تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک میچ قذافی اسٹیڈیم میں ہو گیا، دوسرا میچ اتوار کو حلقہ 120 میں ہو گاجو ایک نیا پاکستان بنائے گا،اتوار کے بعد لاہور ایک نیا لاہور ہوگا۔ انصاف اور آزاد عدلیہ کو ووٹ پڑے گا، کرپشن اور کرپشن کے مافیا کو شکست دی جائے گی، اب سارا ٹبر جیل جائے گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان رات گئے ریلی کی صورت میں داتا دربار پہنچے ان کے ہمراہ جہانگیر ترین، یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ اس…
Read MoreCategory: خبریں
چوہدری نثار کے بیان پراحسن اقبال سینیٹ میں طلب
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ملک کو لاحق سنگین خطرات کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو پالیسی بیان دینے کےلیے جمعہ کو طلب کر لیا۔ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز قائد حزب اختلاف نے سابق وزیر داخلہ کا بیان اٹھایا تھا کہ ملک کو درپیش سنگین خطرات کا صرف چار افراد کو علم ہے، جن میں سابق وزیر اعظم، دو فوجی اور وہ خود شامل…
Read Moreپاناما کیس، 5 رکنی بینچ کی تشکیل کی استدعا منظور
سپریم کورٹ نے پاناما کیس فیصلے پر نظر ثانی اپیل کے لیے 5رکنی بینچ تشکیل دینے کی استدعا منظورکرلی ۔ پانچ رکنی بینچ کی تشکیل کے لیے کیس چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا ۔ سابق وزیراعظم کے بچوں کے وکیل کا کہنا تھا تین رکنی بینچ سے ریلیف مل بھی جائے تو 5رکنی بینچ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔ پاناماکیس فیصلے پر نواز شریف اوران کےبچوں کی نظر ثانی اپیل کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے…
Read Moreسینیٹر طلحہ محمود امدادی سامان لیکر روہنگیا مہاجر کیمپ پہنچ گئے
میانمار میں مظالم کے شکار روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سینیٹر طلحہ محمود امدادی سامان لے کر بنگلادیش اور برما کے بارڈر پر قائم مہاجر کیمپ پہنچ گئے ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو میں سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ روہنگیا مسلم مہاجروں کی حالت بہت خراب ہے ،ان کے پاس نہ خیمے ہیں اور نہ ہی پہننے کو کپڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلا دیش اور برما کی سرحد پر قائم مہاجر کیمپوں میں روہنگیا مسلمان کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیںجبکہ وقفے وقفے سے برسات…
Read Moreعامر خان نے فریال سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا
لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے اہلیہ سےعلیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا ۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان جاری لڑائی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے، دونوں کی جانب سے گزشتہ کافی عرصے سے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ جاری تھا جہاں عامر اپنی اہلیہ سے تنگ تھے وہیں فریال نے عامر کو برباد کرنے کی کئی بار دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عامر نے انہیں طلاق دینے کا سوچا یا طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو…
Read Moreکراچی :ہاکس بے پر 12 افراد سمندر میں ڈوب گئے
کراچی کے سمندر نے آج درجن بھر افراد کی جان لے لی اور ان کے گھر ماتم میں ڈوب گئے۔ ہاکس بے پر پکنک منانے کے لیے جانے والے 12 افراد نہاتے ہوئے سمندر میں ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام شروع کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں کے تیراک نے 7 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جب کہ ڈوبنے والے 3 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کے ماہر تیراک ڈوبنے والے 2 لاپتا افراد کو تلاش…
Read Moreنیب کی جانب سے آصف زرداری کو بری کرنے کا فیصلہ چیلنج
آصف زرداری کو اثاثہ جات کیس میں بری کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیاگیا۔ نیب نے آصف زرداری کے اثاثہ جات کیس کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں آصف زرداری کو بری کرنے کا حکم دیا تھا ۔ نیب نے درخواست میں کہا ہے کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو سرسری سماعت کے نتیجے میں بری کر کے ایک غلط مثال قائم کی۔ نیب کے پاس آصف زرداری کے خلاف 22 ہزار تصدیق شدہ دستاویزات موجود…
Read Moreپاکستان ، ورلڈ الیون ٹاکرا، میچ ریفری لاہور پہنچ گئے
