پاکستان تحریک انصاف سے روٹھ جانے والی عائشہ گلالئی کی توپوں کا رخ ایک بار پھر عمران خان کی جانب ہوگیا ۔
ان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان نیازی بدکردار شخص ، جھوٹے، منافق اور مکار ہیں، پارٹی سربراہ بننے کے قابل نہیں۔
عائشہ گلالئی نے عمران خان کو کھلا چیلنج دے دیا اور پارٹی چھوڑنے سے بھی انکار کردیا، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میری پارٹی ہے، کارکنوں کی پارٹی ہے، عمران خان کی جاگیر نہیں، اس کا تختہ الٹ چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس جہانگیر ترین ہے تو کیا ہوا، پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکن میرے ساتھ ہیں، ہم نیا پاکستان بنائیں گے۔
عائشہ گلا لئی کا عوام کو 8ستمبر کے جلسے میں جانے سے منع کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ یہ بد کردار شخص این اے 120 میں جلسہ کر رہا ہے، کارکن ان کے جلسے میں نہ جائیں،انہیں بتائیں کہ 70 سالہ بوڑھے شخص کی نوجوانوں کے نعرے کی سیاست اب نہیں چلے گی، وہ تو ڈینگی مچھر سے بھی ڈرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپتال کے نام پر پیسا اور بیرون ملک سے ملنے والے فنڈز کھانے والوں کی سیاست نہیں چلے گی۔
خبر: جنگ