آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت محنت اور لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہوا اور اس کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ جس قوم کا جذبہ اس قدر شاندار ہو اور جو ملک اللہ اور رسول کے نام پر حاصل کیا گیا ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن…
Read MoreCategory: خبریں
ملک کی بنیادی قدروں کو خطرات درپیش ہیں، زرداری
سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے یہ نہ بھولیں کہ ملک کی بنیادی قدروں کو خطرات درپیش ہیں۔ پاکستان کو کبھی بھی ملائیت کی ریاست نہیں بننے دیں گےجبکہ کالعدم عسکری تنظیمیں نئے ناموں سے دوبارہ زندہ ہورہی ہیں۔ زرداری نے یوم آزادی کے موقع پرقوم کو مبارکباد کا پیغام دیا اور کہا کہ عوا م خود کو جمہوریت اور عوامی فلاح کے لئے وقف کردیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ چندعناصر کی جانب سے پاکستان کو ملائیت کی ریاست بنانے کی کوششوں کو مسترد…
Read Moreملک بھر میں آج یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
قوم آج 70واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منا رہی ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی، سلامتی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیریوں کی دیرینہ جدوجہد میں کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہائوس کی بجائے کنونشن سینٹر میں ہوگی، وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق تقریب کا مقام بارش کی وجہ سے تبدیل کیا گیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین وزیراعظم…
Read Moreقوم یوم آزادی شہدائے پاکستان کے نام کردے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے تمام ریاستی اداروں کو مل کر اجتماعی کوشش کرنا ہوگی، پاکستانی اس یوم آزادی کو شہدائے پاکستان کے نام کردیں۔ آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور گزشتہ رات بم دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان، وفاقی وزیر داخلہ اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی موجود تھے۔ ہیڈکوارٹرز سدرن کمانڈ…
Read Moreکوئٹہ ،پشین اسٹاپ کے قریب دھماکا،15 افراد جاں بحق
کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میںکم از کم 15 افراد جاںبحق اوردرجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ تر جمان بلوچستان حکومت انوار الحق کا کہنا ہے کہ دھماکا اسپتال کے نزدیک ہوا جو شدید نوعیت کا تھا۔ دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریب واقع طبی امدادی…
Read Moreآرمی چیف کی شہید میجر علی سلمان کے گھر آمد
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تیمر گرہ میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے گھر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قربانی دینی پڑے، امن اورقانون کی حکمرانی بحال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا،قوم متحد اور پرعزم ہے اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے ۔ خبر: جنگ
Read Moreکراچی میں فائرنگ، ڈی ایس پی ٹریفک اور محافظ شہید
کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی ٹریفک اور ان کا محافظ شہید ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ عزیز آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے عزیز آباد سیکشن آفیسر کی گاڑی پرفائرنگ کی۔ حکام کے مطابق فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک لیاقت آبادحنیف خان اور ڈرائیور بھی شہید ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے 24سے زائد گولیاں فائر کیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا…
Read Moreوزیر اسلام فوبیا سے گریز کریں، جنرل سیکرٹری اسلامی کونسل ناروے
(اوسلو (نیوزڈیسک ناروے کی اسلامی کونسل کے جرل سیکرٹری مہتاب افسرخان نے کہاہے کہ نارویجن وزیر برائے امیگریشن زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام فوبیا سے گریزکریں۔ وہ خاتون وزیر برائے امیگریشن سلوی لیسھاگ کی طرف سے منافرت پر مبنی تقاریر کے حوالے سے ایک تجویز پر تبصرہ کررہے تھے۔ یہ مباحثہ جس میں کچھ اور ماہرین بھی شریک تھے، نارویجن میڈیا میں شائع ہواہے۔ مہتاب افسر نے کہاکہ اسطرح کی تجویز سے اسلام فوبیا کے حوالے رحجانات کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے کہاکہ نارویجن اقدار…
