وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا،نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نئی کابینہ میں 5نئے چہرے شامل کیے جائیں اور جنوبی پنجاب و چھوٹے صوبوں سے لوگ لیے جائیں۔ میاں نوازشریف کی زیرصدارت مری میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس آج ایک بار پھر جاری ہے جس میں وزیراعظم شاہد خان عباسی اور شہبازشریف سمیت سینئر لیگی قیادت شریک ہے جب کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کی تشکیل پر غور کیاجارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
Read MoreCategory: خبریں
الزام لگانے والوں کو50کروڑ ہرجانے کا نوٹس دوں گا، امیر مقام
مسلم لیگ ن کے رہنما امیرمقام نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کو کروڑوں روپے دینے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں،عائشہ سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی،الزام لگانے والوں کو پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس دوں گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے عائشہ گلالئی کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا علم ہوا ،مجھے ان لوگوں کے الزامات پر انتہائی افسوس ہوا، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے عائشہ گلالئی سے عمران خان کے خلاف بیان دلوایا اورگورنرہاؤس…
Read Moreشریف خاندان کا فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
شریف خاندان نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تین سے چار روز میں سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کی جائے گی۔ پچھلا فیصلہ کرنے والے بینچ کے ارکان کو نئے فل کورٹ بینچ میں شامل نہ کرنے کی درخواست کا بھی امکان۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے نظر ثانی اپیل کے ساتھ الگ سے ایک آئینی پٹیشن بھی سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ آئینی پٹیشن میں پاناما کیس کے بینچ…
Read Moreکشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی برادری خاموش کیوں ہے، مسعود خان
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم اور کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی برادری خاموش کیوں ہے۔ وہاں پیلٹ گن کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اپنی ہی سرزمین پر ہمارے بہن بھائی محفوظ نہیں۔ ہندوستان اور عالمی برادری کشمیریوں کو کمزور نہ سمجھیں وہ آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایرانی سفارتخانہ کے شعبہ ثقافت اور رضویہ فائونڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ…
Read Moreوزیراعظم بدل سکتا ہے، پالیسی وہی رہے گی، شاہد خاقان
نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم بدل سکتا ہے مگر پالیسی وہی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سے مشاورت کے بعد کہا ہے کہ وفاقی کابینہ ایک دو دن میں تشکیل دے دی جائے گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ تمام منصوبوں اور ترقیاتی اسکیموں پر پہلے سے زیادہ تیزی سے کام ہوگا ۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم ہاؤس میں قیام نہ کرنے…
Read Moreوفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی، ذرائع
وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات طےنہ ہوسکے جس کے باعث تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آج شام حلف اٹھانا تھا لیکن اب حلف برداری کل ہوگی۔ایوان صدر کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ وزارت خارجہ، خزانہ، دفاع، داخلہ اور تجارت کے قلمدانوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات طے نہیں ہوسکے ہیں جس پر مزید مشاورت جاری ہے جو مکمل ہونے کے بعد ہی کل تقریب حلف برداری کا اعلان کیا…
Read Moreشاہد خاقان عباسی کےخلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی،ترجمان نیب
قومی احتساب بیورونے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف کوئی کیس ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی تحقیقات کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے واضح کیا ہے کہ نیب نے ایل این جی کی درآمد کے منصوبے میں مبینہ کرپشن کی شکایت پر گزشتہ برس انکوائری کی اور اس شکایت میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاداور من گھڑت قرار دے کر یہ انکوائری بند کردی تھی،یہ معاملہ 19دسمبر 2016 کو نیب کراچی کے ریجنل بورڈ اجلاس میں زیر غور آیا تھا۔ نیب نے اپنی انکوائری کے…
