چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابق صدر اور ممتازقانوندان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیاہے۔ برسلز سے جاری ہونے والے اپنے تعزیتی بیان میں علی رضا سید نے کہاہے کہ عاصمہ جہانگیر نہ صرف ایک منجھی ہوئی قانوندان تھیں بلکہ انھوں نے قانون کی بالادستی، انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی وفات سے پاکستان کے سول سوسائٹی ایک نڈر رہنما اور اصول پسند شخصیت…
Read More