سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اورسیشن عدالت کو 3 ماہ میں مقدمے کافیصلہ کرنے کاحکم دے دیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم ملزم کو گرفتار کرنے عدالت پہنچ گئی ،گرفتار کی کوشش کے دوران ملزم کےوکلا کی جانب سے مزاحمت کی گئی، شعیب شیخ واپس کمرہ عدالت میں چلے گئے،عدالت نے شعیب شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ جعلی…
Read MoreDay: February 26, 2018
سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے موبائل فون سروس بندش کی دائر درخواستوں پر دلائل سننے کے بعدگزشتہ سال 21 ستمبر کو محفوظ کرلیا تھا جو آج سنایا گیا ۔ موبائل فون کمپنیوں اور ایک شہری کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت اور ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے موبائل فون سروس کی بندش خلاف قانون اور اختیارات سےتجاوز ہیں۔ درخواست میں کہا گیا…
Read Moreامریکی سینئر ڈائریکٹر لیزا کرٹس کی ہنگامی دورے پر پاکستان آمد
امریکا کی سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی و وسطی ایشیاء لیزا کرٹس ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق لیزاکرٹس نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سےملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں موجود سرد مہری اور تعاون کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔ خبر: جنگ
Read More