وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بعض عناصرمسلم لیگ ن کے نام سے فوج مخالف جعلی پوسٹیں کر رہے ہیں، سیاسی مقاصد کے لیے یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس سے متعلق وزیر خارجہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ مذموم سیاسی عزائم کے لیے گھٹیا عناصر جعلی اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا پر ایسے وقت میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب فوج بقائے وطن کی جنگ میں مصروف ہے۔ خبر:جنگ
Read MoreCategory: خبریں
کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات
نواسہ رسول ﷺ کی میدان کربلا میں قربانی کی یاد میں آج کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں مرکزی جلوس برآمد ہوں گے۔ کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جلوس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس صبح گیارہ بجے نشتر پارک میں ہوگی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے ۔ مجلس کے بعد تقریبا ایک بجے جلوس برآمد ہوگا جبکہ نماز ظہرین 2 بجے امام بارگاہ علی رضا ایم…
Read Moreاپوزیشن لیڈر تبدیلی کا معاملہ،پی پی کا پی ٹی آئی کو چیلنج
پیپلز پارٹی نےقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر پی ٹی آئی کو کھلا چیلنج دیا اور کہا کہ ہمیں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پر اعتماد ہے ،کسی کو قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا شوقت ہے تو پورا کرلیں۔ سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کے بعد قمر زمان کائرہ ،نیر بخاری اور چوہدری منظور نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ اپوزیشن لیڈ ر کے معاملے پر ہم پراعتماد ہیں،کسی مک مکا کا پہلے حصہ تھے نہ اب ہیں۔…
Read Moreآٹھ محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے سیکورٹی سخت
آٹھ محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے سیکورٹی سخت ملک بھر میں آٹھویں محرم الحرام کے سلسلے میں برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں جب کہ کئی شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند ہے۔ کراچی میں 8ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں پرختم ہوگا جب کہ نشتر پارک اور جلوس کی گزرگاہوں کو 9 سیکٹر اور 23 سب سیکٹر میں تقسیم کیا گیا۔ جلوس کی گزر گاہوں سے ملحقہ علاقوں میں موبائل فون…
Read Moreکراچی:ایم اے جناح پر دکانیں سیل، سڑکیں کنٹینرر لگا کر بند
کراچی کی ایم اے جناح روڈ اورصدر میں جلوس کی گزر گاہوں سے ملحق سڑکوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا۔ دونوں جانب دکانوں کے تالوں پر بھی سیل لگادی گئی۔ دس محرم کی رات تک دکانیں اور سڑک بند رہے گی ۔ کراچی میں محرم الحرام کے سلسلے میں نکلنے والے آٹھویں محرم کا جلوس آج برآمد ہوگا۔ جلوس کی گزرگاہ کو رات سے ہی بند کرکے دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔ سیکریٹری داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ پی ٹی اے نے موبائل فونز بند کرنے…
Read Moreآزاد قوم کی غلامانہ سوچ
تحریر:حافظ خرم رشید بنیادی طور پر غلامی کی دو اقسام ہیں۔ ایک جسمانی غلامی اور دوسری فکری غلامی۔ ان دونوں غلامیوں کی بنیادی طور پر تین وجوہ ہوتی ہیں: غربت، جنگ، اور جہالت۔ آٓزادی انسان کا بنیادی حق ہے اور انسان کی سب سے بڑی قوت اس کی ذہنی و فکری آزادی ہے ۔ جب انسان ذہنی طور پر آزاد ہو تو وہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرسکتا ہے اور جسمانی طور پر غلام لیکن ذہنی طور پر آزاد قوم بہت جلد جسمانی آزادی حاصل کرلیتی ہے۔ لیکن ذہنی…
Read Moreکراچی: گلستان جوہر، چاقو حملے میں زخمی خواتین کی تعداد 7 ہوگئی
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تیز دھار آلے سے زخمی ہونے والی خواتین کی تعداد 7 ہوگئی ہے، جن میں سے دو نے اپنے بیانات پولیس کو قلم بند کروادیئے ہیں تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نامعلوم شخص نے چھری سے 28 سالہ خاتون کو نشانہ بنایا جس کے باعث ان کو کمر پر زخم آیا،اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کو ابتدائی طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو چاقو کے وار…
