سیاست میں بہت نشیب و فراز دیکھے، مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑا رہا،نثار

Ch Nisar in Taxilla

ٹیکسلا( نا مہ نگار)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ٹیکسلا واہ کینٹ کو اپنا آبائی حلقہ سمجھتا ہوں پور ی دنیا میں میری سیاسی پہچان یہی حلقہ ہے،سیاست میں بہت نشیب وفراز دیکھے ،مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑا رہا،اللہ کے توکل اور مزدوروں کے تعاون سے حلقہ ٹیکسلا واہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اب مجھے ڈبو دیں یا پھر پار لگا دیں، مزدوروں پر منحصر ہے،سیاست میں بہت نشیب و فراز دیکھے مگر ہمیشہ استقامت کا ثبوت دیا اور مشکل وقت میں…

Read More

شاباش نعیم شاباش، دانیال کو تھپڑ مارنے پر عمران کی شاباشی

شاباش نعیم الحق ! شاباش ! نعیم الحق کا بیان سامنے آیا ہے جس سے انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر نعیم الحق کو شاباش دی ہے۔ عمران خان سے شاباش ملنے کی تصدیق خود نعیم الحق نے سوشل میڈیا پر انٹرویو دیتے ہوئے کی ہے جس میں نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر ان کی تعریف کی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی ان کے اس عمل کو سراہا…

Read More

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں سخت الفاظ کا تبادلہ

پاکستان تحریک انصاف کے کور گروپ کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پی ٹی آئی کور گروپ کے اجلاس میں سینئر رہنما آمنے سامنے آگئے۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان چپقلش کی وجہ رائے حسن نواز بنے، رائے حسن نواز کی نااہلی کو شاہ محمود قریشی زیر بحث لے آئے، شاہ محمود قریشی نے رائے حسن نواز کی پارٹی میں اہلیت کو چیلنج کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں رائے حسن نواز کا…

Read More

علی شہبازحیدری ٹینٹ پیگنگ کلب ڈنگہ نے آل پنجاب نیزہ بازی میں نمایاں کامیابی حاصل کی

کھاریاں (پ۔ر) علی شہبازحیدری ٹینٹ پیگنگ کلب ڈنگہ تحصیل کھاریاں نے آل پنجاب نیزہ بازی کے سنگل اور سیکشن مقابلوں میں اکثر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔  علی شہبازحیدری ٹینٹ پیگنگ کلب ڈنگہ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری انصر ایوب آف پنجن شاہانہ ہیں جبکہ چیئرمین حافظ صاحب آف مرالہ، صدر حاجی جاوید اقبال آف امرہ کلاں اور ٹیم کیپٹن چوہدری شبیروڑائچ مرالہ (انٹرنشیل سوار) ہیں۔ اس کلب نے اس سال کے آغاز سے اب تک بالترتیب: جشن چکوال میں سنگل مقابلے میں پہلی پوزیشن اور…

Read More

پی پی نے نگراں وزیراعظم کیلئے دو نام فائنل کرلیے

Jalil Abbas and Zaka Ashraf

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نگراں وزیراعظم کے لیےکیلئے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام فائنل کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے انہی دونوں نام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دیئے ہیں۔ پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ذکاء اشرف اور جلیل عباس کو الگ الگ ٹیلی فون کیا، ان کا کہنا تھا کہ محنت اور ایمانداری کی بنیاد پر ان کے نام نگراں وزیراعظم کے لیے…

Read More

پی ٹی آئی کی متوقع حکومت کا ابتدائی 100 دن کا پلان

Imran Khan

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے آنے والی اپنی متوقع حکومت کے ابتدائی 100 دنوں کا پلان پیش کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اہم رہنمائوں نےشرکت کی ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنےخطاب میں کہا کہ اگر 2013 میں وفاق میں حکومت مل جاتی تو شاید ہم اس قدر تیار نہ ہوتےجتنے اب ہیںاورمجھے کیوں نکالا…

Read More

پولینڈ میں سابق پاکستانی سفیر ڈاکٹرخالد میمن کے لیے اعلیٰ پولش صدارتی ایوارڈ

وارسا (بیورو رپورٹ) ری پبلک آف پولینڈ کے صدر اندرزائج ڈوڈا نے پاکستان کے سینئرسفارتکار ڈاکٹرخالد حسین میمن کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے انکی گرانقدر خدمات پر اپنے ملک کے ایک سول اعلیٰ اعزاز سے نوازا ہے۔ ڈاکٹرخالدمیمن جو پچھلے  سال سے برما (میانمار) میں پاکستان کے سفیر ہیں، اس سے قبل تین سال پولینڈ میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ اگرچہ انکے لیے ’’کمانڈرز کراس آف آرڈر آف میرٹ‘‘ ایوارڈ کا اعلان اس ماہ کے آغاز پر پولینڈ کے یوم آئین کے موقع پر کیاگیا لیکن…

Read More

ن لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس، ارکان کا پیدا شدہ مشکلات پر شکوہ

Shehbaz Sharif and Nawaz Sharif

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے اپنی مشکلات کا ذکر اور پارٹی کو درپیش چیلنجز اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری حکمراں جماعت کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی پہلی مرتبہ صدارت کی ۔اجلاس میں 100 سے زائد اراکین موجود تھے۔  ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک پارٹی اراکین نے قائد نواز شریف کے حالیہ بیان کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کا شکوہ کیا ۔ اس موقع پر…

