ناروے جنت ہے، ناروے آکر خوشی ہوئی ہے، بلقیس ایدھی کی اوسلو سے واپسی پر گفتگو

(اوسلو(خصوصی رپورٹ  پاکستان میں انسانیت کے عظیم علمبردار مرحوم عبدالستارایدھی کی زوجہ بیگم بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی ناروے میں تین دن قیام کے بعد لندن روانہ ہوگئے۔ لندن سے بلقیس ایدھی امریکہ روانہ ہوجائیں گی اور فیصل ایدھی پاکستان واپس چلے جائیں گے۔ ائرپورٹ پر انہیں پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال، یونین کے اراکین چوہدری محمد اشرف (ڈنمارک)، حاجی اصغردھکڑ، ناصر میر اور سینئرنارویجن پاکستانی صحافی عطاء انصاری نے رخصت کیا۔ انہیں پاکستان یونین ناروے نے جشن آزادی پاکستان کی سترسالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت…

Read More

اسحاق ڈار کی پاناما کیس کےفیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست

ishaq dar

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تھا، جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا جب کہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے جس پر سپریم کورٹ نے ان کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔ جیونیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی…

Read More

لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کا ہنگامہ، پولیس کی شیلنگ

lawyers attacked on lahore high court

  لاہورہائیکورٹ فل بینچ کےتوہیں عدالت کےمرتکب وکیل شیر زمان قریشی کو گرفتار کرنے کےحکم پروکلا بپھرگئےاوراحتجاج کرتے ہوئے عدالت کا ایک گیٹ توڑ دیا،وکلانےہائیکورٹ کی عمارت پر پتھراؤ بھی کیا،پولیس کو وکلا کو منتشر کرنےکیلئےآنسو گیس کی شیلنگ اور واٹرکینن استعمال کرنا پڑی ،وکلاء کے احتجاج کے باعث مال روڈ پر نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ لاہور میں احتجاج کرنے والے وکیلوں نے مال روڈ پر ججز گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا، مظاہرین ججز گیٹ کے سامنے قالین بچھا کر بیٹھ گئے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ…

Read More

نظام کو کوئی خطرہ نہیں، الیکشن وقت پر ہوں گے، بلاول

bilawal bhutto

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم میثاق جمہوریت کےبنیادی اصولوں پر آج بھی قائم ہیں،ہم میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹ رہے،ن لیگ نے ہمارے دور حکومت میں میثاق جمہوریت کا ساتھ نہیں دیا۔ کاغان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، انہیں ضرور آنا چاہیے،عمران خان کےقول وفعل میں تضاد ہے جو سندھ کے عوام قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے، الیکشن وقت…

Read More

احتساب کا پہیہ روکنے کیلئے سازشیں عروج پر ہیں،طاہر القادری

tahir ul qadri

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ احتساب کا پہیہ روکنے کیلئے سازشیں عروج پر ہیں،ایوان وزیر اعظم اور جاتی امراء اداروں کے خلاف سازشوں کے مراکز ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں عوامی تحریک خواتین ونگ عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، نا اہل شخص اور حواری ملکی سلامتی کے اداروں کےخلاف اکٹھے ہو گئے ہیں،حکمرانوں کی سوچ آج بھی بد نیتی پر مبنی ہے،جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کا انتظارہے، ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وٹو نے ماڈل ٹاؤن میں…

Read More

لندن فلیٹس کی انکوائری کےلیے شریف فیملی طلب

nawaz shareef

نیب نے لندن فلیٹس کی انکوائری کےلیے شریف فیملی کو طلب کرلیا۔نیب لاہور نے گزشتہ روز شریف فیملی کونوٹس بھیجے تھے۔ نیب نے مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کررکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم انکوائری کےلیے لاہور پہنچ گئی ہے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف، حسین نواز، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوبلالیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ شریف خاندان کو 2 روز پہلے بھی نیب لاہور نے طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے تاہم کوئی بھی نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا۔ ذرائع…

Read More

ڈی آئی خان: جے یوآئی (ف) کے عطااللہ شاہ فائرنگ سے جاں بحق

ڈی آئی خان میں نا معلوم افراد کی فا ئر نگ سے جے یوآئی (ف) کے مقامی رہنما عطا اللہ شاہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عطااللہ شاہ کو بنوں اڈا کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ کارروائی کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔ خبر: جنگ

