جنگِ65ء کے شہدا کو خراج عقیدت ،غازیوں کو سلام

Tribute To The Martyred Of The War 1965 Countrywide

ا1965ءکی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں یوم دفاع کی خصوصی تقریبات جاری ہیں۔ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہدا ءپر ڈپٹی نیول چیف ایئر ایڈمرل فرخ احمد نے پھول رکھے۔

ادھرکراچی میں بھی مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ، جس میں پاک فضائیہ کےکیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ مزار قائد پر پاک بحریہ کےکیڈٹس گارڈ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ائیروائس مارشل عمران خالد تھے۔

کراچی میں ملیر گیریژن میں 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر تقریب منقعد کی جارہی ہے ۔ تقریب میں آرمی افسران کے اہلخانہ بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

پشاور کے کرنل شیرخان شہید اسٹیڈیم میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش کی جارہی ہے۔کوئٹہ میں پی اے ایف بیس سمنگلی ایئربیس پر تقریب سجائی گئی ہے۔

یوم دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آج رات ہو گی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے۔

defence-day01

یوم دفاع پاکستان پر شہدا کو بھی یاد کیا جارہا ہے۔ لاہور میں میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب ہوئی ۔صدر ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور آرمی چیف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول رکھےگئے۔

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میجر شبیر شریف شہیدکی قبرپر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی ۔ اِس موقع پر میجرشبیر شریف شہید کے گھر والوں کا کہنا تھا شہید نے اپنی زندگی بہادری ،عزم و ہمت اور لگن سے گزاری اور اپنی جان اپنے وطن پر قربان کی۔

غذر کی تحصیل یاسین کے گاؤں ہندور میں شہید لالک جان کے مزار پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک فوج کے افسران، جوانوں اوراسکول کے بچوں اورعام افراد نے شرکت کی ۔

شہید کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں لالک جان کی شہادت پر فخر ہے ۔ اس موقع پر لالک جان شہید کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور سلامی پیش کی گئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے موجود طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔

لاہور میں یوم دفاع کے موقع پر مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، رینجرزکےچاق و چوبند دستے نے گارڈز کےفرائض سنبھال لیے۔ گیریژن کمانڈر میجرجنرل محمد عامر نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، پاکستان رینجرزکے چاق وچوبند دستے نےسلامی دی اور گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment