این اے 4 ضمنی انتخاب، ووٹوں کی گنتی جاری، غیرحتمی نتائج آنے لگے

Peshawar Na 4 Elections result

پشاور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کےبعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی، جبکہ کئی پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے لگے۔ پشاور حلقہ این اے 4 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 58 کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوارارباب عامر ایوب 147 ووٹ لےکرآگے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے واصل فاروق جان 70 وٹ لیکردوسرے نمبر پر اور ن لیگ کے ناصر خان موسیٰ زئی 61 ووٹ لے…

Read More

پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہیں ہیں،ٹلرسن

Tillerson meets Sushma Sawaraj

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سی دہشت گرد تنظیموں نے پناہ گاہیں بنارکھی ہیں،پاکستانی قیادت سےامریکی خدشات پرکھل کربات ہوئی ۔ نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سشماسوراج سے ملاقات کے بعد مشترکا پریس بریفنگ میں ٹلرسن نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو غیر مستحکم کرنا کسی کے مفاد میں نہیں،دہشت گرد تنظیمیں اسلام آباد کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردتنظیموں کی تعداداورصلاحیتیں مضبوط ہونےپرتشویش ہے، ان کا خاتمہ سب کے مفاد میں ہے…

Read More

نواز لیگ کو اللہ نے پکڑا، زرداری بڑی بیماری ہے: عمران خان

Imran Khan

سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کو انہوں نے نہیں پکڑا اللہ تعالیٰ نے پکڑا ہے، سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے۔ کراچی کے علاقے سلطان آباد میں تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا، ہمارے عظیم قوم نے بننے کی وجہ طاقتوروں کا احتساب نہ ہونا ہے، ہمارا نظام کمزوروں کو پکڑتا ہے، طاقت وروں کو نہیں پکڑتا،نقلی ترقی میٹروٹرین اور سڑکیں ہیں، اصل بچوں کی تعلیم پر خرچ کرنا ہے۔ انہوں نے…

Read More

کسی نے دیوسائی لانے کا وعدہ کیا تھا، جو وفا نہ ہوا: ریحام خان

Reham Khan in Deosai National Park

ریحام خان نے شکوے کا اظہار کیا ہے کہ کسی نے دیوسائی لانے کا وعدہ کیا تھا، جو وفا نہ ہوسکا۔ ریحام خان کی انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقام ’دیوسائی‘میں گاڑی ڈرائیو کر رہی ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانیوں پر وعدہ توڑنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ کسی نے انہیں دیوسائی لانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وفا نہ کیا،اس لیے اب میں اپنی تعطیلات منانے خود اکیلی یہاں چلی آئی…

Read More

عمران کا ریفرنس مسترد، گلالئی رکن اسمبلی رہیں گی

Ayesha Gulalai

الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ریفرنس مسترد کردیا، گلالئی رکن قومی اسمبلی رہیں گی۔ الیکشن کمیشن کے 5رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سنایا، فیصلے میں ممبر پنجاب اورممبر بلوچستان نےاختلافی نوٹ لکھا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل سکندر مہمند نے آرٹیکل 63 کے تحت دو فیصلوں کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔ عمران خان کے وکیل نے جواب الجواب دلائل کے دوران کہا کہ عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے پارٹی سے مستعفی…

Read More

پروین رحمان کے قتل کا ملزم منگھوپیر سے گرفتار

Parveen Rehman Murderer arrested by Karachi Police

ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کے قتل کے ملزم کو کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کے قتل کے ملزم امجد حسین کو منگھوپیر سے گرفتار کرلیا گیا۔ سن 2013ء میں 13مارچ کو پیرآباد تھانے کے قریب فائرنگ سے قتل کی جانے والی اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کا کیس اب بھی پولیس کے لیے معمہ بنا ہوا ہے۔ قتل کے اگلے روز اس وقت کے ایس پی اورنگی ٹاؤن چوہدری اسد نے کالعدم تحریک…

Read More

اللہ نہ کرے حمزہ سے کوئی اختلاف ہو، مریم نواز

Maryam Nawaz Sharif

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ حمزہ سے کوئی اختلاف ہو، وہ تو چھوٹے بھائی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ سے اختلافات کی باتیں 30سال سے سنتی آ رہی ہوں، شریف خاندان نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، مخالفین مایوس ہوں گے۔ مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو جو کارکن اٹھائے گئے ہیں ان کے متعلق معلومات ہونی چاہیے، ہر ادارےکو اپنے دائرے…

