دیامر بھاشا اورمہمند ڈیموں کے لیے مسلح افواج کا اقدام

DG ISPR ASIF GHAFOOR

دیا مربھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لئے تینوں مسلح افواج کے افسران نے 2،2دن اور سپاہی 1دن کی تنخواہ دیں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے بحیثیت ادارہ یہ قدم اٹھایا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر میں فوجی افسران اور سپاہی قومی مقصد کے…

Read More

نیب نے مشرف کے بیٹے ، بیٹی اور داماد کو طلب کرلیا

NAB

نیب نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف بدعنوانی اور اربوں روپے کی کرپشن کے کیس میں ان کے بیٹے ،بیٹی اور داماد کو طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق صدر کے بیٹے بلال،بیٹی عائلہ اور داماد عاصم کو 11جولائی کو طلب کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نیب نے پرویز مشرف کے بچوں کو سمن بھی بھیج دیا ہے ۔ سابق صدر کی فیملی کو تفتیشی افسر ملک زبیر نے طلب کیا ہے تاکہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ ذرائع کے…

Read More

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، کارکنوں کی مزاحمت، نیب ہیڈکوارٹرز منتقل، آج جیل بھیجا جائے گا، 3 گھنٹے جلوس کی قیادت، مذاکرات کے بعد گرفتاری دیدی، مجرم کی مدد کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، نیب

Captain (R) Safdar

اسلام آباد(نمائندگان جنگ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے سربراہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدرکو گرفتار کرلیا۔کیپٹن صفدر دوپہر 2بجے جلوس کی شکل میں ن لیگ کے مرکزی دفتر لیاقت باغ پہنچے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ کیپٹن صفدر 3 گھنٹے تک راولپنڈی کی سڑ کو ں پر جلوس نکالتے اور تقاریر کرتے رہے۔ اس دوران پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ن لیگ کے کارکنوں نے…

Read More

شہباز شریف نے نیب عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا

Shehbaz Sharif

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزائوں کے حوالے سے جاری فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں  شہبازشریف نے کہا کہ ن لیگ نیب عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، تاریخ میں یہ فیصلہ سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا نام پاناما معاملے میں کہیں نہیں آیا، سابق وزیراعظم کے خلاف کوئی تحریری ثبوت مہیا نہیں کئے گئے۔ شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور…

Read More

نوازشریف کو 10، مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا

Nawaz Sharif Maryam Nawaz Appears in Accountability Court

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف فیملی کےخلاف دائر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنادیا ہے ،نواز شریف کو 10سال قید اور 8 ملین پائونڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ عدالتی فیصلے میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 7سال قید اور 2 ملین پائونڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔ عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی ضبطی کے احکامات بھی دیے ہیں،نیب  پراسیکیوٹر کے مطابق احتساب عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ…

Read More

’سکوں کا سلطان‘ پکڑا گیا

King of Coins

ایران میں ایک ایسا شخص پکڑا گیا ہے جس کے پاس دو ٹن سونے کے سکے تھے۔ پولیس نے اٹھاون سالہ شخص کو گرفتار کر کے سونے کے تمام سکے برآمد کر لیے ہیں۔پولیس کے مطابق خود کو ’سکوں کا سلطان‘ کہلوانے والا یہ شخص کرنسی مارکیٹ پر اثر انداز ہونا چاہتا تھا۔ پولیس نے گرفتار ہونے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔تاہم اس کے حوالے سے یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اس نے گذشتہ دس ماہ کے دوران ڈھائی لاکھ سے زیادہ سکے جمع کرنے کے لیے…

Read More

ٹرمپ انتظامیہ کا بے دخل کرنے کے اختیارات میں اضافہ

Donald Trump

ٹرمپ انتظامیہ نے حکومت کے غیر قانونی تارکین کو بے دخل کرنے کے اختیارات میں اضافہ کر دیا، اس سلسلے میں غیرقانونی تارکین کی بے دخلی کے لیے امیگریشن سروسز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل امیگریشن حکام بے دخلی کے کیسز ہوم لینڈ سیکیورٹی کو بھیجتے تھے، اب امیگریشن حکام کو بے دخلی کے کیسز پر کارروائی کا اختیار ہوگا۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز امریکا کی جانب سے غیرقانونی تارکین کے خلاف کارروائی میں خاندانوں سے ان کے بچوں کو علیحدہ کرنے…

Read More

فواد حسن فواد کی گرفتاری، کہانی کا دوسرا رخ بھی دیکھیں

Fawad Hasan Fawad

اسلام آباد (انصار عباسی) وزیراعظم کے سابق سیکریٹری، فواد حسن فواد کی ہائی پروفائل گرفتاری مبینہ طور پر نیب کے اختیارات کے غلط استعمال کا زبردست کیس ہے کیونکہ جن الزامات کے تحت فواد حسن کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سنگین خامیاں پائی جاتی ہیں۔ فواد کے قریبی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ فواد کو بنا کسی ٹھوس شواہد کے تنگ اور گرفتار کیا گیا اور نیب کی کارروائیوں کے حوالے سے کسی بھی آزاد انکوائری کے نتیجے میں یہ بات ثابت ہو سکتی ہے۔…

