اوسلو (پ۔ر)۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک تقریب کے شرکاء نے جنوبی ایشیاء کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی قوم، حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ ’’محبت پاکستان اور اس کے تقاضے‘‘ کے عنوان سے یہ تقریب جمعہ کے روز جامعہ اسلامیہ ھولملیا (اوسلو) میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہم نارویجن پاکستانی آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔…
Read MoreDay: March 1, 2019
ناروے میں پاکستانیوں کی سکونت کے پچاس سال پورے ہونے پر شاندار تقریبات منعقد ہونگی، اوسلو کی مقامی حکومت کا اعلان
اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو شہر کی مقامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں پاکستانیوں کی سکونت کے پچاس سال پورے ہونے پر گولڈن جوبلی منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں بہت جلد پروقار ثقافتی تقریبات کے انعقاد کی تواریخ مقرر کی جائیں گی۔ اوسلو کے ٹاؤن ہال میں گذشتہ روز اس حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران اوسلوشہر کی مقامی حکومت کے سربراہ مسٹر ریمونڈ جوہانسن اور اوسلو کی میئر مس مریانے بورگن نے بتایاکہ وہ اس حوالے سے نارویجن…
Read More