مقبوضہ کشمیر کی دواہم شخصیات پروینا آھنگر اور پرویز امروز کو ناروے کا دوسرا بڑا انسانی حقوق کا ایوارڈ ایوارڈ دے دیا گیا

Rafto Prize 2017 awarded to Parvez Imroz and Parveena Ahanger

برگن، ناروے (نمائندہ خصوصی) ناروے کے شہر برگن میں آج مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو عالمی شہرت یافتہ انسانی حقوق کی علمبردار شخصیات پروینا آھنگر اور پرویز امروز ایڈوکیٹ ان کی گرانقدر خدمات پر ایک تقریب میں ناروے کا دوسرا بڑا انسانی حقوق کا ایوارڈ دیا گیاہے۔ اس پروقار تقریب میں انسانی حقوق کے کارکن، سفاتکار اور دانشور اور دیگر متعدد افراد شریک تھے۔ ایوارڈ کی تقریب کے بعد کشمیرمیں انسانی حقوق کی حمایت اور مظلوموں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے مشعل بردار ایک ریلی بھی نکالی…

Read More

تاخیر نہیں قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں، فواد چودھری

Fawad Chaudhary

جنگ) پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر نہیں قبل از وقت انتخاب چاہتے ہیں۔) فواد چودھری نے کہا کہ قومی اتفاق رائےسےتمام اسمبلیاں قبل ازوقت توڑدی جائیں، سب متفق ہوں توہم کے پی کی اسمبلی قبل ازوقت توڑنے کوتیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے نئی حلقہ بندیوں کا بل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آئے، حلقہ بندی بل کی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر قبول نہیں،جمہوریت کی روح الیکشن ہے،مردم شماری نہیں۔

Read More

ناروے نے پرویز امروز اور پروینا آھنگر کیلیے ایوارڈ کا اعلان کرکے مظلوم کشمیریوں کا حوصلہ بڑھا دیاہے، علی رضا سید

Chairman Kashmir Council Eu Ali Raza Syed Brussels Belgium

برگن، ناروے چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہاہے کہ ناروے کی انسانی حقوق کی عالمی شہرت یافتہ تنظیم ’’رفتو فاونڈیشن‘‘ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی دو متعبر شخصیات کے لیے  ایوارڈ کا اعلان کرکے مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بڑھا دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ ناروے کی رفتو فاونڈیشن یہ ایوارڈ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے نامور وکیل پرویز امروز ایڈوکیٹ اور خاتون کارکن پروینا آھنگر کے لیے اپنے سالانہ ایوارڈ کا اعلان کیاہے جو انہیں پانچ نومبر بروز…

Read More

دہشتگردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری

Government has sent 29 lawsuits to Military Courts

حکومت نے دہشتگردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے توجہ دلاؤ خط کے بعد وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوانے کی منظوری دیدی ہے۔ رواں سال جولائی میں نگراں کمیٹی نے ان 29 کیسز کو فوجی عدالت بھیجنے کی منظوری دے دی تھی اور تب سے یہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے منتظر تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ کر معاملہ کی طرف…

Read More

پنجاب بھر میں شدید دھند ،کئی پروازیں متاثر

Smog across punjab several flights affected

لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقے شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں ہے مختلف مقامات پر حد نگاہ صفر ہونے سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا ہے۔ اسموگ کے سبب فیصل آباد اور ملتان میں پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا جبکہ جدہ اور مدینہ کی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے فیصل آباد جانے والی پی کے 324، جدہ سے فیصل آباد اڑان بھرنے کےلئے تیار پی کے 764، فیصل آباد سے جدہ کے لئے جانے والی پی کے 763، اور ملتان سے…

Read More

اربوں کی کرپشن کے ملزم کو وزیرعدالت لاتے ہیں، عمران خان

Imran Khan at Data Darbar

کوٹ ادو (جنگ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین سو ارب روپے کی کرپشن کے ملزم نواز شریف کو وزیر عدالت لاتے ہیں، ان کے بچے، جائیداد، پیسہ سب باہر ہے، یہاں تک کہ یہ لوگ عید بھی باہر ہی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ درندے عوام کا پیسہ لوٹتے رہتے ہیں پھر بھی ان کا پیٹ نہیں بھرتا، ان کے پیٹ تو قبر کی مٹی سے ہی بھریں گے، ان کو کھانسی بھی ہو جائے تو یہ علاج کرانے ملک سے باہر…

Read More

نوازشریف کو31 سالہ اقتدار کے بعد انقلاب کے خواب آرہےہیں،فواد چوہدری

Fawad Chaudhary

پی ٹی آئی کے ترجمان بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو 31 سال اقتدارکے بعد انقلاب کے خواب دکھائی دینے لگے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان پر 31 سال حکومت کی اور اسی اقتدار کے بل بوتے پر 21 سال تک مقدمات پر کارروائی نہیں ہونے دی، اب قوم کو لوٹنے کے بعد انہیں انقلاب کے خواب دکھائی دے رہے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف احتساب سے بچنے…

Read More

حکومت کا سرکاری اداروں کو واٹس ایپ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

