ہیومن سروسزناروے کی تقریب: متعدد نارویجن اور نارویجن پاکستانیوں کی شرکت
تنظیم کے چیئرمین چوہدری غلام سرورنے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا
اوسلو(پ۔ر) ہیومن سروسز ناروے کی جانب سے گذشتہ دنوں انتخابات کے حوالے سے دارالحکومت اوسلو میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ نظامت کے فرائض پاک۔ناروے فورم کے صدر اور متحرک سماجی شخصیت چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے انجام دیئے۔ تقریب کے دوران نارویجن سیاسی زعماء کے ساتھ ساتھ نارویجن پاکستانیوں اور پاکستانی مقررین نے بھی خطاب کیا۔
مقررین میں ممتازعالم دین مفتی زبیرتبسم، سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ اطہرعلی، رکن اوسلوسٹی پارلیمنٹ ڈاکٹرمبشربنارس، ریسرچ سکالرسید سبطین شاہ، رکن گرورود ضلع کونسل ناروے محمد قاسم حسین، چیف ایڈیٹرپاک۔ناروے ٹائمزمیاں صفدر اور انجم وڑائچ نے قابل ذکر ہیں۔ تقریب کے دوران چوہدری شبیرحسین مہمندچیک، چوہدری غفور مہمند چک، آصف مغل، سید عارف شاہ، محمد یوسف سونو، ملک محمد حنیف، سید زاہد شاہ، چوہدری پرویزاختربھٹی، چوہدری جاوید سرور، ڈاکٹر شہزاد بنارس، خالدکسانہ، وائس چیئرمین ہیومن سروسز ناروے، شاہدمنیرگوڑاجٹاں چیف آرگنائزر ہیومن سروسز ناروے، ، ملک طاہرکھاریاں، ادریس چیئرمین ہیومن کیئراینڈ رائٹس، چوہدری سجادداد،چوہدری اصغردھر، بابرمرزا و دیگر موجودتھے۔
اس دوران دنیا میں انسانی حقوق کے مسائل، فلسطین اور برما میں مسلمانوں کا قتل عام اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ایشیائی ممالک سے شریک حیات کے ویزا کے لیے چوبیس سال عمر کی پابندی، فیملی ویزا میں لمبی تاخیر اور تین لاکھ کراون سے زائد سالانہ آمدنی کی شرائط پر مباحثہ ہوا اور حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ فیملی ویزا کی شرائط کو آسان کیاجائے۔
تقریب کے اختتام پر چوہدری غلام سرور نے شرکاء کو پھول پیش کئے اور ان کے اعزازمیں عشائیہ دیا