Read More

کوئٹہ، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کرنل سہیل عابد شہید، 4 اہلکار زخمی، لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) حساس اداروں نے آپریشن ردالفساد کے تحت کوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی اپنے دو ساتھیوں سمیت مارا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں آپریشن کے کمانڈر ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل شہیداور 4 اہلکار زخمی ہو گے،سیکور ٹی ذرائع کے مطابق چند روز قبل کوئٹہ سے گرفتار ہو نے والے دہشت گرد نے دوران تفتیش انٹیلی جنس اداروں کو بتایا تھا کہ کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ ایئر پورٹ…

Read More

سیاسی عدم استحکام اور بدانتظامی ترقی کے راستےمیں ایک بڑی روکاوٹ ہے، پاکستانی ریسرچر کا مرکزی یورپ کی یونیورسٹی میں لیکچر

Researcher Syed Sibtain Shah

اسلام آباد۔گڈانسک (خصوصی رپورٹ) سیاسی عدم استحکام  اور بدانتظامی کسی بھی ملک کی ترقی میں ایک بڑی روکاوٹ ہے۔ وسیع قدرتی ذخائر کے باوجود پاکستان ترقی کی وہ منازل طے نہیں کرسکا جو اسے پچھلے سترسالوں کے دوران کرنی چاہیے تھی۔ اس کی سب بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام اور بدانتظامی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی ریسرچ سکالر اور سینئرصحافی سید سبطین شاہ نے ’’پاکستان: تاریخ، سیاست، سماج اور ثقافت‘‘ کے موضوع پر گذشتہ روز مرکزی یورپ کی ایک یونیورسٹی میں ایک لیچکر کے دوران کیا۔ انھوں نے کہاکہ سیاسی…

Read More

چیف جسٹس نے پی آئی اے کو مارخور کی تصویر لگانے سے روک دیا

Cheif Justice Saqib Nisar

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پی آئی اے کے جہازوں پر جھنڈے کی جگہ مارخور کی تصویر لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کام کو عارضی طور پر روک دیا۔ ایم ڈی پی آئی اے سپریم کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس ثاقب نثار نےاستفسار کیا کہ ہمیں پتا چلا ہے آپ ہمارے جھنڈے کی جگہ کسی جانور کی تصویر لگانا چاہتے ہیں، بتائیں جہاز کی ٹیل پر کس جانور کی تصویر لگا رہے ہیں ؟ ایم ڈی پی آئی اے نے بتایا کہ قومی جانور…

Read More

امریکی سفارتکار کیلئے آیا امریکی طیارہ واپس

امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لینے کیلئے آنے والا امریکی طیارہ واپس لوٹ گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف امریکانہ جاسکے، انہیں وزارت داخلہ کا این او سی نہ مل سکا۔   ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کرنل جوزف کولینے کیلئے امریکی طیارہ نور خان ائربیس پہنچا تھا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے عتیق نامی نوجوان کچل کر جاں بحق ہوگیا تھا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ امریکی سفارتکار…

Read More

ناروال :وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی

ahsan iqbal

فاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ناروال میں فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں،گولی ان کے دائیں کندھے پر لگی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناروال کے علاقے کنجرور میں جلسہ سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھنے سے قبل احسن اقبال پر فائرنگ کی گئی ، انہیں دو گولیاں لگیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گولیاں لگنے کے بعد زخمی حالت میں وفاقی وزیر داخلہ کو اسپتال منتقل کیا گیا ،ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق وفاقی وزیرد اخلہ طبی امداد کے بعد مکمل ہوش میں…

Read More

مسلم ممالک کی لیبر ٹریڈ ٹریڈ یو نینز کی دوسری عالمی کانفرنس ترکی کے شہر استنبول میں شروع

(استنبول (ضیاءسید سے مسلم ممالک کی لیبر ٹریڈ ٹریڈ یو نینز کی دوسری عالمی کانفرنس ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہو گئ ہے تفصیلات کے مطابق ترکی کی حکومت اور مقامی سرکاری ملازمین کی ٹریڈ یونین کے اشتراک سے دنیا بھر کے مسلم ممالک میں لیبر اور ٹریڈ یونینز کے حقوق پر کام کرنے والی ٹریڈ یونینز کی دوسری عالمی کانفرنس استنبول میں شروع ہو گئ ہے کانفرنس کا افتتاخ ترکی کے وزیر مخنت نے کیا مسلم ممالک کی ٹریڈ یونینز کی عالمی کانفرنس میں پاکستان کی تین ٹریڈ…

Read More

لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے پاکستان یونین ناروے کے قانونی مشیر عظمت فاروق کی سربراہی میں لیگل ایڈ کمیٹی قائم کردی

اوسلو (خصوصی رپورٹ اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان میں مسائل کے حل کے لیے اب وکلاء تنظمیں بھی متحرک ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ پہلے قدم کے طور پرصوبہ پنجاب میں وکلا کی سب بڑی تنظیم لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اوورسیزلیگل ایڈ کمیٹی قائم کردی ہے جس کا چیئرمین محمد عظمت فاروق ایڈوکیٹ کو بنایاگیاہے۔ عظمت فاروق ایڈوکیٹ جو پاکستان میں پاکستان یونین ناروے کے اوورسیزپاکستانیوں کے قانونی معاملات کے حوالے سے خصوصی مشیر ہیں، پہلے ہی یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔…

Read More