چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک میں گریٹ لیڈر اور گریٹ منصف آگئے تو ملک کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا،بڑے بڑے مگرمچھوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے،خدا کے واسطے انصاف کی فراہمی کے لیے جو کرسکتے ہیں کر گزریں،وعدہ کرتا ہوں جمہوریت کو کبھی پٹری سے اترنے نہیں دیں گے۔ عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں کام کرنا ہے تو دیانت داری اور جذبے سے کام کرنا ہے، بھول…
Read MoreDay: February 3, 2018
سوات: آرمی یونٹ پر خود کش حملہ،3اہلکار شہید
سوات کے علاقے کبل میں ایک فوجی یونٹ پر خودکش حملے میں ایک افسر سمیت 3اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خود کش حملہ سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں میں واقع آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے…
Read Moreجس نے کام نہیں کرنا وہ ملک چھوڑ کر چلا جائے ،چیف جسٹس
غیر معیاری اسٹینٹس سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ جس نے کام نہیں کرنا وہ ملک چھوڑ کر چلا جائے ،اسٹینٹس کی قیمتیں خود مقرر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسپتال جائیں تو اعتراض کیا جاتا ہے ۔ عدالت نے ڈاکٹر ثمر مبارک کو روسٹرم پر بلا لیا،چیف جسٹس نے سوال کیا ،جو اسٹینٹ آپ نے بنائے تھے وہ کہاں ہیں ،ثمر مبارک نے جواب دیا کہ ساڑھے چارسو اسٹینٹ تیار کرا کر ٹیسٹ کے لیے جرمنی بھیجے،…
Read Moreامریکا سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، اعزاز چوہدری
امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا سے برابری اور احترام کی سطح پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ امریکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان نےجب بھی مل کر کام کیا فائدہ ہی ہوا، امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں تعطل بڑی غلطی ہوگی جبکہ ہم افغا نستان میں امن کے خواہاں ہیں اور افغانستان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں بےامنی سےپاکستان متاثر ہو رہا ہے اور افغانستان میں…
Read More