خصوصی رپورٹ: سید سبطین شاہ
ہیومن سروسز ناروے نے روہنگیا مسلمانوں کے لیے امدادی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ دنوں ہیومن سروسزناروے کے زیراہتمام ’’روہنگیا۔اولاد آدم‘‘ کے عنوان ایک تقریب منعقد ہوئی۔
یہ تقریب اوسلوکے گرورود چرچ میں ہوئی جس کی نظامت کے فرائض ہیومن سرورسز ناروے کے چیئرمین چوہدری غلام سرور نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام قرآن کریم سے ہوا جس کا شرف عقیل قادر نے حاصل کیا۔ نعت خوان چوہدری سجاد داد نے رسول مقبول (ص) کے حضور نذریہ عقیدت پیش کیا۔ی
یہ خبر بھی پڑہیں:پاکستانی قوال شہبازوفیاض برادران نے ناروےمیں دریمن کا میلہ لوٹ لیا
تقریب کے مہمان خصوصی پیر عزیزالرحمان براقی آف اجمیر شریف تھے۔ ان کے علاوہ گرورود چرچ کی خواتین پادری انا باریٹ اور ویبکے برگشو آس، مفتی طاہر عزیز، اوسلوسٹی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹرمبشر بنارس، سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ اطہرعلی، پاک۔ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور، چوہدری خالد کسانہ، چوہدری قاسم محمد اور ناروے میں سکھ کمیونٹی کے سردار گرکارن سنگھ نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہاکہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم انتہائی قابل مذمت ہے۔ سب ان مظلوموں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔ وہ اولاد آدم ہیں، ان کی جانوں کو بچانا چاہیے۔ یہ بحیثیت انسان ہم سب کا فرض ہے، انسانی جانوں کو برمی فوجیوں سے بچایاجائے۔
تقریب میں شریک شخصیات نے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے لیے عطیات دیئے اور ان پر برمی مظالم کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
یہ خبر بھی پڑہیں:ئی قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے نارویجن پاکستانیوں میں پاکستان سے شادی کے رحجان میں کمی آئی ہے، ماہرقانون احسن رشید
تقریب میں جو لوگ شریک ہوئے، ان میں چوہدری پرویز اختر بھٹی، ملک پرویزاعوان بدرمرجان، چوہدری مدثر علی سرائی عالمگیر، چوہدری شاہد موراریاں، چوہری احسان عزیز شماری، چوہدری بابرمنیر سرگودھا، چوہدری عابد خان برنالی، چوہدری محمد قاسم رکن ڈسٹرکٹ کونسل گرورود، چوہدری واصف مرالہ، چوہدری راشد گلزارحسین مہمند چک، سید حسین شاہ دھنی، سید زاہد حسین شاہ جھنڈالہ، چوہدری جاوید سرور بھٹیاں، محمد یوسف سونو، عرفان راجہ دیس پردیس ٹی وی و چوہدری شاہد منیر گوڑا جٹاں (چیف آرگنائزر ہیومن سروسز ناروے)، چوہدری خالد کسانہ (وائس چیئرمین ہیومن سروسزناروے)، چیئرمین ہیومن کیئراینڈ رائٹس محمد ادریس، پاک۔ناروے ٹائمزکے چیف میاں صفدر اور دنیا ٹی وی کے مایہ ناز صحافی عقیل قادر قابل ذکر ہیں۔ تقریب میں ایڈوکیٹ ہویند سلمان نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔
چیئرمین ہیومن سروسز ناروے چوہدری غلام سرور نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا نام لے کر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ روہنگیا مسلمان بھی آدم کی اولاد ہیں اور ان کی مدد کرنا بحیثیت انسان ہم سب کا فرض بنتاہے۔ انھوں نے اس عزم کا اظہارکیاکہ ہم امن،آشتی، انسانی حقوق اور خدمت انسانیت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ انھوں نے تقریب میں شریک ناروے میں روہنگیا مسلمانوں کی کمیونٹی کے سربراہ سید حسین کو یقین دلایا کہ ناروے کے لوگ روہنگیا عوام کے مدد کے لیے کوشاں رہیں گے۔