کوئٹہ میں دھماکا، 31 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کےقریب زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سمیت31افرادجاں بحق اور 30 افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمی اور جاں بحق افراد کو طبی مرکز پہنچارہے ہیں۔سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو حفاظتی حصار میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار شواہد جمع کررہے ہیں۔ ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا،دھماکے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔بظاہرا یسامعلوم ہوتا ہے…

Read More

سمجھ سے بالا ہےکہ ملک کیسے چل رہا ہے؟چیف جسٹس

Cheif Justice Saqib Nisar

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ادارے نہیں چل رہے تو سمجھ سے بالا ہے کہ ملک کیسے چل رہا ہے؟ریلوے میں کیا گزشتہ 5سال میں سب سے زیادہ خرابی پیدا ہوئی ؟ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے کے خسارے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران پاکستان ریلوے میں خسارے سے متعلق فرانزک آڈٹ رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔ چیف جسٹس نے آد ٹ افسر سے استفسار کیا کہ بتائیں کیا ریلوے میں سب اچھا ہے ؟ آڈٹ افسر…

Read More

ماتحت ادارے پر جج کے الزام، وزیراعظم کی لاتعلقی

چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی کی اعلیٰ کمان نے اگرچہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے عدالتی معاملات میں مداخلت کے الزامات پر رد عمل کا اظہار کیا ہے لیکن نگراں وزیراعظم اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جن کے ہاتھ میں اعلیٰ ادارے کی کمان ہے۔ ادارہ وزیراعظم کے انتظامی کنٹرول میں ہے لیکن موجودہ نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے خود کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس صدیقی کے بیان سے پیدا ہونے والے تنازع سے دور رکھا ہوا ہے۔ سرکاری ذریعے کے…

Read More

کاسی جواب، صدیقی ثبوت دیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کاسی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی وضاحت اور جسٹس شوکت صدیقی سے الزامات کے ثبوت لیکر بھجوائیں،چیف جسٹس

Cheif Justice Saqib Nisar

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ سیل، ایجنسیاں) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے متنازع خطاب پر ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کاسی کو ہدایت کی گئی ہے کہ الزامات کے ثبوت اپنی رائے کے ساتھ سپریم کورٹ کو بجھوائے جائیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی نے اپنی تقریر میں اعلی عدلیہ کو بدنام کیا جبکہ قومی اداروں اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر بھی الزامات لگائے۔ سپریم کورٹ…

Read More

الیکشن 2018 ، 13 دن میں3 خودکش حملے، 3 امیدوار شہید

Haroon Bilour died in a blast

الیکشن 2018ء کی انتخابی مہم کے دوران گزشتہ 13 دنوں میں 3 خود کش حملے ہوئے ،جن میں 3جماعتوں کے 3امیدوار شہید ہوگئے۔ حالیہ خود کش حملوں میں شہید ہونے والے تینوں امیدوار صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے ،جن کا تعلق اے این پی ،بی اے پی اور پی ٹی آئی سے ہے۔ رواں ماہ کی 10 تاریخ کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں خود کش حملے میں اے این پی کے پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور شہید کئے گئے ۔ اس دھماکے کے 3دن بعد 13جولائی…

Read More

مریم نواز کا 24 گھنٹے میں جیل سے دوسرا بیان

Maryam Nawaz Sharif

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 24 گھنٹوں کے دوران جیل سے دوسرا بیان جاری کیا ہے۔ مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ہونے والے بیان میں آج ووٹ کو عزت دو کے پارٹی ترانے کا بند شیئر کیا گیا ہے۔ جس وقت سے نکلے مشکل سے اس وقت کو نہ پھر آواز دو۔ تعزیم کرو تکریم کرو، میرے حق کی نہ تزلیل کرو۔ ووٹ کو عزت دو۔#VoteKoIzzatDo#ووٹ_کو_عزت_دو pic.twitter.com/KofOGFZcJw — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 22, 2018 گزشتہ روز مریم نواز…

Read More

پاک فوج کا جج کی تقریر پر ردعمل

DG ISPR ASIF GHAFOOR

پاک فوج نےجسٹس شوکت عزیزصدیقی کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اباد ہائیکورٹ کے معززجج نے اداروں پرسنگین الزامات لگائے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں، عدالتی معاملات کو مینو پلیٹ کیا جاتا ہے اور مرضی کے بنچ بنوائے جاتے ہیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اس بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ…

