نیب کی جانب سے آصف زرداری کو بری کرنے کا فیصلہ چیلنج

zardari

آصف زرداری کو اثاثہ جات کیس میں بری کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیاگیا۔

نیب نے آصف زرداری کے اثاثہ جات کیس کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر دی۔

احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں آصف زرداری کو بری کرنے کا حکم دیا تھا ۔

نیب نے درخواست میں کہا ہے کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو سرسری سماعت کے نتیجے میں بری کر کے ایک غلط مثال قائم کی۔




نیب کے پاس آصف زرداری کے خلاف 22 ہزار تصدیق شدہ دستاویزات موجود ہیں ۔

نیب اپیل کے متن کے مطابق احتساب عدالت نے اہم ریکارڈ پیش نہیں کرنے دیا۔

متن میں درج ہے کہ آصف زرداری کے خلاف ٹھوس شواہد نیب کے پاس موجود ہیں، احتساب عدالت نے مقدمے کے اہم گواہوں کو نظر انداز کیا،آصف زرداری کے خلاف ٹھوس شواہد نیب کے پاس موجود ہیں۔

نیب نے راولپنڈی بینچ کے سامنے کیس کی پیروی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے،نیب کی ٹیم اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کی سربراہی میں مقدمے کی پیروی کرے گی۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment