دیر بالا: مکان میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

fire in dir bala

دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ میں مکان میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔سردی سےبچنےکےلیے کمرے میں آگ جلائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ڈوگدرہ کےپہاڑی علاقے کے ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے 2 خواتین، 3 بچے اور ایک نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سردی سےبچنےکےلئے کمرے میں آگ جلائی گئی تھی، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ خبر: جنگ

Read More

جاتی امرا میں نوازشریف کی رہائش گاہ پر نیب کانوٹس چسپاں

NAB

نیب نے جاتی امرا میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کردیا ، نیب ذرائع کے مطابق نوازشریف کی رہائش گاہ کسی کو فروخت نہیں کی جاسکے گی۔ نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لاہور کی رہائش گاہ پر بھی نوٹس بھیج دیا ہے۔ اسحاق ڈار کے گھر سے رات گئے نوٹس وصول کرایا گيا ۔ نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد فروخت نہيں کرسکتے۔ نوٹس اسحاق ڈار کی اسلام آباد اور لاہور دونوں رہائش گاہوں سے…

Read More

عالمی یوم امن پر بھارتی جارحیت،6 پاکستانی شہید

Line of Control

عالمی یوم امن کے موقع پر بھارت کی جارحیت ، ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ سے 6پاکستانی شہری شہیدہوگئے۔بھارتی فائرنگ سے26 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 15خواتین اور 5بچے بھی شامل ہیں۔ پاکستان رینجرزپنجاب نے مؤثرجوابی کارروائی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق عالمی یوم امن کے موقع پر بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے ورکنگ باونڈری پر6پاکستانی شہری شہیدکردیے۔شہید ہونے والوں میں 4خواتین بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت سے26 افراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں…

Read More

بے نظیرقتل کےاصل ذمے دار آصف زرداری ہیں، مشرف

Musharraf

سابق صدر پرویز مشرف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیرکےقتل کےاصل ذمے دارآصف زرداری ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں پرویز مشرف نے بھٹو خاندان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری نے نام لے کر مجھے للکارا ہے،آصف زرداری نے مجھ پر بے نظیر بھٹو کے قتل کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو اوربےنظیربھٹو کےقتل میں بھی آصف زرداری ملوث ہیں۔دیکھنا چاہیے بے نظیر کے قتل کا فائدہ کس کوہوا۔ سابق صدر نے کہا…

Read More

عمران خان آصف زرداری صاحب کا نام لینے سے پہلے وضو کرکے آئیں، پیپلز پارٹی

zardari

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمران خان آصف زرداری صاحب کا ناملینے سے پہلے وضو کرکے آئیں۔  پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر پیپلز پارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ رمیش لعل نے کہاکہ گزشتہ روز عمران خان نے اخلاق سے گری ہوئی باتیں کیں، بلاول بھٹو، ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے اور بے نظیر بھٹو کے بیٹے ہیں انہوں نے سیاست گھرسے سیکھی ہے، عمران نیازی بتائیں کہ انہوں نے کہاں سے سیاست سیکھی ہے۔ وہ ایک ہفتے کے نوٹس پر سیاسی جلسہ کیسے کرتے ہیں، این اے 120…

Read More

میری جنگ نواز اور زرداری سے ہے، عمران خان

Imran Khan

میری جنگ نواز اور زرداری سے ہے، عمران خان  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جنگ پیپلزپارٹی یا ن لیگ سے نہیں بلکہ نوازشریف اور آصف زرداری سے ہے، اداروں میں چوروں کو پکڑنے کی قابلیت نہیں، محرم کے بعد مزار قائد پر اگلا جلسہ کریں گے۔ اسلام آباد روانگی سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی فنڈز چوری ہورہے ہیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کمیشن بنارہے ہیں، یہ لوگ اقامہ…

Read More

اسحاق ڈار کا ضمانت نہ ملنے پر وزارت سے مستعفی ہونیکا فیصلہ

ishaq dar

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے کی صورت میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔  قریبی ذرائع کے مطابق انھوں نے یہ فیصلہ اسلام آباد کی احتساب عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد کیا ہے۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکو پچیس ستمبر کو عدالت طلب کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے نیب ریفرنس پر ضمانت قبل ازوقت گرفتاری لینے کا فیصلہ…