Read Moreجمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی آخری لڑائی ہونے والی ہے ، محموداچکزئی
اسلام آباد( نمائندہ جنگ) محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی آخری لڑائی ہونے والی ہے ، انہوںنے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم کے انتخاب کے بعد مبارک دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن کا انجام دیکھ لیا ہے پاکستان سب کو پیارا ہے اور جس کو بھی پیارا ہے وہ جرنیل ،جج،پارلیمنٹرین جرنلسٹ یا تاجر ہو جس نے آئین کے تحفظ کو مقدم جانا ہے وہ محب وطن ہے ، جو جرنیل آئین…
Read Moreعائشہ گلالئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا، ناز بلوچ کے بعد عائشہ گلالئی نے بھی پارٹی کو چھوڑ دیا۔ پی ٹی آئی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے، تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں ہے، پارٹی ورکرز احتجاج کرتے رہے مگر کسی نے نہ سنی۔ عائشہ گلالئی نے الزام لگایا کہ پارٹی چیئرمین کی وجہ سے ہماری مائیں اور بہنیں محفوظ نہیں ،ان کی حرکتیں ٹھیک نہیں،یہ انگلینڈ نہیں پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسی پارٹی وہ…
Read Moreشاہد خاقان عباسی عبوری وزیراعظم منتخب
سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی عبوری وزیراعظم منتخب ہوگئے،قومی اسمبلی نے آج اپنے 18ویں قائد ایوان کا انتخاب کرلیا۔ عبوری وزیراعظم کے لیے ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی ،تحریک انصاف کے شیخ رشید، پیپلزپارٹی کے نوید قمر اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ وزارت عظمیٰ کے درمیان مقابلہ تھا۔ وزیر اعظم کے انتخاب کے سلسلے میں اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں اجلاس ہوا، شاہد خاقان عباسی نے 221ووٹ حاصل کیے، ان کے مقابلے میں نوید قمر 47، شیخ رشید 33…
Read Moreآصف علی زرداری پاکستان کے نیلسن منڈیلا ہیں، انہیں کٹھ پتلی کی کوئی پرواہ نہیں، ترجمان بلاول ہاؤس
بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پوری قوم کو پتہ ہے کہ کرپشن کیس میں نواز شریف کے بعد عمران کی باری ہے، اگلی باری آصف زرداری کی ضرور ہے لیکن حکومت کرنے کی، عمران خان اپنی خیر منائے کیوں کہ 62 اور 63 اب ان کی طرف آ رہا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پاکستان کے نیلسن منڈیلا ہیں اور انہیں کٹھ…
Read Moreعمران خان ،چوہدری نثارکی ریسٹورنٹ میں اتفاقیہ ملاقات؟
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی اسلام آباد کے مقامی ریسٹورنٹ میں اتفاقیہ ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور چوہد ری نثار اپنے طور پر ریسٹورنٹ میں رات کے کھانے کے لیے پہنچے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان کافی دیر تک گپ شپ جاری رہی۔ واضح رہے کہ عمران خان اور چوہدری نثار کی اس ملاقات کے متعلق یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ملاقات اتفاقیہ طور پر…
Read Moreکراچی کی زیر زمین لائن سے تیل کی چوری کا تہلکہ خیز انکشاف
کراچی کے زیر زمین لائن سے تیل کی چوری کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون پولیس نے تیل کی چوری میں ملوث گینگ کے چار کارندے گرفتار کرلئے، ملزمان کا گروپ آٹھ افراد پر مشتمل ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک ماہ میں 52 فٹ کھدائی کرکے کراچی سے ملتان جانے والی ڈیزل کی مین لائن سے لاکھوں روپے کا تیل چوری کیا۔ پولیس نے ملیر ندی سے چار ملزمان دھر لئے، ملزمان چار سو فٹ پائپ کی مدد سے آئل ٹینکر بھرتے…
Read Moreصدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔ نوازشریف کی نااہلی کے بعد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائےگا ۔ اجلاس بلانے کی سمری وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے بھیجی گئی ہے۔
Read Moreپہلے شاہد خاقان پھر شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے
نوازشریف کی نااہلی کے بعد ملک کے اگلے وزیراعظم شہبازشریف ہوں گے ،شاہد خاقان عباسی کو عبوری پرائم منسٹر بنایا جائےگا ،حتمی ناموں کا اعلان نوازشریف کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پاناما کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا ۔ پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سابق وزیراعظم کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے ،وہ الیکشن میں کامیابی کے بعد…
Read More