پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم میثاق جمہوریت کےبنیادی اصولوں پر آج بھی قائم ہیں،ہم میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹ رہے،ن لیگ نے ہمارے دور حکومت میں میثاق جمہوریت کا ساتھ نہیں دیا۔
کاغان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، انہیں ضرور آنا چاہیے،عمران خان کےقول وفعل میں تضاد ہے جو سندھ کے عوام قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے، الیکشن وقت پر ہوں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ملک کو تسلیم کرنا چاہیے جبکہ حکومت کے رویے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، تخت رائےونڈ میں آپس میں لڑائی ہورہی ہے۔
بلاول نے کہا کہ ہمارے ایک کارکن کو پل سےدھکادیا گیاجس کی مذمت کرتاہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ چترال اور مانسہرہ میں کامیاب جلسہ ہوا، جبکہ اٹک میں بھی جلسہ کامیاب ہوا،میں جلسے کرتا رہا تو عمران خان پریشان ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے پیغام میں تضادہیں،سندھ میں ایک ہی وزیراعلیٰ کوکرپشن کےالزام میں نکالا گیا، جواب عمران خان کے ساتھ ہے۔
خبر: جنگ