(اوسلو/کھاریاں (خصوصی رپورٹ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کہاہے کہ پاکستان میں ارباب اختیار کو چاہیے کہ سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز کھاریاں پریس کلب میں اپنے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر آفتاب احمد نذر، جنرل سیکرٹری سید تنویرنقوی، کلب کے سرپرست اعلیٰ حاجی شبیرحسین ملک اور تقریب کے کورآرڈی نیٹر، میزبان اور پاک۔ ناروے ٹائمز کے چیف ایڈیٹر میاں محمد صفدر اور…
Read MoreMonth: March 2019
یوم پاکستان کے موقع پر تحریک انصاف یوتھ ڈنمارک کے زیراہتمام کوپن ہیگن میں شاندار تقریب
(رپورٹ، محمد طارق ) تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک ، نعت رسول پاک سے ہوا ، اس کے بعد ڈنمارک کی اردو ادب کی مشہور شخصیت شاعر اقبال اختر نے یوم پاکستان پر اپنی نظم، دوراندیش اہل سیاست ہوتے ، ظلمت وشب کے سپرد ہوئے ایام سنائی – دفاعی تجزیہ نگار رانا اطہر نے پاکستان کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں – پاکستان کی موجودہ حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک…
Read Moreاسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کی سالانہ تقریب یوم پاکستان، بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے
اوسلو (خصوصی رپورٹ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے زیراہتمام یوم پاکستان کی سالانہ پروقار تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں نارویجن پاکستانیوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ناروے کے سابق وزیراعظم شیل ماگنے بندویک جو ایک عرصے سے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کوشاں ہیں، کو ایک خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ تقریب ’’پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز‘‘ کے موضوع پرمنعقد ہوئی جس میں حضرات کے ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت…
Read Moreپولینڈ میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب، قائم مقام سفیر قونصلر نعیم صابر نے پرچم کشائی کی
وارسا (رپورٹ بشکریہ امجد فاروق ۔ چیف ایڈیٹر گجرات لینک) دنیابھرکی طرح پولینڈکے دارلحکومت وارسامیں بھی سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب کااہتمام کیاگیا۔ تقریب کے دوران قائم مقام سفیرپاکستان قونصلر نعیم صابرخان نے قومی ترانے کی گونج میں سبز ہلالی پرچم فضاء میں لہرایا۔ تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے کیاگیاجس کی سعادت حافظ محمدطیب نے حاصل کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سفارتخانہ کے عہدیدار محمدعظیم میاں نے سرانجام دیئے۔ قائم مقام سفیر نعیم صابر خان نے صدرپاکستان اوروزیراعظم پاکستان کے پیغامات…
Read Moreناروے کی مساجد کے باہر مختلف مذاہب کے لوگوں کا مسلمانوں سے اظہاریکجہتی
(اوسلو خصوصی رپورٹ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی مساجد کے باہر نماز جمعہ کے دوران مختلف مذاہب کے ماننے والے افراد مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے جمع ہوئے۔ اس دوران بعض لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مسلمانوں کی سلامتی اور ان کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کے لیے نعرے درج تھے۔ اوسلو شہرکے اسلامک کلچرل سنٹر کے باہر مسیحی، سکھ، یہودی اور دیگر مذاہب کے لوگ اس وقت تک کھڑے رہے جب تک مسلمان نماز جمعہ کے لیے وہاں موجود تھے۔ اسی دوران اوسلو کی خاتون…
Read Moreسال 2018 میں،1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم شوکت خانم ہسپتال کے لیے ،ناروے سے بھیجی گئی –
(رپورٹ ، محمد طارق ) فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا کا سالانہ 2019 ممبران اجلاس ،اوسلو ، ناروے میں 17 مارچ 2019 کو منعقد ہوا – اجلاس میں درج ذیل نکات ایجنڈے پر تھے – فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا سال 2018 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ – فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا سال 2018 کی سالانہ آڈیٹ رپورٹ ، 2019 کے لیے بجٹ – فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا کے آئین کے مطابق انتظامی باڈی کے کچھ عہدوں پر انتخابات – سالانہ ممبران اجلاس میں جن ممبران نے شرکت کی…
