وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اداروں کےدرمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے،فوجی ترجمان کی جانب سے وضاحت آگئی ہےتومل کرکام کرناہوگا،جو لوگ غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں او ہر وقت تیلیاں لگانے کے لیے تیار رہتے ہیں تو انہیں مایوسی ہو گی ۔ واشنگٹن سے پاکستان روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ورلڈبینک کی میٹنگ میں مثبت بات کر رہا تھا، کہا گیا آپ کچھ کہہ رہےہیں فوجی ترجمان کچھ،تومجھےجھٹکالگا۔ فوجی ترجمان کی وضاحت آگئی ہے تو…
Read MoreCategory: خبریں
دائودی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوابھارت روانہ
گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دائودی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا مفضل سیف الدین کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا ،جوکہ کراچی کا ایک ماہ کا دورہ مکمل کرکے انڈیا روانہ ہوگئے۔ مفضل سیف الدین نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بہترین مہمان نوازی کرنے پر شکریہ ادا کیا ،اور کہا کہ کراچی کے لوگ بہت اچھے مہربان اور مہمان نواز ہیں۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر مفضل سیف الدین کی کراچی میں قیام اور محرم کی مجالس سے خطاب…
Read Moreجمہوریت کو فوج سے خطرہ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو پاک فوج سے کوئی خطرہ نہیں ،جمہوریت کو اگر کوئی خطرہ ہوسکتا ہے تو وہ جمہوریت کے تقاضے پورے نہ کرنے اور عوام کی امنگوں سے ہوسکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں کو بریفنگ میں مزید کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں ہوگا جو آئین اور قانون سے بالاتر ہو، ملک کی ترقی کے لیے ہر قسم کا استحکام ہونا، حکومت…
Read Moreنو ن لیگ واحد جماعت ہے، جس نے بروقت منصوبے مکمل کئے، وزیر اعظم
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک جمہوریت کےزیر سایہ ہی ترقی کرے گا ،چیلنجز ہمیشہ رہتے ہیں آج بھی ہیں۔یہ سب چیزیں ایک جمہوری عمل میں رہ کر ہی حل ہو سکتی ہیں،یہ ملکی تاریخ کی واحد حکومت ہے جس نے اپنے دور میں کام شروع کیے اور اسی دور میں ختم کیے ہیں۔ کراچی میں پاکستان کےپہلے کول ، کلنکر اور سیمنٹ ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام فیصلہ کریں کون حکومت میں آئے گا ،جونہیں پرفارم کرے گا…
Read Moreپاکستانی سفارتخانے کی نااہلی کا خمیازہ ترک تاجروں کو بھگتناپڑا، دوترک بزنسمین پاکستان میں دھرلئے گئے
استنبول/لزبن ( ضیاءسید سے) ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے ویزا سٹاف کی غلطی کی وجہ سے دو ترک باشندے پاکستان میں پھنس گئے۔ جب یہ افراد ویزا لے کر پاکستان پہنچے تو انہیں ملتان ائیرپورٹ پر گرفتارکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق، ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ کے اہلکار محمد عادل کی جانب سے ان دو ترک باشندوں کوبالترتیب ویزے جاری کیے گئے تھے۔ جن پر تاریخ اجرء اور تاریخ اختتام کا اندراج غلط کر دیا گیا تھا۔ ان ترک باشندے کی ملتان ائیرپورٹ امیگریشن حکام کے ہاتھوں گرفتاری کی وجہ کلیریکل سفارتی…
Read Moreوزیراعظم فاروق حیدر نے صدر پریس کلب بلجیم عمران ثاقب کو شیلڈ پیش کی
:برسلز وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر نے صدر پاکستان پریس کلب بلجیم چودھری عمران ثاقب کو یورپی ہیڈکوارٹر برسلز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ان کی صحافتی خدمات پر شیلڈ ہیش کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے چوہدری عمران ثاقب کی صحافتی خدمات خصوصا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے برسلز میں ان کی صحافتی سرگرمیوں کو سراہا۔ چوھدری عمران ثاقب نے وزیراعظم آزاد کشمیرکا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر ان دنوں ایک وفد کے ہمراہ کشمیرکونسل ای یو کی دعوت پر کشمیر ای یو ویک…
Read Moreپختونخوا اور سندھ میں اگلی حکومت ہماری ہوگی، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کان کھول کر سن لو ، اگلی حکومت پختونخوا میں بھی اور سندھ میں بھی ہماری ہوگی، تم بہت بڑے ڈاکو ہو، تم پاکستان کی سب سےبڑی بیماری ہو۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے آصف زرداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سناہے آصف زرداری نے چار دن پشاور کا چکر لگایا، میں اسے قیامت کی نشانی سمجھتاہوں کہ آصف زرداری آج کرپشن کی بات کررہاہے،معجزہ ہوگیا ،…
Read Moreنصرت فتح علی خان کا آج 69 واں یوم پیدائش
سروں کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان کا آج 69 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔ 13 اکتوبر1948 میں فیصل آباد کے معروف قوال فتح علی خان کے ہاں پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان قوالی اورلوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھے۔ نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگرافراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا اور ’’دم مست قلندرمست مست‘‘ نے انہیں شناخت عطا کی۔ موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کرپوری دنیا میں پھیل گئی۔ بین الاقومی…
Read Moreہنگامہ آرائی کی آڑ میں پراسیکیوشن ٹیم پرحملے کی کوشش کی گئی، نیب
قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر پیش آنے والے واقعے پر کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کی آڑ میںنیب پراسیکیوشن ٹیم پرحملے کی کوشش کی گئی، نیب نے رپورٹ ہیڈ کوارٹر کو پیش کردی۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کےباہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جس کے باعث جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ایک بار پھر بد نظمی دیکھنے میں آئی۔ اس دوران پولیس نے وکلا پر ڈنڈے برسادیئے جس سے ایک وکیل…
Read Moreاحتساب عدالت میں وکلا کا احتجاج، فرد جرم عائد نہ ہوسکی
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے اندر وکلا کے شورشرابے اور احتجاج کی وجہ سے بدنظمی پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے نیب ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی اور سماعت 19 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز کی سماعت کے لئے کمرہ عدالت میں آئے تو اس موقع پر وکلا نے شور شرابا شروع کردیا۔کمرہ عدالت میں بدنظمی…
Read Moreبازیاب کینیڈین شہری کے والدین کا پاک فوج کو شکریہ
بازیاب کینیڈین شہری کے والدین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کے والدین نے کہا ہے کہ انھیں آج شاندار خبر ملی ہے۔ جوشوا کی والدہ نے کہا کہ انھیں بتایا گیا ہے کہ جوشوا اور اس کے خاندان کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کی جوشوا سے بات بھی کرائی گئی ۔ خبر: جنگ
Read Moreنوازشریف، مریم اور صفدر پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان
سابق وزیراعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے،جبکہ حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور ملزم قراردیتے ہوئے ایک ماہ میں عدالت پیش ہونے کا اشتہار جاری کردیا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے نوٹس بورڈ پر بھی اشتہار آویزاں کر دیا گیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لندن فلیٹس، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ ا سٹیل ملز ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے…
Read Moreیورپ میں مقیم کشمیری و پاکستانی نوجوان یورپین نوجوانوں کو قضیہ کشمیرسے آگاہ کریں، وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان
برسلز (پ۔ر) وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ یورپ میں رہنے والے کشمیری اور پاکستانی نوجوان قضیہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ نوجوانوں خصوصاً طلباء کو چاہیے کہ یورپ کے نوجوانوں، دانشوروں، سیاستدانوں اوراراکین پارلیمنٹ کو تنازعہ کشمیرکی حقیقت سے آگاہ کریں۔ وہ بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں طلباء اور نوجوانوں کے اجتماع خطاب کررہے تھے۔ اس عشائیہ تقریب کا اہتمام برطانیہ میں مقیم ممتازکشمیری سماجی و کاروباری شخصیت طارق بٹ نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیاجبکہ نظامت کے فرائض پاکستان…
Read Moreالیکشن کمیشن کا عمران خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
الیکشن کمیشن نےتوہین عدالت کیس میں عمران خان کے وارنٹ جاری کر دیے، عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ میں سے سندھ اور پنجاب کے 2 ممبرز نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کی تاہم 3 ممبرز نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف سے درخواست پر جواب…
Read Moreبرسلز: مسئلہ کشمیر کو عالمی توجہ کی ضرورت ہے، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا یورپی پارلیمنٹ میں سیمینار سے خطاب
برسلز (پ۔ر) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے اور مسئلہ کشمیرکے حل میں مدد فراہم کی جائے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے کشمیرکونسل یورپ کے زیراہتمام کشمیر ای یو ویک کے سلسلے میں یورپی پارلیمنٹ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید، برسلز پارلیمنٹ کے…
Read More