اقوام متحدہ کےبجٹ میں کٹوتی سےامن مشن متاثرہوں گے، ملیحہ لودھی

Maleeha Lodhi

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں کٹوتی پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھاکہ اس کٹوتی سے امن مشن براہ راست متاثرہوں گے۔

پندرہ رکنی سلامتی کونسل سے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہاکہ یہ فیصلےسیاسی مصلحتوں پر نہیں زمینی حقائق کی بنیادپرکیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام امن مشنز کے مؤثر نفاذ اور اہداف کے حصول کے لیے ان مشنز میں کام کرنے والی افواج کو مکمل وسائل کی فراہمی ضروری ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ بحرانوں کے اصل اسباب تک پہنچے بغیر امن کے اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے۔

خبر: جنگ

 

Recommended For You

Leave a Comment