’نواز شریف کی علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کی کوئی تجویز نہیں‘

سروسز اسپتال کے پرنسپل محمود ایاز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک منتقل کرنے کی کوئی تجویز نہیں،انجیو گرافی کرانے کیلئے بھی نہیں کہا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں محمود ایاز نے کہا کہ میڈیکل بورڈ آج نواز شریف کی تمام رپورٹس کامعائنہ کرے گا اور علاج کا لائحہ عمل طے کرے گا۔ سروسز اسپتال کے پرنسپل نے کہا کہ ماہرین امراض دل آج نواز شریف کا چیک اپ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کے مرض کی علامات…

Read More

پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 59 پیسے کی کمی کی سفارش

Honda complaint fuels confusion

وفاقی حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کرکے حاتم طائی کی قبر پر لات مارنے کی تیاری کرلی۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے فروری کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویشن کو بھیج دی ہے۔ اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سمری وزارت پٹرولیم کو موصول ہوچکی ہے،اس حوالے سے فیصلہ کل متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت 59 پیسے  کمی کر کے 90 روپے 38 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے۔…

Read More

140 ایک ڈالررات کو ۔ 76.25 پاکستانی روپے کا اور صبح کو پھر

  اسلام آباد (نیوز ڈیسک)۔ گوگل انجن نے رات گئے ایک تاریخی کمال یہ کیا ہے کہ آدھی رات کے اندھیرے میں پاکستانی روپے کی قدر میں حیرت انگیز اضافے کی جھلک دکھا کر چند گھنٹے بعد پھراسے ایک سو چالیس پر لے گیا۔ جس طرح گوگل پر آدھی رات کو ایک ڈالر ۔ 76.25 پاکستانی روپے کا دکھائی دینے لگا، اسطرح روپے کی قدر دیگر ملکوں کی کرنسی کے مقابلے میں بھی زیادہ دکھائی دینے لگی۔ پھر چند گھنٹے پر گوگل انجن پاکستانی روپے کو اپنی اوقات پر لاتے…

Read More

مولاناطارق جمیل کی انجیوپلاسٹی کردی گئی

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی لاہورکے ایک نجی اسپتال میں انجیوپلاسٹی کر دی گئی۔  ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے دل کو خون کی سپلائی کرنے والی ایک شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا ہے، مولانا کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کو اچانک دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی، جس پر اُنہیں جوہر ٹاؤن لاہور کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

Read More

پرویز مشرف نے دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے امریکا سے مدد مانگ لی

Musharraf

اسلام آباد(صالح ظافر)ایک لیکڈ ویڈیو میں سابق صدر پرویز مشرف امریکی قانون سازوں سے مکالمہ کرتے نظر آرہے ہیں ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے دوبارہ اقتدارمیں آنے اور حمایت کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق،سابق ڈکٹیٹر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی لیکڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ امریکا کی خفیہ حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ دوبارہ اختیارات حاصل کرسکیں، ویڈیو میں وہ امریکی قانون سازوں کو یہ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ انہیں اس بات پر شرمندگی تھی…

Read More

’بلاول کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا‘

Bilawal Bhutto Zardar Jalsa in Hub

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کے لیے دل گردہ چاہیے، ان کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا۔ سینئر رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں ان سےوعدوں کےبارے میں کوئی سوال نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوامی مینڈیٹ سےاقتدار میں نہیں آئے، انہیں جیسے لایا گیا وہ سب جانتے ہیں اور اب ان سے وہ کام کرائے جا رہے ہیں جو کوئی سیاستدان نہ کرتا۔ خورشید…

Read More

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7سال قید کی سزا

Nawaz Sharif and Maryam Nawaz

اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا گیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے فیصلے میں کہا کہ العزیزیہ ریفرنس میں کافی ٹھوس ثبوت موجود ہیں، لہذا نواز شریف کو 7 سال قید اور ڈیڑھ ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ عدالت کے زبانی حکم نامے میں نواز شریف کے صاحبزادوں…

Read More

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد (پ۔ر)  چیئرمین کشمیرکونسل یورپ (ای یو) علی رضا سید نے آج منگل کو اسلام آباد میں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والے اس ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خصوصاً وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور یورپ میں کشمیریوں کے حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے جاری جدوجہد پر بات چیت کی گئی۔ علی رضاسید نے وزیرخارجہ کو یورپ میں مسئلہ کشمیر پر جاری کشمیرکونسل ای یو کی جدوجہد سے آگاہ کیا۔ انھوں نے…