Read More

’’پیپلزپارٹی سے سمجھوتا کرنا پڑا تو بلاول دوست ہے‘‘

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے سمجھوتا کرنا پڑا تو بلاول میرا دوست ہے، پیپلز پارٹی پیسٹری چور اور ن لیگ بیکری چور ہے۔ جیو نیوز کے پرو گرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں، آزاد امیدواروں کو پیچھے لگانا میرا کام ہے۔ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی کے اسپتال کا دورہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے میری دعوت پر نہیں کیا۔ خبر:…

Read More

’’کچھ انکل اور آنٹیاں مجھے چھوڑ رہے ہیں مگر پروا نہیں‘‘

Bilawal Bhutto Zardar Jalsa in Hub

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا بھی بہت سے انکل ساتھ چھوڑ گئے تھے، اب کچھ انکل اور آنٹیاں مجھے بھی چھوڑ رہے ہیں مگرپروا نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی انتخابی مہم کے دوران رات بھر سفرکیا، ان کی مسلسل 17گھنٹے کی انتخابی مہم صبح 5 بجے تک جاری رہی۔ بلاول کا قافلہ گھارو، ٹھٹھہ، سجاول، گولارچی، بدین، ٹنڈو محمد خان سے ہوتا ہوا حیدر آباد پہنچا۔ بلاول بھٹو زرداری صبح ساڑھے 4بجے حیدرآباد…

Read More

جیپ والے بڑی تعداد میں جیتے تو ڈکٹیٹ کریں گے، انتخابات سو فیصد درست نہیں ہونگے کوئی سنجرانی وزیراعظم آسکتا ہے، زرداری

Asif Ali Zardari

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن میں پنجاب سے آزاد امیدوار زیادہ کامیاب ہوں گے،جیپ کے نشان والے امیدوار بڑی تعداد میں جیت گئے تو پھر وہ ڈکٹیٹ کریں گے، انتخابا ت کے بعد کوئی سنجرانی بھی وزیراعظم بن سکتا ہے، جس نے بھی حکومت بنانا ہوگی اسے ہم سے بات ضرور کرنا ہوگی، ہر حال میں حکومت نہیں چاہتے، بلاول اپوزیشن لیڈر بن بھی جائیں تو بھی قبول ہے، پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کا امیدوار بلاول بھٹو زرداری…

Read More

کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

Kulsoom Nawaz

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعداُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق بریفنگ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کلثوم نواز 20گھنٹے سے وینٹی لیٹر پر ہیںاور انہیں اب تک ہوش نہیں آیا ہے جبکہ کلثوم نواز کو دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔ مریم کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ امی کو آج صبح دل کا دورہ پڑا ہے جب ہم فلائٹ میں تھے، جب سے وہ وینٹی لیٹر…

Read More

ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا، نواز شریف

Nawaz Sharif and Maryam Nawaz

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ آج بہت ہی تاریخی دن ہے،ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے نوازشریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آج تاریخی دن ہے، حکومت نے 5 سال مکمل کر لیے۔ جس پر نواز شریف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بہت ہی تاریخی دن ہے،ایسا تاریخی دن کبھی نہیں…

Read More

چیئرمیں کشمیرکونسل ای یو نے مقبوضہ کشمیر کے تمام گم شدہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

چیئرمیں کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید  نے مقبوضہ کشمیر کے تمام گم شدہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاہے۔ عالمی ہفتہ برائے گم شدہ افراد کے موقع پر اپنے ایک بیان  میں انھوں نے کہاہے کہ ہم اس اہم موقع پر مقبوضہ کشمیرکے گم شدہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں گم افراد کی تلاش میں کام کرنے والی تنظیموں خصوصا گم شدہ افراد کے والدین کی ایسوی ایشن (اے پی ڈی پی) کے مخلصانہ کوششوں کو سراہا ہے۔ علی رضا سید نے…

Read More

سعد رفیق نے عمران خان کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Khawaja Saad Rafique

وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نےلاہور سے تحریک انصاف کے سربراہ کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا اس ھوالے سے کہنا ہے کہ میرے حلقےکی چیر پھاڑ کر دی گئی ہےعمران خان جس حلقے سے الیکشن لڑیں گے میں ان کا اسے حلقے میں مقابلہ کروں گا۔ خواجہ رفیق نے دعویٰ کیا کہ حلقہ بندیوں میں تبدیلیوں کے با وجود مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہوگا اور کامیابی انشااللہ ن لیگ کی ہی ہوگی۔ وفاقی وزیر ریلویز نے کہا نواز شریف…

Read More