Read More

ڈاکٹر روتھ فاؤ کاآخری سفر

پاکستان میں جذام کےخاتمے کےلیے شب و روز محنت کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری رسومات سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں ادا کی جا رہی ہے۔تینوں مسلح افواج کےدستے آخری رسومات میں شریک ہیں۔ آخری رسومات کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،  ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی، سعید غنی و دیگر  بھی شریک ہیں۔ اس موقع پر سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں موجود افراد  نے کھڑے ہوکر ڈاکٹررتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ان کے تابوت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا ہے۔ڈاکٹر فاؤ کی…

Read More

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

nawaz shareef

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشیدشیخ نے مقامی وکیل رانا شاہد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور روانگی پر ریلی کے دوران عدلیہ مخالف تقاریر کیں جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز…

Read More

میاں صاحب کا ساتھ نہیں دیا تھا، جمہوریت بچائی تھی: آصف زرداری

zardari

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میری دوستی جمہوریت کےساتھ تھی میاں صاحب کےساتھ نہیں، ہم نے پچھلی بار میاں صاحب کا نہیں حکومت کا ساتھ دیا تھا، جمہوریت بچائی تھی۔ لاہور میں اپنے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل بھی جمہوریت کے ساتھ تھے، آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پارلیمنٹ، جمہوریت کےساتھ ہیں، جمہوریت کوپروان چڑھتادیکھناچاہتےہیں،جمہوریت…

Read More

نیب کی کارروائی، شریف خاندان کے 3افراد 18 اگست کو طلب

شریف خاندان کے خلاف نیب نے 4 ریفرنس قائم کرنے کے لیے 2مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دیں، حسین نوازسمیت شریف خاندان کے 3افراد کو 18 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت جاری ،جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے پانامہ فیصلے کی روشنی میں اہم فیصلے کر لیے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنسز کی تیاری کے لیے دو مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ نیب راولپنڈی کی ٹیم کی سربراہی…

Read More

این اے 120 : بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج

Kulsoom and Maryam

پاکستان عوامی تحریک نے بیگم کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرتے ہوئے انہیں چیلنج کردیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی نشست کے لیے لاہور کے حلقے این اے 120 میں ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نوازکوامیدوارنامزد کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے ایک بار پھر ڈاکٹر یاسمین راشد کواس حلقے میں امیدواررکھا ہے۔ اس کے علاوہ حلقے میں آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے…

Read More

نواز شریف نے پاناما کیس فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلیں دائر کردیں

supreme court of pakistan

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے کےخلاف 3 نظرثانی اپیلیں دائر کردیں۔ سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تین مختلف اپیلیں دائر کی گئی ہیں جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جب تک نظرثانی اپیلوں کا فیصلہ نہ ہوجائے اس وقت تک سپریم کورٹ کے 5 رکنی فیصلے پر عملدرآمد کو روکا جائے۔ پاناما کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید درخواست گزار تھے۔ سابق…

Read More

چیلنجز پر قابو پاکر اعلیٰ مقام حاصل ہو سکتا ہے، صدر مملکت

mamnoon hussain

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلق خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے، چیلنجز پر قابو پاکر ہی اعلیٰ مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، صدر ممنون حسین نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چین کےنائب وزیراعظم وانگ یانگ،تینوںمسلح افواج کےسربراہان، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراءو دیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے…

Read More

نوازشریف سپریم کورٹ اور نیب پر دبائو ڈالنا چاہتے ہیں ، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے نااہل کردیا، جی ٹی روڈ پر پچھلے دنوں ڈرامہ کیا گیا، نواز شریف کی دکھ بھری تقریر سنی کہ مجھے کیوں نکالا گیا، نواز شریف کہتے ہیں انہیں عوام نے مینڈیٹ دیا، انہیں نکالنے والے جج کون ہوتے ہیں۔ یہ سب کچھ وہ عدالت پر دبائو ڈالنے کے لیے کررہے ہیں۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران…

Read More