Read More

اعظم سواتی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ اعظم سواتی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اس دوران انہیں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیر اعظم سے موجودہ حالات میں کام کرنے سے معذوری ظاہر کی اور کہا وہ اخلاقی طور پر سمجھتے ہیں کہ انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ ان کے خلاف سپریم کورٹ میں جو کیس چل رہا ہے اس کا فیصلہ آنے…

Read More

شہریار آفریدی کے مفرور بہنوئی کی ضمانت قبل از گرفتاری

وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے بہنوئی نے قتل کے الزام میں 21 سال مفرور رہنے کے بعدسیشن عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔ کوہاٹ میں 21 سال سے مفرور قتل کے ملزم احمد نثار وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کا بہنوئی ہے اور اس پر الزام ہے کہ اس نے جائیداد کے تنازع پر جرگہ کے دوران اپنے رشتہ دار کیپٹن محمد یونس کو قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم احمد نثار نے 1997ء میں کیپٹن محمد یونس کو قتل کیا تھا اور اس واقعے کا…

Read More

آمرانہ نظریہ —- چین ، روس کا نظام حکومت –

(تحریر ،محمد طارق ) دنیا میں 3 بڑے ممالک عالمی سیاسی منظر نامے میں اپنا اثرو رسوخ قائم رکھنےمیں سرگرداں، یہ 3 ممالک چین ، روس اور امریکہ ہیں ، ان 3 ممالک سے 2 میں یعنی چین ، روس میں کلی طور پر خود مختار آمرانہ طرز حکومت ہے ، جبکہ امریکہ میں احتساب پر مبنی جمہوری طرز حکومت ہے –عام نظر دیکھنے سے چین اور روس میں کمیونسٹ نظریات پر مبنی ایک طرح کا ہی نظام حکومت ہے ، لیکن اگر غور سے دونوں ممالک کے گورننگ فارمیشن…

Read More

دو قبضہ مافیاز کے درمیان لڑائی

اسلام آباد(وسیم عباسی)وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی کے کہنے پر آئی جی پولیس اسلام آباد کے تبادلے کا معاملہ دراصل دو قبضہ مافیائوں کے درمیان لڑائی ہے۔ وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی کی شکایت پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کے معاملے پر ایک گائے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ تاہم دی نیوز کی جانب سے کی گئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اعظم سواتی کے فارم ہائوس میں تین روز تک قید رہنے والی گائے تو صرف ایک بہانہ تھی وفاقی دارالخلافہ…

Read More

’’کشمیری 71 سال سے بھارتی فوج کا نہتے مقابلہ کر رہے ہیں‘‘

  حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام 71 سال سے بھارتی فوج اور بھارت کا نہتے مقابلہ کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں آج منائے جانے والے کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے اپنی فوجوں کو کشمیر میں بھیجا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی تحریک نہیں جو 8 لاکھ فوجیوں سے نہتے مقابلہ کر رہی…

Read More

ہائوسنگ اسکیم، پچھلی حکومتی مشینری نہ بنا سکی تو 50؍ لاکھ گھر کیسے ممکن؟

Imran Khan Elected as new PM

اسلام آباد(احمدنورانی) جس وقت موجودہ حکومت پرجوش انداز سے 50؍ لاکھ گھروں پر مشتمل ہائوسنگ اسکیم شروع کرنے جا رہی ہے اس وقت 15؍ ارب روپے میں فروخت ہونے والی پارک انکلیو نامی سرکاری تجارتی ہائوسنگ اسکیم کے حوالے سے ایک بہت بڑے اسکینڈل پر کسی کی نظر ہی نہیں پڑی، سیکڑوں اوور سیز اور مقامی پاکستانیوں نے اپنی محنت کی کمائی اس پروجیکٹ میں ادا کی لیکن برسوں گزر جانے کے باوجود انہیں آج تک پلاٹ نہیں ملا۔پچھلی حکومتی مشینری ہائوسنگ اسکیم نہ بنا سکی تو موجودہ 50؍ لاکھ…

Read More

شہباز شریف کی نیب سے متعلق باتیں قابل یقین ہیں،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی نیب سے متعلق باتیں قابل یقین ہیں، چیئرمین نیب کے پاس کسی کو گرفتار کرنے کیلئے خوفناک اختیارات ہیں، شہباز شریف کل بھی معصوم بنتے تھے آج اسمبلی میں بھی معصوم بنتے رہے، شہباز شریف نے آج پارلیمنٹ میں بالکل صحیح تقریر کی ہے، شہباز شریف کو پکڑا آشیانہ میں اور خواجہ آصف کیخلاف گواہ بنایا جارہا ہے اس پر نیب کو شرم آنی چاہئے،زینب کے قاتل عمران کو پھانسی سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی…

Read More