عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو اندر سے تباہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،بھارتی میڈیا غیر ذمہ دارانہ بیانات کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے،ٹرمپ اور مودی کے بیانات ایک جیسے ہیں ۔
امریکا کی نئی افغان پالیسی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات پرقومی اسمبلی میں بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کے اسلامی دنیا کے ساتھ تعلقات اتنے برے کبھی نہیں تھے جتنے آج ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان امریکا کے ساتھ بیک ڈور چینل کھولے، افغانستان میں لڑنے والے تمام 40 ممالک امریکا کے زیر اثر ہیں۔امریکی پالیسی کا جواب مظاہرہ کر کے دیاجارہا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد پکڑے اور مارے گئے ۔دنیا میں ایسا کوئی واقعہ نہیں جس کے ڈانڈے پاکستان سے نہ ملتے ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی کےایسے ایسے پارٹنرنکلیں گےکہ لوگ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی پاکستان نے لی ہے۔چار سالوں میں 35 ارب ڈالر قرضہ لیا ہے۔
سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ میڈیا پر دفتر خارجہ سے متعلق خبریں شرمناک ہیں۔
خبر: جنگ