چین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بدلتی علاقائی، بین الاقوامی صورتحال میں پاکستان اور چین ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کاقیام پاکستان اورچین کےمفادمیں ہے،پاکستان کی ترقی اوراستحکام کےلیےان کےساتھ ہیں۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے،پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہرممکن کوشش کی، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان اور چین خطے میں امن کے لیے مل کر کام کریں گے، پاک چین اسٹرٹیجک تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور پاکستان اور چین ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کےمفادات کا احترام کرتا ہے،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ خواجہ آصف کےدورہ چین کاخیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے،بدلتی علاقائی ، بین الاقوامی صورتحال میں پاکستان اور چین ساتھ کھڑے ہیں،افغانستان میں امن کاقیام پاکستان اورچین کےمفادمیں ہے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اورچین کی پالیسی بےمثال اورقابل تقلیدہے، پاکستان اورچین علاقائی ،عالمی فورم پرایک دوسرےکی حمایت کرتےہیں،افغان مسئلےکاحل صرف بات چیت اورامن سے ممکن ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں،پاکستان ون چائناپالیسی کی بھرپورحمایت کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ بطوروزیرخارجہ یہ میراچین کاپہلادورہ ہےاور میں چینی وزیرخارجہ کاشکرگزارہوں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سی پیک چین کے صدر کا فلیگ شپ منصوبہ ہے،سی پیک باہمی رابطوں اورخطےکی ترقی کےلیےبہت اہم ہے اور یہ منصوبہ رابطوں اورعلاقائی تعاون میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نےکہاکہ ضرب عضب اورردالفسادکےذریعےدہشت گردوں کاخاتمہ کیاجارہاہے، امریکاکی نئی افغان پالیسی کا بغور مطالعہ کیاہے، افغانستان کےمسئلےکاکوئی فوجی حل موجود نہیں، افغانستان میں امن کے لئے چین کا کردار مثبت رہا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کےساتھ برابری کی بنیادپرتعلقات چاہتاہے، پاکستان اور چین علاقائی، عالمی فورم پرایک دوسرےکی حمایت کرتےہیں۔
خبر: جنگ