لاہور: سپریم کورٹ نے بادشاہی مسجد سے نعلین پاک کی چوری کے معاملے کی انکوائری کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بادشاہی مسجد سے نعلین پاک چوری ہونے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے نعلین مبارک کی چوری سے متعلق محکمہ اوقاف کی رپورٹ مسترد کردی اور کہا کہ رپورٹ سے مطمئین نہیں یہ صرف اپنے آپ کو بچانے کی ایک کوشش ہے۔ چیف جسٹس نے…
Read MoreCategory: خبریں
بین المذاہب ہم آہنگی میں پاکستان کا کردار: ڈینش سفیر سے عبدالقدیر خاموش کی ملاقات
:اسلام آباد پاکستان میں متعین ڈنمارک کے سفیررولف ہولمبو (ROLF HOLMBOE) نے کہاہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کرداراداکررہاہے ،پاکستان جنوبی ایشیا میں امن وامان اور استحکام کیلئے تعاون کررہا ہے ڈنمارک ملک بھر میں سماجی اور فلاحی سرگرمیوں ، مفاد عامہ ، خدمت وفلاح انسانیت میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے اور اس کا رخیر کو اپنے لئے باعث اعزاز سمجھتا ہے ،جس سے دونوں ممالک کے روابط میں مز ید قربت لائی جائے گی اور انہیں مزید بڑھایا جائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے…
Read Moreحکومت نے 10دن میں ملکی معیشت ڈبو دی ، فضل الرحمٰن
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 10 دنوں میں ملکی معیشت ڈبودی ہے۔ بہاول پور میں علما ء کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی کے حق پر شب خون مارا گیا، جب نتائج آتے ہیں تو تبدیل ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 دنوں میں ملکی معیشت ڈبو دی گئی، جعلی وزیراعظم بنے ہیں، جعلی اکثریت مسلط کی گئی۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ بین الاقوامی…
Read Moreمعیشت سنبھلتے وقت لگے گا،چیلنجز وزیرخزانہ کے قد سے بڑے،حسن نثار
کراچی(جنگ نیوز)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ معیشت کو درپیش چیلنج وزیرخزانہ اسد عمر کے قد سے کہیں زیادہ بڑا ہے، پاکستانی معیشت اس بطخ کی مانند ہے جس کے پر نوچ لیے گئے ہیں، پاکستانی معیشت کو دوبارہ سنبھلتے ہوئے وقت لگے گا اس میں کوئی جادوگری نہیں ہوسکتی،نیب انڈے تو دے رہی ہے لیکن اس میں سے چوزے نہیں نکل رہے ہیں، عثمان بزدار صرف اسکول ویگنوں میں سی این جی سلنڈرز کی پابندی پرعملدرآمد یقینی بنادے تو اس شخص کو مان لوں گا۔وہ جیو…
Read Moreپاک بھارت حالیہ کشیدگی،بڑی سیاسی جماعتیں یک زبان
ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کو گیدڑ بھبکیاں اور مودی کی حکومت کے مذاکرات سے بھاگنے کو انتخابی سیاست قرار دے دیا ہے ۔ سینیٹ میں پاک بھارت حالیہ صورتحال اور بھارتی آرمی چیف کے بیان پر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سمیت بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نےاظہار خیال کیا ۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بھارت کے پاس کشمیر ،سرکریک اور سیاچن پر کہنے کو کچھ نہیں ،اس لئے وہ مذاکرات سے بھاگتا ہے ۔…
Read Moreفروری میں کثیرالملکی فوجی مشقیں ہوں گی، ایڈمرل ظفر محمود عباسی
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ فروری میں ہونے والی کثیرالملکی فوجی مشقوں میں پاکستان کے ساتھ امریکا اور چینی نیوی کے د ستے بھی شریک ہوں گے۔ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی امریکی شہر واشنگٹن میں پریس کانفرنس کر رہے تھے،امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی پریس کانفرنس میں شریک تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی اقدام کے سبب پاکستان کو سی بیسڈ نیو کلیئر ڈیٹرینس رکھنا ہوگی۔ خبر: جنگ
Read Moreبیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئیں
بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئی ہیں ۔ گزشتہ رات ان کی حالت ایک بار پھر انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں نے کام چھوڑدیا تھا جس کے بعد ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی تھی اورانہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیاتھا ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان…
Read Moreملکی مسائل اور حکومت کا کردار ،
( تحریر ،محمد طارق ) قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں میں فیصلہ سازی کا کلچر پروان چڑھا گئ ،ممبران کی قانون کے مطابق سال میں 150 دن کی کم از کم حاضری یقینی بنا گئ ،،،،،، تحریک انصاف کی حکومت اگر— ملک کے سرکاری سکولوں ، سرکاری ہسپتالوں کا معیار بہتر کر گئی ،،،،، نچلی عدالتوں میں عوام کو کرپشن سے پاک انصاف کا نظام بحال کرگئی ،،،،،، صاف پانی 70 % آبادی کو دے گئ ،،،،، توانائی کے بحران پر پانے کے لیے کرپشن سے پاک پروجیکٹس شروع کروا گئی…
