اوسلو(خصوصی رپورٹ) نارویجن پاکستانی فٹ بالر غیاث زاہد چمپیئن لیگ کے میچوں کے دوران قبرص کے فٹ کلب آپول ایف سی کی جانب سے کھیلیں گے۔
بائیس سالہ غیاث نے قبرس کے اس فٹ بال کلب کے ساتھ چار سال کا معاہدہ کیاہے جس کے تحت وہ اس مشہور ٹیم کی جانب سے یورپین مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
آپول ایف سی نیکوسیا قبرس کا ایک مشہور فٹ بال کلب ہے جو اب تک چھبیس چمپئن شب، اکیس کپ اور تیرہ سپر کپ میں کامیابی حاصل کرچکاہے۔
چمپیئن لیگ ایک بین البراعظمی فٹ بال ٹورنامنٹ ہے جسکا اہتمام یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن کرتی ہیں اور اس میں یورپ کی اعلیٰ ترین معیارکی حامل ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔غیاث زاہد کو ان میچوں کے دوران سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کی مدمقابل مشہور ٹیمیں ہوں گی جن میں رئیل میڈرڈ بھی شامل ہوگی۔
غیاث زاہد کو یقین ہے کہ وہ آئندہ آنے والے میچوں میں کامیابی سے کھیلیں گے۔ یہ ان کے لیے ایک چیلنج ہے لیکن وہ پرامید ہیں۔ وہ اب تک ایک سو اٹھائیس میچ کھیل چکے ہیں اور اب تک اڑتیس گول کرچکے ہیں۔ ٖغیاث کے والد محمد زاہد اپنے بیٹے کے چمپیئن لیگ کے لیے انتخاب پر پرمسرت ہیں اور اس کی مزید کامیابی کے لیے دعا گو ہیں