Read Moreحقانی گروپ، حافظ سعید، لشکر طیبہ پاکستان پر بوجھ ہیں، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک، حافظ سعید اور لشکر طیبہ پاکستان پر بوجھ ہیں ، ان سے چھٹکارے کے لیے وقت دیا جائے ۔ امریکی شہر نیویارک میں ہونے والی ایشیاء سوسائٹی کی تقریب میں خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ لشکر طیبہ پر پابندی ہے اور حافظ سعید نظر بند ہیں، مگر مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بیس تیس سال پہلے یہ عناصر مغرب کے محبوب تھے، وائٹ ہاؤس میں ان کی دعوتیں کی جا رہی…
Read Moreکراچی سینٹرل جیل میں داعش کیلئے بھرتیوں کا انکشاف
سینٹرل جیل کراچی میں کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گردوں کی جانب سے داعش کے لئے بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، اب تک کالعدم تنظیم کے تقریباً 30 ملزمان داعش میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد2 سال سے جیل میں داعش کے لئے بھرتیاں کررہے تھے، دونوں افراد اب تک 30 قیدیوں کو داعش میں بھرتی کرچکے ہیں۔ ان قیدیوں میں سے 12 ضمانت پر جیل سے باہر آگئے ،وہ اب لاپتہ ہیں، ان دہشت گردوں کے گھروں پر حساس ادارے کی جانب سے…
Read Moreنواز شریف ’’ڈبہ پیر‘‘ بننے کی کوشش کررہے ہیں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نااہل وزیراعظم نواز شریف ’’ڈبہ پیر‘‘بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف ’’ڈبہ پیر‘‘ بننے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کی ساری مکاریاں سامنے آرہی ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں:نواز شریف پر 2اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایسا شخص ہے جسے پانچ ججوں نے نااہل کیا، عدالتوں سے لڑائیشریف خاندان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نواز شریف سی پیک کا…
Read Moreنواز شریف پر 2اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی
احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے جبکہ حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔ عدالت نےحسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو 2 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے10،10 لاکھ روپے کےمچلکےداخل کرانے کا حکم جاری کر دیا۔ آج احتساب عدالت میں ریفرنس 18 ، 19 اور 20 کی کاپیاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو فراہم کردی گئیں۔…
Read Moreلندن :ٹاور ہل اسٹیشن میں دھماکا، متعدد مسافر زخمی
لندن میں ٹاور ہل اسٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد لندن کے ٹاور ہل اسٹیشن کو پولیس کے جانب سے سیل کر دیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین میں مشتبہ تھیلا پڑا ہوا تھا جس میں موجود دھماکا خیز موادپھٹنے سے زور دار دھماکا ہوااور ٹرین میں دھواں بھر گیا۔ دھماکے کے بعد بھگ دڑ مچ گئی جس سے کئی مسافر زخمی ہو ئے جس میں بچے اور…
Read Moreآرمی چیف کا باہر بیٹھے ملک دشمنوں کو واضح پیغام
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جو کافی عرصے سے ملک سے باہر بیٹھے ہیں اور دشمن ایجنسیاں، ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں، ملک اور فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں، عن قریب ان لوگوں تک بھی قانون کی گرفت ہو گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ راجگال میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کے گھر پہنچ گئے اور ان کے والدین سے ملاقات کی ، آرمی چیف نے شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی اور پھول چڑھائے۔ آرمی چیف جنرل قمر…
Read Moreبھارت کے جارحانہ عزائم خطے کےلیے خطرہ ہیں،پاکستان
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کےلیے خطرہ ہیں،بھارت جان بوجھ کرنہتے شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ پاکستان کی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے کوٹلی سیکٹر میں گزشتہ شب بھارتی فائرنگ سے خاتون شہید اور دو شہری زخمی ہوئے۔ ترجمان نے اقوام عالم کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن و سلامتی کےلیے خطرہ ہیں ۔ دفتر خارجہ کی جانب سے سرحد…
Read Moreکراچی، ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر موجود ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی ۔ فائربریگیڈ کی 5 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے فلور پر آگ پر قابو پانے کی کو شش کی جارہی ہے جبکہ گراؤنڈ فلور پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حادثے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جبکہ تفتیشی رپورٹ بعد میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ زیر تعمیر عمارت ہے جس میں…
Read More