کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع چپل کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کو 11 گھنٹے گزرجانے کے باوجود بجھایا نہیں جاسکا ۔ آگ بجھانے کے دوران 3 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سائٹ کے علاقے میں واقع چپل بنانے کی فیکٹری میں گزشتہ رات 8:30 بجے قریب آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔ آگ پر قابو پانے میں ناکامی اور اس کی شدت میں اضافے کے بعد…
Read MoreCategory: خبریں
اقوام متحدہ کےبجٹ میں کٹوتی سےامن مشن متاثرہوں گے، ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں کٹوتی پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھاکہ اس کٹوتی سے امن مشن براہ راست متاثرہوں گے۔ پندرہ رکنی سلامتی کونسل سے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہاکہ یہ فیصلےسیاسی مصلحتوں پر نہیں زمینی حقائق کی بنیادپرکیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام امن مشنز کے مؤثر نفاذ اور اہداف کے حصول کے لیے ان مشنز میں کام کرنے والی افواج کو مکمل وسائل…
Read Moreڈاکٹر طاہر القادری آج لاہور پہنچیں گے
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج صبح 8بجے لاہور پہنچیں گے۔ طاہر القادری کہتے ہیں کہ وہ اپنے ملک پاکستان میں عید منانے آ رہےہیں جبکہ نواز شریف اپنے ملک عید منانےبرطانیہ آگئے ہیں۔ طاہرالقادری نے یہ بات لندن ہیتھرو ائیر پورٹ سےلاہورروانگی کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کاکہناتھاکہ پاناما لیکس نے بڑے اور میٹرو لیکس نے چھوٹے کو بے نقاب کر دیا۔ میٹرو کرپشن پر پاناما لیکس جیسی با اختیار جے آئی ٹی بننی چاہیے، طاہر القادری نے کہا ہے کہ آصف علی…
Read Moreبینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت مکمل ، فیصلہ آج سنایا جائے گا
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔ کیس میں 8 چالان پیش کئے گئے، 300سے زائد سماعتیںہوئیں ، 7 جج تبدیل ہوئے ،7ملزمان مارے گئے اور 5گرفتار ہیں۔بدھ کے روز جب عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو ملزم اعتزاز شاہ کے وکیل نصیر احمد تنولی نے اپنے دلائل میں ایف آئی اے کی تفتیش کو نامکمل اور ناقص قرار…
Read Moreپاناما، اقامہ بہانا تھے، نوازشریف نشانہ تھے: مریم نواز
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ دھاندلی، دھرنا، پاناما اور اقامہ تو صرف بہانا تھے، نوازشریف ہی اصل نشانہ تھے۔ مریم نواز لاہور میں حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کی امیدوار سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ اور اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مزنگ میں پارٹی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ دفتر کے افتتاح سے قبل انہوں نے داتا دربار پر بھی حاضری دی ، چادر چڑھائی اور…
Read Moreمناسک حج کا آغاز ہو گیا
مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے، حج کےپہلےمرحلےمیں20 لاکھ عازمین نماز فجر کے بعد منیٰ کی جانب روانہ ہوگئے۔حج کا رکن اعظم وقوف کل ادا کیا جائے گا اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب بھی ہو گی۔ اس موقع پرسعودی حکومت کی جانب سےسیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں،مختلف مقامات پرایک لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہناہے کہ دستاویزات نہ ہونے پر ساڑھے 4 لاکھ افراد کو واپس بھجوا دیا گیا۔ عازمین، منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی…
Read Moreبھارت نے پاکستان کو تباہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو اندر سے تباہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،بھارتی میڈیا غیر ذمہ دارانہ بیانات کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے،ٹرمپ اور مودی کے بیانات ایک جیسے ہیں ۔ امریکا کی نئی افغان پالیسی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات پرقومی اسمبلی میں بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کے اسلامی دنیا کے ساتھ تعلقات اتنے برے کبھی نہیں تھے جتنے آج ہیں ۔ انہوں نے…
Read Moreمردم شماری نتائج مسترد، متحدہ پاکستان کا احتجاجی ریلی کا اعلان
ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری 2017ء کو مسترد کردیا اور 72 گھنٹوں میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی بی کالونی فٹبال گرائونڈ میں جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب میں متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی آبادی کم دکھاکر یہاں کی رہنے والی تمام قومیتوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ مردم شماری کو اس لئے مسترد کرتے ہیں کہ شہر کی آبادی 1کروڑ 60 لاکھ دکھائی گئی ہے جبکہ کراچی میں 3کروڑ کے قریب…
Read Moreافغان طالبان امریکا اور افغانستان کا مسئلہ ہیں،وزیر خارجہ
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ،ان کاکہناتھاکہ امریکا نےکئی بار پاکستان کو استعمال کیا اور مصیبت ہمارے گلے میں ڈال کر چھوڑ چکا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کے بیان پر ردعمل میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ امریکا افغانستان میں 16 سالہ ناکامیوں کی ذمے داری پاکستان پر نہ ڈالے، افغانستان کا 40 فیصد حصہ اب بھی طالبان کے زیر اثر ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ افغان طالبان…
Read Moreجے آئی ٹی بننےسے قوم کو 14 ارب روپے کا نقصان ہوا، احسن اقبال
وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی بننے سے اب تک پاکستانی قوم کو 14 ارب روپے کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کا حساب بھی لیا جانا چاہیے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے آگ سے متاثر ہونے والے اسلام آباد کے سستا بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ہنستے بستے پاکستان کو لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا، ڈان لیکس ماضی کا حصہ بن چکا اب اس سے بڑی چیزوں پر سوچنا چاہیے۔ احسن…
Read Moreپاناما پیپرز کا مقصد سیاسی بحران پیدا کرنا ہے ،نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز کا مقصد سیاسی بحران پیدا کرنا ہے،جمہوریت اور عوام کا مقدمہ بڑی عدالت میں لڑرہاہوں۔ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ وکلا ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے علمبردار رہے ہیں،عدلیہ کی آزادی کے لیے وکلا نے جاندار تحریک چلائی اورسختیاں برداشت کیں۔ انہو ں نے کہا کہ وکلا پر آج بھی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے، وکلا آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔…
Read Moreاے پی سی بائیکاٹ کے پیچھے کوئی بات ضرور ہے، فاروق ستار
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ تمام سیاسی جماعتوں کے اے پی سی کے بائیکاٹ کے پیچھے کوئی بات ضرور ہے۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے 22 اگست کے واقعے کی مذمت کی اور علیحدگی بھی اختیار کی ،جب کہ اچھے مقصد کے لیے اے پی سی بلائی تھی لیکن ڈھائی بجے کانفرنس تھی اور 12 بجے ہمیں ٹی وی سے بائیکاٹ کا علم ہوا۔ فاروق ستار نے کہا…
Read Moreمشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو گا
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج جمعہ کو صبح ساڑھے 10 بجے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو گا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور کونسل کے دیگر ممبران شرکت کریں گے۔ اجلاس کا 11 نکا تی ایجنڈا جا ری کر د یا گیا ہےجبکہ2 مئی کے اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآ مد کا جائزہ لیا جا ئے گا جن میں کچھی کینال میں کرپشن کی انکو ائری ، 18 ویں ترمیم کے بعد ہا ئر ایجوکیشن کے معاملات،ایل این جی کی درآ مد ، چھٹی مردم شماری اور قو می…
Read Moreحسن، حسین اور مریم نواز نے پاناما کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز نے پاناما کیس کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں نوازشریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیا گیا جب کہ عدالتی فیصلے میں شریف خاندان سمیت اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا گیا۔ میاں نوازشریف اور اسحاق ڈار پہلے ہی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواستیں دائر کرچکے ہیں۔ جیونیوز کے مطابق حسن، حسین اور مریم نوازسمیت کیپٹن (ر) صفدر…
Read Moreپاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں، مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ، دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔ آرلینگٹن کےفوجی اڈے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے افغانستان اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بارے میں نئی امریکی پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری نئی پالیسی میں افغانستان اور پاکستان خاص…
Read More