Read Moreپاکستان یونین ناروے کے سالانہ پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے سالانہ پروگرام کے انعقاد کے لیے قائم انتظامی کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز یونین کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کی صدارت میں منعقد ہوا۔ واضح رہے کہ پاکستان یونین ناروے کا جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے سالانہ پروگرام پچیس اگست بروز ہفتہ اوسلو کے مضافات میں لورنسکگ کے مقام پر شام پانچ بجے منعقد ہوگا۔ پروگرام کے انتظامات کے لیے انتظامی کمیٹی کا اجلاس یونین کے مرکزی دفتر واقع اوسلو میں منعقد ہوا جس میں میاں خان دھکڑ، ملک محمد پرویز،چوہدری اصغر دھکڑ،…
Read Moreعمران کی کابینہ کے 21 میں سے 12 ارکان مشرف کابینہ میں کام کرچکے
اسلام آباد (وسیم عباسی )نئی کابینہ میں پرانے چہرے شا مل ہیں اوروزرا ،مشیروں کی اکثریت مشرف دور میں وزیر رہے ہیں جبکہ پی پی دور میں وزیر رہنے والے بھی تحریک انصاف کابینہ کا حصہ ہیں،ایم کیوا یم کو زیادہ فائدہ ہوااور اسے دو منصب ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف حکومت کی اعلان کردہ نو منتخب کابینہ میں کئی تجربہ کار سیاستدان شامل ہیں اور ان کی اکثریت سابق ڈکٹیٹر جنرل (ر)پرویز مشرف کی حکومت کے ماتحت اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان کی…
Read Moreوزیراعظم کا 20 رکنی کابینہ کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام اور ان کی وزارتوں کی منظوری دے دی۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہیں جبکہ وزرا پیر کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ وفاقی وزراء فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری لسٹ کے مطابق ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کو قانون و انصاف اور خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت…
Read Moreنو منتخب وزیر اعظم عمران خان آج حلف اٹھائیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج پاکستان کے بائیسویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت ممنون حسین ان سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب صبح ساڑھے 9 بجے ایوان صدر میں ہوگی، جس کیلئے تینوں سروسز چیفس اور پارلیمانی رہنماؤں کو دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں۔ تقریب میں شرکت کیلئے نوجوت سنگھ سدھو خصوصی طور پر پاکستان تشریف لائے ہیں، ان کے علاوہ ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کور گروپ کے تمام اراکین…
Read Moreپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان وزیراعظم منتخب
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے 172 ووٹ درکار تھے جن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 176 ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف امیدوار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کئے۔ پارلیمانی اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی نگرانی میں ہوا جبکہ ووٹنگ ڈویژن کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ اس سے قبل وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں رائے شماری کا عمل شروع مکمل…
Read Moreزرداری کے وارنٹ جاری ہوئے کہ نہیں؟
سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کے وارنٹ جاری ہونے کی تردید کردی، ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے آصف علی زرداری کے وارنٹ جاری نہیں کیے، میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے، رہنما پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر نے بھی وکیل فارق ایچ نائیک کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کےوارنٹ گرفتاری سےمتعلق چلائی جانےوالی خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور…
Read Moreاسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہو گیا، پی ٹی آئی کے نامزد کر دہ اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں ۔ یاز صادق نے اسد قیصر کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے330 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے 8 ووٹ مسترد ہوئے، اسد قیصر نے 176 ووٹ حاصل کیے جبکہ خورشید شاہ 146 ووٹ حاصل کیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ تقریباً 3گھنٹے…
Read More