Read More

کابل: انٹرنیشنل فوجی ہیڈ کوارٹر پر راکٹ حملہ

rocket attack on international military headquarters kabul

کابل میں آج صبح سویرے انٹرنیشنل فوجی ہیڈ کوارٹر پر نامعلوم سمت سے 2 راکٹ داغے گئے ، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کابل آج ایک بار پھر سے دہشت گردی کا شکار ہوا ہے اور اس دفعہ حملہ انٹرنیشنل فوجی ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ راکٹ حملہ بتایا جارہا ہے جس میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی…

Read More

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر پر فرد جرم عائد

Nawaz Maryam Safdar Accountability court

احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ فرد جرم لندن فلیٹس ریفرنس میں عائد کی گئی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف پر العزیزیہ ریفرنس میں بھی فردجرم عائدکی گئی ہے۔مزید سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ فرد جرم کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات…

Read More

قندیل قتل کیس: مفتی عبدالقوی کو گرفتار کر لیا گیا

Qandeel Baloch Murder Case Mufti Abdul Qavi Arrested

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی ملتان کینٹ ڈاکٹر فہد کے مطابق مفتی عبدالقوی کی گرفتاری جھنگ جاتےہوئےہائی وے پر عمل میں لائی گئی۔ مفتی عبدالقوی درخواست ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا۔ اس سے قبل ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج چوہدری امیر محمد کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع…

Read More

رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں 27 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

Rangers and Police of Karachi

رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 27ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے عید گاہ کے علاقے میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر آصف عرف پکوڑا کو گرفتار کرلیا ،رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم2002ءمیں سیاسی تنظیم کے ساتھ لڑائی میں ملوث ہے،جبکہ ملزم بھتہ خوری ،ہوائی فائرنگ سمیت جرائم متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ رینجرزنے کلاکوٹ ،درخشاں اور گڈاپ ٹاؤن میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان سلمان عرف مایا، کبیرعرف چھوٹو اور…

Read More

ن لیگ توڑی نہیں جارہی، وہ تو ٹوٹ چکی ہے، زرداری

Asif Ali Zardari

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نےکہا ہے کہ حکمران جماعت نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے ، ن لیگ کو توڑنے کی کوشش نہیں ہورہی ، نواز شریف کی جماعت ٹوٹ چکی ہے ۔ لاہور میں سابق گورنرپنجاب ذوالفقار کھوسہ سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ ہماری اسٹبلشمنٹ یا ادارے سب کوعلم ہے کہ کیا ہورہا ہے،اگرادارےنےمعیشت پربیان دیاہےتوپاکستان کے لیے دیا ہےاپنے لیے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان انوکھا لاڈلا ہے بچارے کوکیا کہیں،اور بھی…

Read More

ڈنمارک کی عدالت نے مبینہ پاکستانی گینگ لیڈر کی ملکی بدری سے انکار کردیا

Denmark police arrested Shuaib Khan

کوپن ہیگن) نیوز ڈیسک) ڈنمارک کی ایک عدالت نے مبینہ پاکستانی گینگ لیڈر کو سویڈن سے پاکستان بدر کرنے کا حکم جاری کرنے سے انکار کردیاہے۔ شعیب خان جنہیں ’’لائل ٹو فیمیلی‘‘ نامی گینک کا سربراہ بتایاگیاہے، پر الزام ہے کہ انھوں نے کھلی سڑک پر فائرنگ کرکے خوف و ھراس پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور پولیس کو بھی دھمکیاں دی ہیں۔ ملزم جس کے پاس پاکستانی شہریت ہے، کے بارے میں پولیس نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ اسے سویڈن سے نکال کر پاکستان روانہ کردیا…

Read More

پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والا وکیل عہدے سے فارغ

Lawyer slapped police officer

اسلام آباد میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خاور اکرام بھٹی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔ خاور اکرام بھٹی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیشی کےموقع پر ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس آفیسر کو تھپڑ مارا تھا۔ واقعہ کی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سخت…

Read More

کرم ایجنسی میں دھماکے ، کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید

Kurram agency 4 martyred

کرم ایجنسی میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 4 سیکورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔شہید اور زخمی اہلکار بازیاب غیرملکیوں کے اغواکاروں کی سرچ ٹیم کا حصہ تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکرم ایجنسی دھماکےمیں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پراظہارافسوس کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے خرلاچی میں سرچ آپریشن کے دوران پہلے سے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے فوجی افسر سمیت 4 اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی…

Read More