Read More

صنعتی نمائش میں چھاوں فاونڈیشن گوجرانوالہ کی چیرپرسن ثمینہ اشرف کی جانب سے بھی اسٹال لگائے گئے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) صنعتی نمائش میں چھاوں فاونڈیشن گوجرانوالہ کی چیرپرسن ثمینہ اشرف کی جانب سے بھی اسٹال لگائے گئے جس میں کاسمیٹکس، وویمن فیشن، بوتیک پراڈیکٹس کے علاوہ انسانی حقوق کے حوالہ سے  لٹریچر بھی موجود تھا ، اس موقع پر سینئر نائب صدر عرفان الرشید، حمیرا اسلم، نازیہ بلال، ساریہ رانا شہباز مغل، عبدالستار، نیلم وغیرہ بھی موجود تھے اس موقع پر ثمینہ اشرف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ جیسے بڑے اور ترقی کرتے ہوئے شہر میں صنعتی نمائش کا انعقاد کرنا…

Read More

جج محمد بشیر کی نوازشریف کیخلاف ریفرنسز کی سماعت سے معذرت

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف مزید ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا معذرت پر مبنی خط اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوا ہے ۔ جج محمد بشیر نے خط میں کہا ہے کہ وہ ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ دے چکا ہوں، اس لئے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت نہیں کرسکتا۔ خط میں احتساب عدالت کے جج نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف فیملی کے خلاف زیر سماعت العزیزیہ…

Read More

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار گلگت پہنچ گئے

Cheif Justice Saqib Nisar

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار گلگت پہنچ گئے،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کا یہ دورہ خالصتاً نجی نوعیت کا ہے،وہ پانچ روز گلگت میں قیام کریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا گلگت پہنچنے پر اعلیٰ عدلیہ کے ججز نے ایئر پورٹ پر استقبال کیا،چیف جسٹس اہل خانہ کے ہمراہ وادی ہنزہ سمیت مختلف تفریحی مقامات پر جائیں گے۔ خبر: جنگ

Read More

ہارون کا قتل طالبان نہیں اپنوں نے کیا ،غلام احمد بلور

Haroon Bilour died in a blast

سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بھتیجے اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلورکا قتل طالبان نہیں بلکہ ان کے اپنوں نے کیا ۔ پشاور میں خود کش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور سمیت 12 افراد شہید ہوئے تھے ،واقعے کی ذمہ داری کالعدم جماعت تحریک طالبان نے قبول کی تھی تاہم اب ہارون بلو ر کے چچا غلام بلور نے دعویٰ کیاہے کہ ہارون بلو ر کو قتل کرنے سے طالبان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ، قتل…

Read More

پاکستان: نارویجن صحافی قذافی زمان تیسری دن بھی رہا نہ ہوسکے

Kaddafi Zaman in Jail

(اوسلو بیورو رپورٹ) کتنے ستم کی بات ہے کہ پاکستان میں انتخابات کی کوریج کے دوران بے گناہ گرفتار ہونے والے نارویجن پاکستانی صحافی قذافی زمان تیسری دن بھی رہا نہ ہوسکے۔  انہیں جمعہ کے روز گجرات میں نوازشریف کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کی کوریج کے دوران پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ وہ پولیس کو بتاتے رہے کہ وہ صحافی ہیں لیکن پولیس نے انہیں بلواہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ وہ اس وقت سول لائن تھانہ گجرات میں پابند سلاسل ہیں۔  ناروے میں پاکستان کے…

Read More

چوہدری نثار نے اپنے دکھ کی وجہ بتا دی

nisar ali khan

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے نوازشریف کی گرفتاری اور اڈیالہ جیل منتقلی پر کہا ہے کہ یہ خبر ان کے لئے دکھ کا باعث ہے جس سے مجھے تکلیف ہو ئی،اللہ کسی دشمن کو بھی جیل نہ دکھائے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اڈیالہ جیل کے قریب واقع ایک علاقے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ سے 34 سال کا تعلق ہے،ہم 12 سے 14 افراد نے مسلم لیگ (ن) بنائی تھی تاہم یہ جماعت بنانے والے…

Read More

بنوں میں اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق

Akram Durrani

بم دھماکے میں اکرم خان درانی محفوظ رہے۔ فوٹو : فائل بنوں: جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 30  زخمی ہوگئے تاہم اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں رہنما جے یو آئی (ف) اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے تاہم اکرم خان درانی دھماکے میں محفوظ رہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار اور بچے بھی شامل ہیں…

Read More

پشاور:اے این پی جلسے میں دھماکا،ہارون بلور سمیت 4 افراد جاں بحق

Haroon Bilour died in a blast

پشاور کے شہر یکہ توت میں اے این پی کے جلسے میں ہونے والے دھماکے میں این اے 31 اور پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ خاندانی ذرائع نے ہارون بلور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ،اس سے قبل انہیں تشویشناک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا،جہاں وہ زخموں تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق ہارون بلور کے یکہ توت میں انتخابی مہم کے دوران اسٹیج پر پہنچنے پر آتش بازی ہورہی تھی کہ بم…

Read More