سینیٹر طلحہ محمود امدادی سامان لیکر روہنگیا مہاجر کیمپ پہنچ گئے

Talha Mehmood in Rohingya border

میانمار میں مظالم کے شکار روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سینیٹر طلحہ محمود امدادی سامان لے کر بنگلادیش اور برما کے بارڈر پر قائم مہاجر کیمپ پہنچ گئے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ روہنگیا مسلم مہاجروں کی حالت بہت خراب ہے ،ان کے پاس نہ خیمے ہیں اور نہ ہی پہننے کو کپڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلا دیش اور برما کی سرحد پر قائم مہاجر کیمپوں میں روہنگیا مسلمان کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیںجبکہ وقفے وقفے سے برسات بھی ہوتی ہیں۔

سینیٹر طلحہ محمود نے یہ بھی کہا کہ کیمپوں میں کافی لوگ زخمی ہیںاور وہ امداد کے منتظر ہیں،سرحد تھوڑی دیر کے لئے کھولی جاتی ہے اور پھر بند ہوجاتی ہے اس دوران امداد پہنچانا بہت مشکل کام ہے۔

خبر: جنگ 



Recommended For You

Leave a Comment