وفاقی حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کرکے حاتم طائی کی قبر پر لات مارنے کی تیاری کرلی۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے فروری کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویشن کو بھیج دی ہے۔ اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سمری وزارت پٹرولیم کو موصول ہوچکی ہے،اس حوالے سے فیصلہ کل متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت 59 پیسے کمی کر کے 90 روپے 38 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے۔…
Read More