہ کے آر ایف پارٹی لیڈر نے انتخابی مہم کے دوران اوپن کہا تھا کہ وہ کنزرویٹو بلاک میں نیشنلسٹ پارٹی ایف آر پی کے ساتھ کبھی بھی نیلا کنزرویٹو پارٹی بلاک حکومتی اتحاد میں شامل نہیں ہونگے –

لیبرپارٹی کے رہنما یونس گاہرستورے

اگر کے آر ایف اپنے اس موقف پر کھڑی رہی ، اور ایف آر پی ، ہائرے بلاک کی حکومت نہ بننے دی ، اور اگر کے آر ایف پارٹی نے بائیں بازو کے سبز سرخ بلا ک اتحاد کی حمایت کی تو پھر بائیں بازو کے اتحاد کی حکومت وجود میں آجائے گی، جس سے لبیر پارٹی کے جان ستورے ناروے کے اگلے وزیراعظم ھونگے – اس لیے آنے والے دنوں میں کے آر ایف کا فیصلہ آنے والی نارویجین سیاست میں اہم کردار ادا کرے گا




Recommended For You

Leave a Comment