Read Moreپاکستانی نژاد سجاد کریم نے انٹرنیشنل ٹریڈ ایوارڈ جیت لیا
یورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئر مین اور برطانیہ سے پاکستانی نژاد کنزرویٹو ایم ای پی ڈاکٹر سجاد کریم نے انٹرنیشنل ٹریڈایم ای پی 2019 ء ایوارڈ جیت لیا ۔ اس ایوارڈ کیلئے ان کا نام پارلیمنٹ میگزین نے دیگر دو ایم ای پیز کے ساتھ گذشتہ ماہ پیش کیا تھا ۔ ڈاکٹر سجاد کریم کو یہ ایوارڈ برسلز میں گذشتہ شب منعقد ہونے والی پر وقار تقریب میں دیا گیا ۔ پارلیمنٹ میگزین کی جانب سے ڈاکٹر سجاد کریم کیلئے یہ ایوارڈ ان کی ان خدمات…
Read MoreJF-17, not F-16, used in air combat: report
WASHINGTON: Apparently, it was a JF-17 fighter jet that brought down an Indian warplane in Azad Jammu and Kashmir last week, says a CNN report as an American diplomat said Washington wanted to know if Pakistan used a US-built F-16 jet to shoot the plane. The JF-17 is a Chinese-designed fighter jet produced jointly by Pakistan and China. “It may have been one of those jets that on Wednesday downed an Indian Air Force fighter plane, leading to the capture by Pakistan of an Indian pilot” Abhinandan Varthaman, said the CNN report released this weekend. The report…
Read Moreپاکستانی نژاد نامور سیاستدان دوبارہ اوسلوسٹی پارلیمنٹ کے لیے نامزد، ترقیاتی پروگرام لیبر پارٹی کی ترجیحی ہے، ڈاکٹرمبشربنارس
اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ نارویجن لیبرپارٹی کے نامور پاکستانی نژاد سیاستدان ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس کو ان کی لیبرپارٹی نے ایک بار پھر اوسلوسٹی پارلیمنٹ کے لیے نامزد کردیا ہے۔ ناروے میں مقامی حکومتوں کے انتخابات اس سال ستمبر میں ہوں گے جن کے ذریعے اوسلو سمیت دیگر مقامی حکومت کے نمائندوں کو مزید چار سال کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ لیبرپارٹی کی امیدواروں کی نامزدگی کے حوالے سے ایک شاندار تقریب گذشتہ روز اوسلو میں منعقد ہوئی جس میں لیبرپارٹی کے مرکزی رہنماء اور اوسلو کی مقامی حکومت کے…
Read Moreچیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال کو گرانقدر سماجی خدمات پر گجرات بار کی طرف سے خصوصی شیلڈ دی گئی
اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ عکاسی: محمود اختر پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کو ان کی گرانقدر سماجی خدمات پر گجرات بارایسوسی ایشن کے صدر چوہدری شمشاداللہ ملہی ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری عدنان صدیق ایڈوکیٹ اور چوہدری عظمت فاروق ساہی ایڈووکیٹ نے خصوصی شیلڈ دی ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب گذشتہ روز گجرات میں منعقد ہوئی اور اس موقع پر پاکستان میں پاکستان…
Read Moreجامعہ اسلامیہ ھولملیا ناروے کے زیراہتمام ’’محبت پاکستان‘‘ تقریب میں پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار
اوسلو (پ۔ر)۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک تقریب کے شرکاء نے جنوبی ایشیاء کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی قوم، حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ ’’محبت پاکستان اور اس کے تقاضے‘‘ کے عنوان سے یہ تقریب جمعہ کے روز جامعہ اسلامیہ ھولملیا (اوسلو) میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہم نارویجن پاکستانی آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔…
Read Moreناروے میں پاکستانیوں کی سکونت کے پچاس سال پورے ہونے پر شاندار تقریبات منعقد ہونگی، اوسلو کی مقامی حکومت کا اعلان
اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو شہر کی مقامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں پاکستانیوں کی سکونت کے پچاس سال پورے ہونے پر گولڈن جوبلی منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں بہت جلد پروقار ثقافتی تقریبات کے انعقاد کی تواریخ مقرر کی جائیں گی۔ اوسلو کے ٹاؤن ہال میں گذشتہ روز اس حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران اوسلوشہر کی مقامی حکومت کے سربراہ مسٹر ریمونڈ جوہانسن اور اوسلو کی میئر مس مریانے بورگن نے بتایاکہ وہ اس حوالے سے نارویجن…
Read More