Read More

پانی کے راکٹ سے دوڑنے والی موٹرسائیکل

Water Bike

پیرس: فرانسیسی انجینیئر نے بارش کے پانی اور دباؤ سے بھینچی گئی ہوا کے ذریعے راکٹ موٹرسائیکلبنائی ہے ۔ اگرچہ یہ کسی یونیورسٹی طالب علم کا سائنسی پروجیکٹ دکھائی دیتا ہے لیکن معمولیغلطی سے بھی اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ فرانسیئس گائیسی نے اس آبی راکٹ والی موٹرسائیکل کو ’راکٹ ٹرائک‘ کا نام دیا ہے جس کی تفصیلی ویڈیو نیچے ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ جب اس راکٹ بائیک کی آزمائش کی گئی تو آدھے سیکنڈ میں یہ صفر سے 100 کلومیٹر تک پہنچ گئی اور صرف ایک ملی سیکنڈ کے بھی…

Read More

فوج کا پاناما کیس سے کوئی تعلق نہیں، آرمی چیف

Gen Bajwa

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاناما کیس سے فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ معاملہ عدالتیں چلا رہی ہیں، اندازے لگانے والے اندازے لگاتے رہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے ارکان پر مشتمل وفد نے سینیٹر عبدالقیوم کی قیادت میں جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے بھی ملاقات کی اور یاد گارِ شہداء…

Read More

میاں صاحب سے کہا تھا شہزادہ سلیم نہ بنیں، زرداری

zardari

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زردری نے کہا ہے کہ لندن میں میاں صاحب سے کہا تھا کہ شہزادہ سلیم نہ بنیں، یہ بادشاہ بن گئے تھے۔ آصف زرداری پشاور میں اسد گلزارخان کےاہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پرتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف کو کہہ دیا تھا کہ آخری سال سیاست کروں گا، حکومت کا آخری سال ہے، اس لیے سیاست کر رہا ہوں۔ آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی کو نوجوانوں کی سخت ضرورت…

Read More

این اے 120 ضمنی انتخاب، کلثوم نواز آگے

Kulsoom and Maryam

لاہور کے حلقے این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج آنا شروع ہوگئےہیں، کچھ پولنگ اسٹیشنز پر ن لیگ کی امیدوار کلثوم نواز اور کہیں پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد آگے ہیں۔ این اے 120 ضمنی انتخاب کے117 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کلثوم نواز 31603 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی یاسمین راشد 24396 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہوا تو ن…

Read More

ورلڈ الیون کے بعد کتنےممالک کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں؟ کراچی میں میچ کے بارے میں بھی اہم اعلان کردیا گیا

ahsan iqbal

 وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقابلوں کا انعقاد آئی سی سی کی سکیورٹی ٹیم کے فیصلوں سے مشروط ہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آزادی کپ صرف کرکٹ کا مقابلہ نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی عزم کی للکار تھی اور اس سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج ابھرا، دیگر سیریز کا بھی اعلان ہوگیاہے جس میں دیگر ٹیمیں بھی یہاں آکر کھیلیں گی،ان کھلاڑیوں کو سلام کرتاہوں جو پاکستان میں کھیلنے آئے ،پی ایس ایل کا کامیاب…

Read More

لندن: زیرزمین ٹرین میں دھماکا، 20افراد زخمی

مغربی لندن میں زیر زمین ٹرین میں دھماکے کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہوگئے، واقعے کو دہشت گردی قرار قرار دیتے ہوئےہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا ہے جس میں برطانوی وزیراعظم بھی شرکت کریں گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق زیر زمین پارسنز گرین ٹرین میں دھماکے کے بعد ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔ میئر لندن صادق خان نے ٹرین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کے شہریوں نےباربار ثابت کیا ہے کہ وہ دہشت گردی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ صادق خان  نے واقعے میں دہشت…

Read More

این اے 120 میں ضمنی انتخاب کی مہم کا آج آخری دن

Na 120 Elections

لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لیے مہم کا آج آخری دن ہے۔ امیدوار ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔ این اے 120 میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اتوار کو انصاف اور آزاد عدلیہ کو ووٹ پڑے گا جبکہ مریم نواز کہتی ہیں نواز شریف کے مخالف کی حیثیت ایک مہرے سے زیادہ نہیں، جب مقابلے کی باری آتی ہے تو وہ ہارجاتا ہے۔ قمرزمان کائرہ کا مزنگ میں…

Read More

پاناما کیس میں نظر ثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

supreme court of pakistan

سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نظر ثانی اپیلوں پرسماعت مکمل ہوگئی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو گیارہ بجے سنایا جائے گا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید ،جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس اعجاز افضل خان 5 رکنی لارجر بینچ اپیلوں کی سماعت کررہاہے۔ آج سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجانے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنس فائل ہونے سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے۔ جسٹس عظمت سعیدنے کہا کہ یقین دلاتے ہیں کہ شفاف ٹرائل پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔…

Read More