Whatsapp

حکومت کے سرکاری اداروں میں ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے جس میں افسران کو سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بالخصوص واٹس ایپکا استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بات واٹس ایپ صارفین اور ایسے سرکاری ملازمین کیلئے سنگین ثابت ہو سکتی ہے جو اس مخصوص ایپلی کیشن کو اپنی خفیہ رابطہ کاری کیلئے استعمال کرتے ہیں، حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کیے جانے والے سرکلر میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ مخصوص ایپ صارفین کی معلومات ان کی مداخلت کے بغیر ہی بین الاقوامی…

Read More

بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا انتقال کر گئی ہیں

Quaid e Azam Daughter Dina Wadia Died

ضیاءسید سے بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا جمعرات کو نیویارک میں انتقال کر گئی ہیں ان کی عمر اٹھانوے برس تھی۔ ممبئی میں واڈیا گروپ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے انھوں نے اپنے سوگواراں میں بیٹے نسلی این واڈیا جو واڈیا گروپ کے چیئرمین بھی ہیں اور بیٹی ڈیانا این واڈیا کو چھوڑا ہے۔ عجیب بات ہے کہ جناح کی اکلوتی بیٹی اس ملک میں کبھی نہیں رہی، جو ان کے والد نے بنایا۔…

Read More

سپریم کورٹ بار کے انتخابات، غیر حتمی نتائج، پیرکلیم خورشید جیت گئے

Peer Kaleem Khurshid wins Supreme Court Bar elections

ضیاءسید سے سپریم کورٹ بار کے انتخابات، غیر حتمی نتائج، پیرکلیم خورشید جیت گئے پیر کلیم خورشید نے1142ووٹ حاصل کئے، مدمقابل حافظ عبدالرحمان انصاری 1064ووٹ لئے .صفدر تارڑ 1372ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ، مد مقابل میاں اسلم نے 763ووٹ حاصل کئے

Read More

پرتگال پولیس نے منشیات فروشی میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا

Portugal Police arrested five pakistani drug sellers

  لزبن( نامہ نگار) پرتگال پولیس نے منشیات فروشی میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پرتگال پولیس نے لزبن اور مدیرا میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران پانچ پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گرفتار افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے، سفارتخانہ پاکستان اس سلسلہ میں تحقیقات کر رہا ہے۔

Read More

پارٹی میں کوئی مائنس نواز فارمولا نہیں، نوازشریف

Nawaz Sharif in London

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ میں نا تو کوئی تقسیم ہے اور نا کوئی مائنس نواز فارمولا ہے۔ لندن میں مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرخارجہ اور نوازشریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھےفیئر ٹرائل نہیں ملا، فیئرٹرائل…

Read More

احمدنورانی پر حملہ، سیف سٹی کیمروں سے حاصل وڈیو کا تجزیہ

Attack on Ahmed Noorani

جنگ اسلام آباد :دی نیوز کے سینئر رپورٹر احمد نورانی پر حملے کی تفتیش کے لئے قائم 5رکنی تفتیشی ٹیم نے سیف سٹی کیمروں سے حاصل ویڈیو کا تجزیہ شروع کردیا، ایف آئی اے اور نادرا سے بھی مدد لے لی۔ ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے انویسٹی گیشن ٹیم کواحمدنورانی پرحملےکےملزموں کوگرفتار کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔ پانچ رکنی تفتیشی ٹیم نےسیف سٹی کیمروں سے حاصل وڈیو کا تجزیہ شروع کردیا ہے۔ انویسٹی گیشن ٹیم چیف کمشنر اور آئی جی کو روزانہ کی بنیاد پررپورٹ پیش کرے…

Read More

دی نیوز کے سینئر رپورٹر احمد نورانی نامعلوم افراد کےحملے میں زخمی

Attack on Journalist Ahmed Noorani in Islamabad

  جنگ اسلام آباد میں دی نیوز کے سینئر رپورٹر احمد نورانی کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ احمد نورانی اپنی گاڑی میں راولپنڈی سے اسلام آباد آرہے تھے کہ زیرو پوائنٹ پر 3 موٹرسائیکلوں پر سوار افراد نے ان گاڑی کو روکا اور چابی نکال لی۔ ملزمان نے احمد نورانی اور ان کے ڈرائیور کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران لوگ وہاں جمع ہوگئے جنہیں دیکھ کر حملہ آور…

Read More

این اے 4، صدر پی پی ویمن ونگ انتخابی کیمپ میں اسلحہ لے آئیں

PPP women wing Nighat Orakzai president brings gun in Polling camp Peshawar Na 4 Elections

پشاور میں این اے چار کے ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کی خواتین رہنماؤں نے قمردین پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صدرنگہت اورکزئی انتخابی کیمپ میں اسلحہ بھی ساتھ لے آئیں ۔ دوسری جانب پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 4 کے ہونے والے ضمنی انتخاب کی صورت تحریک انصاف کی سیاسی ساکھ کا امتحان جاری ہے۔ پولنگ کے دوران اسلحے کی نمائش پر پابندی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متنی اور بھانہ ماڑی سے6 افراد کو…

Read More