Read Moreریاستی اداروں نے بلوچستان میں دہشت گردی درآمد کی ہے: اختر مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ، سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قوم پرست تحریک کو کچلنے کے لیے ریاستی اداروں نے دوسرے علاقوں سے دہشت گردی بلوچستان میں درآمد کی ہے۔ قیام پاکستان کے 70 برس مکمل ہونے کے تناظر میں پاکستان کے ماضی، حال اور مستقبل پر سیاستدانوں کے ساتھ انٹرویوز پر مشتمل بی بی سی اردو کی خصوصی سیریز، وژن پاکستان میں بات کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کو سمجھنا کوئی ریاضی…
Read More، پاکستان سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات کواہمیت دیتا ہےجنرل باجوہ
آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات،خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال سعودی وزیردفاع کی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کی تعریف،تمام معاملات پرپاکستان کی حمایت جاری رکھنےکے عزم کا اعادہ،پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے غیرمشروط تعاون کرتارہے گا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجو راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے آج جی ایچ…
Read More(ن) لیگی ’’چور ‘‘سڑکوں پر ’’شور ‘‘مچا کر احتساب سے بچ نہیں سکتے ‘چوہدری سرور
سپر یم کورٹ میں جعلی دستیاویزات دینے دالی (ن) لیگ ا ب سڑکوں پر ’’صفائیاں ‘‘دے رہی ہے مگر قوم انکے کسی جھانسے میں نہیں آئیںگے ‘افواج پاکستان اور سپر یم کورٹ کے خلاف حکمرانوں کی سازشیں ملک میں جمہو ریت آئین وقانون پر حملہ ہیں ہم قوم کے ساتھ ملکر انکی تمام سازشیں ناکا م بنادیں گے ‘(ن) لیگ سپر یم کورٹ میںاپنی بے گناہی کے ثبوت دے دیتی توانکو جی روڈ پر ’’صفائیاں ‘‘دینے کی ضرور نہ پیش آتی ‘ الخیر فائونڈ یشن کی جانب سے سرور فائونڈیشن…
Read Moreایمنسٹی انٹرنیشنل کا گلالئی اور عائشہ احد کی تفصیل اقوام متحدہ بھیجنے کا فیصلہ
لندن /اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عائشہ گلالئی اور عائشہ احد کے ساتھ ہونیوالی زیادتی پر حکومت پاکستان سے فوری نوٹس لینے اور تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا ٗ پاکستان میں خواتین کو ہراساں ، تشد د ، قتل ، ونی ، کاروکاری جیسے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو کہ تشویشناک صورت ِ حال اختیار کرگیا ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کو ہراساں کرنے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادہ حمزہ شریف کی سابقہ بی بی…
Read Moreاب نوازشریف کنٹینر پر ہوں گے، سابق وزیراعظم کے کے لیے لگثرری کنٹینرتیار
سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف جو کل ریلی کی صورت میں اسلام آباد سے لاہور باراستہ جی ٹی روڈ آرہے ہیں کی تشریف اوری کے لیے ایک سپیشل کنٹینر تیار کیاگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے تیارکردہ اس کنٹینر میں ضرورت زندگی کی ہر چیز میسر ہے جس میں واش روم سے لیکر لگثرری کمرے تک کی سب چیزیں موود ہیں۔ مزید یہ کہ نوازشریف کے لیے تیارکردہ یہ کنٹینر بلٹ پروف ہے اور اسکو بم پروف بنائے جانے پربھی کام جاری ہے۔ خبر:…
Read Moreالیکشن کمیشن کا ن لیگ کو نیا صدر منتخب کرنے کا حکم
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگ کو نیا صدر منتخب کرکے آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت نیا صدرمنتخب کرکے آگاہ کیا جائے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کےپارٹی آئین کے تحت بھی صدر کا عہدہ ایک ہفتے سے زائد خالی نہیں رہ سکتا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں…
Read Moreنواز شریف بتائیں جی ٹی روڈ پر کس کے خلاف نکل رہے ہیں، طاہر القادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادر ی نے کہا ہے کہ ہم نےجی ٹی روڈپرنظام کیخلاف احتجاج کیا، جرات ہے تو نواز شریف بتائیں جی ٹی روڈ پر کس کے خلاف نکل رہے ہیں۔ جی ٹی روڈ کی جماعت جی ٹی روڈ پر ہی دفن ہوگی۔ لاہورایئرپورٹ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو بددیانت قراردیاتو آپ سازشیں تلاش کر رہے ہیں،آپ نام لیں کس کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو،نام…
Read More