افغان صدر کا وزیراعظم شاہدخاقان کو ٹیلی فون

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے نو منتخب وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نیک خواہشات پر افغان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کے لیے خطرہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے بالخصوص افغانستان میں امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے، دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ وزیراعظم شاہد خاقان کا یہ بھی کہنا…

Read More

لاہوردھماکےکی تحقیقات جاری،ٹرک میں 2 من بارود تھا

blast in lahore

بند روڈ لاہور پر سگیاں پُل کے قریب ٹرک میں دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، ٹرک میں 2 من بارود تھا،ٹرک 2 روز سے پارکنگ اسٹینڈ پر کھڑا تھا۔ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے۔ دھماکے سے قریب واقع تین منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوگئی جبکہ قریب کھڑی تقریباً 70سے زائد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ لاہور میں سگیاں پل کے نزدیک رات پونے نوبجے کے قریب فروٹ سےلدے ٹرک میں خوفناک دھماکا ہوا جس سے ٹرک سمیت متعدد گاڑیاں اور ایک نجی اسکول کی تین منزلہ…

Read More

آزادی ٹرین بہت جلد اسلام آباد سے اپنا سفرشروع کرےگی، پاکستان ریلوے

اسلام آباد(پ۔ر)آزادی ٹرین کی تیاریاں راولپنڈی کیرج فیکٹری میں جاری ہیں جہاں 100 سے زائد مزدور پاکستان کے ثقافتی ورثہ کے مختلف ماڈلز کو حتمی شکل دینے کا کام کر رہے ہیں ۔اگست کی 12 تاریخ کو پاکستان کی 70 ویں یوم آزادی کی تقریب کے لیے آزادی ٹرین کا افتتاح کیا جائے گا ۔یہ ٹرین اپنے سفر کا آغاز مارگلہ ریلوے سٹیشن سے کرے گی ۔یہ پاکستان بننے کے آغاز ،ہمارے ماضی اور روشن مستقبل کی عکاسی کرے گی اور اس کے ساتھ ہی ملک کے تمام صوبوں اور…

Read More

صدرآزادکشمیرکی وزیرخارجہ خواجہ آصف سے ملاقات: مقبوضہ کشمیرمیں امورزندگی بہت تلخ ہیں، کشمیر کے لیے کردارادا کریں، مسعودخان

اسلام آباد (پ۔ر ) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی وزیر خارجہ پاکستان خواجہ محمد آصف سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ، نوجوانوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت ، حریت رہنماؤں کی گرفتاریاں، کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر سردار مسعود خان نے خواجہ محمد آصف کو وزارت امور خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اورقوی امید ظاہر کی کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کے اہم ترین…

Read More

تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پرویزخٹک

pervez khattak

وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومتیں بنانا اور گرانا میرا کام رہا ہے، میری حکومت کو کون گرا سکتا ہے؟ ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔ ہماری اکثریت مخالفین کی سوچ سے بھی زیادہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں نہ صرف صوبے میں بلکہ پورے پاکستان میں حکومت بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگ مجھے جوڑ توڑ کا ماہر سمجھتے ہیں ۔ پرویز…

Read More

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

internet service in pakistan

پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہونے کا اعلان کردیا۔ پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز دو دن پہلے اس وقت متاثر ہوئی تھیں جب سعودی عرب کے شہر جدہ کے قریب زیر سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ لائن میں خرابی پیدا ہوئی ۔ پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کنسورشیم نے زیر آب انٹرنیٹ لائن کی خرابی دور کردی ہے۔ پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق 2018 تک پانچویں انٹرنیٹ کیبل کو یقینی بنایا جائے گا، پانچویں کیبل کی لینڈنگ…

Read More

پشاور، مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

  پشاور، مالاکنڈ اور گردونواح کے علاقوں میں 5 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 189 کلو میٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ بتایا گیا ہے۔ خبر: جنگ

Read More

نوازشریف سے عہدہ لیا جا سکتا ہے، مگر قیادت نہیں، چوہدری نثار

ch nisar

  مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے عہدہ لیا جاسکتا ہے، مگر قیادت نہیں،کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، پارٹی نواز شریف کی قیادت میں ہی مضبوط ہوگی۔ چوہدری نثار نے روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنے لیڈر کی خوشامد نہیں کرتے بلکہ اس کے سامنے سچ بات کہتے ہیں، اصل بات ہی یہ ہے کہ لیڈر کے سامنے سچ بات کی جائے، خوشامد نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں…

