ووٹ آپ کا جمہوری حق ہے، ضرور استمال کریں، پاکستان یونین ناروے

Pakistan Union Norway
اوسلو: پاکستان یونین ناروے کے  ترجمان منشاء خان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ووٹ عوام کا جمہوری حق ہے اور اسے ضرور استعمال کرناچاہیے۔
ناروے انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے بیان میں کہاگیاہے کہ ناروے کے آئین نے ووٹ کے حق کی ضمانت دی ہوئی ہے اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم ناروے جیسے ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں ووٹ دینے کا آزادانہ حق ہے۔ ہم اپنی پسندیدہ پارٹی کے حق میں رائے دے سکتے ہیں۔
بیان میں غیرملکی پس منظر رکھنے والے تمام لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ووٹ ڈالنے باہر ضرور آئیں۔ ہمیں انتخابی عمل میں اپنا حصہ ضرور ڈالنا چاہیے۔ یہ ہمارے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ ایک اچھے مستقبل کا معاملہ ہے۔ اس سے آپ اپنے سیاستدانوں کو مثبت تبدیلی کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اپنے پسندیدہ پارٹی کے حق میں آزادانہ رائے دے سکتے ہیں۔
جمہوریت میں یہ آزادی ہے کہ ہم کس چیز سے متفق ہوں یا اختلاف رکھتے ہیں۔ کس ووٹ دیں یا کس کو نہ دیں۔
 

Recommended For You

Leave a Comment