نواز شریف کی سزا معطلی ، نیب کی التوا کی درخواست مسترد

Islamabad High Court IHC

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 2 روز کے لیے ملتوی کرنے کی نیب کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کر رہا ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی درخواست پر پیرا گراف وائز کمنٹس کے لیے وقت مانگا اور استدعا کی کہ جواب داخل کرنے کے لیے 2 دن…

Read More

آغا سراج درانی دوسری مرتبہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

سراج درانی

پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار آغا سراج درانی دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اسپیکر منتخب ہونے کے بعد آغا سراج درانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، پریزائیڈنگ افسر نادر مگسی نے ان سے حلف لیا۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر نادر مگسی کی زیرصدارت ہوا جس میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی۔ سندھ اسمبلی کے کل 158 میں سے سراج درانی نے 96 ووٹ حاصل کیے، حاوید حنیف نے 59 ووٹ حاصل کیے جبکہ 3 مسترد ہوئے۔ پیپلزپارٹی…

Read More

مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختون خوا اسمبلی منتخب

Mushtaq Ghani elected as Speaker KP Assembly

پی ٹی آئی کے امیدوار مشتاق غنی خیبرپختون خوا اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا، سردار اورنگزیب نلوٹہ نے ان سے حلف لیا۔ اس سے قبل سردار اورنگزیب نلوٹہ کی زیر صدارت خیبرپختون خوا سمبلی کے ہونے والے اجلاس میں نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ خیبر پختون خوا کے 109ارکان نے اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ کا حق استعمال کیا، پی کے 25کوہستان سے منتخب رکن محمد دلدار غیر حاضر رہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی…

Read More

متنازع الیکشن کے خلاف آواز اٹھائیں گے، شہباز شریف

شہباز شریف

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہےکہ 25 جولائی کو ہونے والے تاریخ کے متنازع انتخابات کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایوان میں 2018 کی دھاندلی کو تحفظ دینے نہیں ، جمہوریت کے تحفظ کے لیے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سب سے متنازع الیکشن ہوا، 25 جولائی کی رات ہی اسے مسترد کر دیا تھا، متنازع الیکشن کے خلاف…

Read More

قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر نامزد

Qasim Suri Nominated as Deputty Speaker of National Assembly

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بلوچستان کے لوگوں کی محرومیاں دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہم وہاں کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے اور صوبے کو قومی دھارے میں لائیں گے۔ قاسم سوری کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے…

Read More

’اسد قیصر‘ اسپیکر قومی اسمبلی ،’چوہدری سرور‘ گورنر پنجاب نامزد

Asad Qaisar Speaker National Assembly and Ch Sarwar Governor Punjab

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی اور گورنر پنجاب کےلئے پی ٹی آئی کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ وفاق اور پنجاب میں ذمہ داریوں کے تحریک انصاف نے اہم فیصلے کرلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کےلئے ہمارے امیدوار اسد قیصر ہوں گے جبکہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا…

Read More

تحریک انصاف نے عمران خان کو وزیراعظم نامزد کر دیا

Imran Khan

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو وزیرا عظم نامزد کر دیا، جبکہ شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی اور عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مقامی ہوٹل میں ہواجس میں عمران خان کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی تحریک شاہ محمود قریشی نے پیش کی۔ جس کے بعد تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو بطور وزیر اعظم نامزد کر دیا۔ ذرائع…

Read More

طلال چوہدری 5 سال کیلئے نا اہل

Talal Chaudhary

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا جس کے بعد وہ 5سال کے لیے نااہل ہوگئے۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا۔ طلال چوہدری کو عدالت برخاست ہونے تک قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی ہے۔ طلال چوہدری 5سال کے لیے ناصرف الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہوئے ہیں بلکہ…

Read More

علیم خان کے گرد نیب کا شکنجہ مزید تنگ ہوگیا

تحریک انصاف کے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے فیورٹ امیدوار علیم خان کے گرد نیب کا شکنجہ مزید تنگ ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے پی ٹی آئی کے لاہور سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان کو 8 اگست کو طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو نیب لاہور کا طلبی کا نوٹس موصول ہوچکا ہے ،انہیں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جمع کرائے گئے کاغذات میں موجود تضاد پر طلب کیا ہے ۔ لاہورنیب کے حکام اس سے…

Read More

سعد رفیق کا دوبارہ گنتی پر آیا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

Khawaj Saad Rafique

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نےدوبارہ گنتی پر آیا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ 2013ء میں میری لیڈ 40ہزار تھی ، ابتدائی نتائج میں عمران خان کی جیت کا اعلان صرف چند سو ووٹوں سے سامنے آیا ہے، این اے 131 لاہور کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے صرف کچھ صاف ہوجائےگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ ہم پری پول دھاندلی کا تذکرہ گزشتہ 3 ماہ سے کررہے ہیں، میرے حلقے کو…

Read More

نواز شریف اڈیالا جیل سے پمز اسپتال منتقل

Nawaz Sharif gets Angry on arrest of PML N social media activists

سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیکیورٹی اسکواڈ کی نگرانی میں علاج کے لئے اڈیالا جیل سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو حامی بھرنے کے بعد ہی علاج کے لیے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،انہیں 2 مختلف سیکیورٹی اسکواڈز کی نگرانی میں جیل سے روانہ کیا گیا تھا۔ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر کورنری کیئر یونٹ (سی…

Read More

عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کی دورہ افغانستان کی دعوت قبول کر لی

Afghan President Ashraf Ghani

اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور دورہ کابل کی دعوت بھی دی جسے پاکستان کے متوقع وزیراعظم نے قبول کر لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے نعیم الحق نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ افغان صدر کا عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں…

Read More

سعد رفیق نے عمران کی کامیابی چیلنج کر دی

Khawaja Saad Rafique

سابق وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کر دیا۔ خواجہ سعد رفیق نے ریٹرننگ افسر کو درخواست جمع کروا دی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ این اے 131 میں پریزائڈنگ افسر نے سینکڑوں ووٹ دانستہ طور پر مسترد کیے ہیں۔ درخواست میں سعد رفیق نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسترد ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ…

Read More

مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے موقف کا خیرمقدم کرتے ہیں، علی رضا سید

برسلز (پ۔ر) ہم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کے تازہ موقف کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ انتخابات جیتنے کے بعد عمران نے اپنے پہلے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا واضح الفاظ میں تذکرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے رہنماووں کو مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔ عمران خان کے کشمیر پر اس موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے علی رضا سید نے برسلز سے اپنا بیان جاری کیا ہے جس میں…

Read More

عمران نے میدان مار لیا،خیبر پختونخوا میں بھی تحریک انصاف کی اکثریت ،پنجاب میں ن کیساتھ سخت مقابلہ،سندھ میں پیپلز پارٹی کامیاب ،بلوچستان میں باپ کو بر تری

کراچی، اسلام آباد (جنگ نیوز، ٹی وی رپورٹ) عوامی عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ منگل کو ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان نے میدان مار لیا ہے۔ رات گئے 38 فیصد موصولہ نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سخت مقابلہ ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی آگے ہے جبکہ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کو برتری حاصل ہے۔ غیر حتمی اور غیر…

Read More