Read More

جماعۃ الدعوۃ کا سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

پاکستان میں جماعۃ الدعوۃ نے ایک سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ، امریکہ اور انڈیا جماعۃ دعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہیں جبکہ تنظیم کے سربراہ حافظ سعید ان دنوں نطر بند ہیں۔ جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سیعد ان دنوں نظر بند ہیں، انھیں کشمیر میں سرگرم جہادی تنظیم لشکر طیبہ کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے نومبر 2008 میں انڈین شہر ممبئی میں ہونے والے حملوں کے بعد جماعۃ الدعوۃ پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ یونیورسٹی…

Read More

نوازشریف پارٹی صدر کے بجائے قائد، شہبازآئندہ ہفتے سربراہی سنبھالیں گے

shahid khaqan meets nawaz and shahbaz

اسلام آباد(نمائندہ گان جنگ)سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت دوسرے روزبھی مسلم لیگ ن کامشاورتی اجلاس ہوا، جس میں نوازشریف کوپارٹی صدرکے بجائے قائدتسلیم کرلیاگیاہے ،جس کے بعدشہبازشریف آئندہ ہفتے مسلم لیگ ن کی سربراہی سنبھالیں گے،مری میں ہونیوالے اجلاس میں نا اہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل کے بارے میں بھی قانونی ماہرین کی تجاویز پر غور کیاگیا ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پارٹی میں یہ طے ہوا ہے کہ شہباز شریف آئندہ ہفتے مسلم لیگ(ن) کی سربراہی سنبھالیں گے ،مرکزی مجلس عاملہ اس فیصلے کی توثیق…

Read More

محبوبہ مفتی کشمیریوں کے قتل کی سہولت کار ہیں، مسعود خان

sardar masood khan

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی کشمیریوں کے قتل کی سہولت کار ہیں، وہ کشمیریوں پر ظلم و تشدد بند نہیں کراسکتیں تو استعفیٰ دے دیں۔ صدر آزادکشمیر نے برطانوی پارلیمانی وفد کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین دہرا معیار ختم کریں۔ برطانوی وفد نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، وفد کل آزادکشمیر کا دورہ کرے گا ، مسئلہ کشمیر انسانی مسئلہ ہے ، بھارت بین الاقوامی وفودکو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی…

Read More

تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں، عائشہ گلالئی نے سیکورٹی مانگ لی

ayesha gulalai

تحریک انصاف کی منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر لگائے جانے والے سنگین الزامات کے بعد دھمکیاں ملنے پر سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا جس میں ان سے سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی نے خط میں کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اس لئے جلد سیکورٹی فراہم کی جائے۔ خیال…

Read More

وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی نئی 47 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی وسینیٹ ، ممتاز شخصیات کی بڑی تعدادشریک تھی ۔ وزارت توانائی کے نام سے نئی وزارت قائم ہو گی، نئی کابینہ میں28 وفاقی وزرااور19وزرائےمملکت شامل ہیں، جن میں خواجہ محمد آصف وزیرخارجہ،احسن اقبال وزیر داخلہ ، خرم دستگیر وزیر دفاع ،سردار ٕمحمد یوسف بدستور وفاقی وزیر مذہبی اُمور ہی رہیں…

Read More

تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں

pervez khattak

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت تحریک انصاف کی مخلوط حکومت سے آفتاب احمد خان شیر پاؤ کی جماعت قومی وطن پارٹی کی علیحدگی اور حکومت میں شامل دوسری پارٹی جماعت اسلامی کی طرف سے خیبر بنک کے معاملے پر حکومت کو ڈیڈلائن دینے کے بعد بظاہر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ قومی وطن پارٹی کی حکومت سے بےدخلی کے بعد گذشتہ روز پہلی مرتبہ ان کی طرف سے واضح طور پر صوبے میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق موقف سامنے آیا…

Read More

آرمی چیف کی قندھارمیں امریکی فورسز پر حملے کی مذمت

Gen Bajwa

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے شہر قندھارمیں امریکی فورسز پر ہونے والے دہشت گردحملے کی مذمت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واقعے میں 2امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے نقصان اور درد کوپوری طرح سمجھتےہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے…

Read More