اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جنوبی ایشیاء کے شہرت یافتہ غزل گائیک ’’طلعت محود‘‘ کے نام ایک شام موسیقی منائی گئی۔ محفل موسیقی اوسلو کے شالیمار ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی نژاد نارویجن گلوکار ڈاکٹر جمیل طلعت نے اپنی دلکش آواز میں مرحوم گلوکار طلعت محمود کی متعدد غزلیں پیش کرکے محفل میں شریک لوگوں کے ذوق کو دوبالا کیا۔ محفل کے دوران ڈاکٹر طلعت جمیل جن کی آواز مرحوم غزل گائیک سے کافی ملتی جلتی ہے، کے ساتھ موسیقار لندن سے نفیس عرفان اور…
Read More