آزادی کپ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، تین ٹی ٹونٹی میچز کے آفیشلز لاہور پہنچنا شروع ہوگئے، آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن پاکستان پہنچ گئے ۔ رچی رچرڈسن ورلڈالیون کی سیریزمیں فرائض انجام دیں گے۔ورلڈالیون اورپاکستان کےدرمیان میچ 13،12اور15 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والی انڈی پینڈس کپ سیریز کے لیے امپائرز پینل کا اعلان کردیا گیا ہے، نامور امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پہلا میچ سپروائز کریں گے ۔ دوسری جانب ورلڈ الیون سے مقابلے کے لیے…
Read Moreشریف خاندان کے خلاف تمام ریفرنسز منظور کرلئے گئے، نیب
قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ شریف خاندان اوراسحاق ڈار کے خلاف تمام ریفرنسز منظور کرلئے گئے ہیں، احتساب عدالت نے کسی بھی ریفرنس کو واپس نہیں بھیجا۔ ترجمان نیب نوازش علی نےجیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہناکہ کسی ریفرنس کوقبول نہیں کیا گیا،محض قیاس آرائیاں ہیں، نیب نے چار ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع کرائے ہیں اور تمام ریفرنسز کو قبول کرلیا گیا ہے۔ ترجمان نیب نوازش علی نے مزید کہا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکیا گیا، ریفرنسز کا معاملہ ٹرائل کے…
Read Moreچین کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان
چین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بدلتی علاقائی، بین الاقوامی صورتحال میں پاکستان اور چین ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کاقیام پاکستان اورچین کےمفادمیں ہے،پاکستان کی ترقی اوراستحکام کےلیےان…
Read Moreعمران نیازی پارٹی سربراہ بننے کے قابل نہیں، عائشہ گلالئی
پاکستان تحریک انصاف سے روٹھ جانے والی عائشہ گلالئی کی توپوں کا رخ ایک بار پھر عمران خان کی جانب ہوگیا ۔ ان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان نیازی بدکردار شخص ، جھوٹے، منافق اور مکار ہیں، پارٹی سربراہ بننے کے قابل نہیں۔ عائشہ گلالئی نے عمران خان کو کھلا چیلنج دے دیا اور پارٹی چھوڑنے سے بھی انکار کردیا، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میری پارٹی ہے، کارکنوں کی پارٹی ہے، عمران خان کی جاگیر نہیں، اس کا تختہ الٹ چکا…
Read Moreپاکستان نے بہت کرلیا، اب دنیا ڈو مور کرے، جنرل قمر باجوہ
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ جہاد صرف ریاست کا حق ہے ، بھٹکے ہوئے لوگ جہاد نہیں فساد کررہے ہیں، پاکستان نے بہت کرلیا، اب دنیا ڈومور کرے، مسلط جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے ، عالمی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں، امریکا سے امداد نہیں عزت کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پرنہتے کشمیریوں کو نشانہ…
Read Moreآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے پر برقرار رکھنے کاحکم
سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے پر برقرار رکھنے کاحکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے اے ڈی خواجہ کا فیصلہ سنا دیا،اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے احکامات سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کئے گئے تھے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سندھ حکومت آئی جی کو ہٹانے کا اختیار نہیں رکھتی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 30 مئی کومحفوظ کیا تھا۔عدالت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کا حکم 3اپریل 2017 کو معطل کیا تھا۔ خبر: جنگ
Read Moreجی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب
یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب جاری ہے جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں۔ خصوصی تقریب یادگار شہدا راولپنڈی پر جاری ہے جس میں شہدا کے اہل خانہ بھی تقریب میں شریک ہیں۔ اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، راجا ظفرالحق، پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر دفاع خرم دستگیر بھی تقریب میں موجود ہیں۔ خبر: جنگ
Read Moreجنگِ65ء کے شہدا کو خراج عقیدت ،غازیوں کو سلام
ا1965ءکی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں یوم دفاع کی خصوصی تقریبات جاری ہیں۔ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہدا ءپر ڈپٹی نیول چیف ایئر ایڈمرل فرخ احمد نے پھول رکھے۔ ادھرکراچی میں بھی مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ، جس میں پاک فضائیہ کےکیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ مزار قائد پر پاک بحریہ کےکیڈٹس گارڈ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ائیروائس مارشل عمران خالد…
Read More