دھرنےوالوں کیلئے ڈیڈلائن ختم،آپریشن کی تیاریاں مکمل

Preparation of operation against Tehreek e Labaik Protesters in Faizabad

راولپنڈی اورا سلام آباد کو ملانے والے فیض آباد پر دھرنا دینے والوں کووفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے رات 10 بجے تک دھرنا ختم کرنے کی ڈیڈلائن دی تھی ،جو کچھ دیر قبل ختم ہوگئی ۔ انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، ہائیکورٹ نے کل صبح تک ہر صورت دھرنا ختم کرانے کی ہدایت کررکھی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں دھرنا ختم کرانے کے لئے انتظامیہ نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں،جڑواں شہروں کے اسپتالوں…

Read More

فیض آباد دھرنا مظاہرین کو رات 10 بجے تک کی ڈیڈ لائن

deadline to end Faizabad Protest

اسلام آباد (جنگ) فیض آباد میں جاری دھرنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ پُرامن طریقے سے یا طاقت کا استعمال کر کے فیض آباد خالی کرایا جائے جس کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دھرنے پر بیٹھے افراد کو آخری وارننگ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، رات 10بجے تک دھرنا ختم نہیں کیا تو آپریشن کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کے لیے پولیس، ایف سی اور رینجرز کے دستوں کو الرٹ کردیا ،13دن سے جاری دھرنے سے شہریوں کو شدید…

Read More

دہشت گردی کے واقعات سی پیک کے خلاف ساز ش ہیں، احسن اقبال

Federal Interior Minister Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرکے بلوچستان میں دہشت گردی کررہا ہے،دہشت گردی کےیہ واقعات سی پیک کو ناکام کرنے کی کوشش ہیں۔ لاہورمیں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانوووکیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان حیلے بہانوں سے سینٹ انتخابات سے پہلے عام الیکشن کرانا چاہتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نئی ا نتخابی فہرستیں مرتب کرے گا اوریہ کام اپریل تک مکمل ہوگا ۔ احسن اقبال…

Read More

اسلام آباد : مذہبی جماعتوں کو فیض آباد میں دھرنا ختم کرنے کا حکم

Tehreek e Labaik Protest at Faizabad

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مذہبی تنظیم کی طرف سے جاری فیض آباد میں دھرنا ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ختم نبوت کی شقوں میں ردوبدل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے کیس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مذہبی جماعتوں کودھرنا ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ معاملہ جب عدالت میں آگیا تو خدا کا خوف کریں،چیف جسٹس کے بارے میں جو الفاظ استعمال کئے ان پر معافی مانگیں،آپ کی پٹیشن دھرنا ختم کرنے سے…

Read More

فیض آباد پرجاری دھرنا گیارہویں روز میں داخل

Tehreek e Labaik Protest at Faizabad enters 11th day

اسلام آباد (جنگ): راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان دھرنا گیارہویں روز میں داخل ہوگیا، آنے جانے کے بیشتر راستے بند ہیں۔ جڑواں شہروں کے  عوام رل گئے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ مظاہرین لاشیں اٹھانا چاہتے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ نہیں ہونے دیں گے۔ جڑواں شہریوں کی فریاد کون سنے گا،مٹھی بھر ڈنڈا برداروں نے جڑواں شہروں کا رابطہ منقطع کررکھا ہے۔راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان آنے جانے کے بیشتر راستے بند کردیے گئےجو کھلے ہیں وہاں سارا دن گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں،دس منٹ…

Read More

کوئٹہ:فائرنگ سے ایس پی انویسٹی گیشن سمیت 4افراد جاں بحق

DSP Son Killed in Quetta Firing

کوئٹہ میں آج ایک اور پولیس افسر دہشت گردی کا نشانہ بن گئے، ملزمان کی فائرنگ سے ایس پی انویسٹی گیشن سمیت ان کے گھر کے چار افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد الیاس اپنی گاڑی میں اہل خانہ کے ہمراہ جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد الیاس، ان کا بیٹا، بہو اور پوتا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں شہید ایس…

Read More

نوازشریف، مریم اورصفدر کیخلاف ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی

Nawaz Maryam Safdar Accountability court

سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف 3 نیب ریفرنسز کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو گی، عدالت نے 2 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے، سماعت کے دوران حسن اور حسین نواز کو اشتہاری ملزم قرار دینے کا بھی امکان ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 12 ویں جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی 13ویں سماعت کریں گے۔ نواز شریف 5 مرتبہ، مریم نواز اور…

Read More

ن لیگ ناکام ہوگئی، آئندہ انتخابات پی پی ہی جیتے گی، بلاول

bilawal bhutto

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ ناکام لیگ ہی رہی ہے اور اب آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ہی موقع ملے گا۔ یہ بات پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارے نظریاتی اختلافات ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کو ہرصورت جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں اور انتخابات بھی وقت پر ہی ہونے چاہئے لیکن…

Read More

یونان میں دو پاکستانی جانبحق، میتیں کل پیر کو پاکستان پہنچیں گی

Saifullah Died in Greece

(ایتھنز ( ضیاءسید سے یونان میں سڑک کے ایک حادثے میں دو پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں ، جن کی نماز جنازہ جمعہ کی شام یونان کے علاقے میگارہ میں ادا کردی گئی۔ تفصیل کے مطابق، ایتھنز کے نواحی شہر میگارہ میں رہائش پذیر سیف اللہ ولد اللہ دتہ عمر پچاس سال شادی شدہ سکنہ دریکاں کلاں تحصیل پھالیہ اور ظہور احمد ولد محمد علی عمر سنتیس سال سکنہ بھکی شریف ضلع منڈی بہاؤالدین موٹر سائیکل پر کام پر جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی پک اپ ویگن کی…

Read More

فاروق ستار نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

Farooq Sattar withdraws the decision to leave politics

تین گھنٹے میں فاروق ستار کے تین ڈرامائی فیصلے سامنے آئے۔  پہلے انھوں نے مصطفیٰ کمال پر طنز کرتے ہوئے ان پر مہاجروں کے خلاف بات کرنے کا الزام لگایا۔ اس کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا اس کے بعد کارکنوں کے اصرار اور اپنی والدہ کے حکم پر ایک بار پھر سیاست میں واپسی کا اعلان کر دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ ایم…

Read More

متحدہ پی ایس پی اتحاد ایک ہی دن میں ٹوٹ گیا

Farooq Sattar

ڈاکٹر فاروق ستار نے آج مصطفےٰ کمال پر تنقید کے وار کیے ہیں جس سے متحدہ پی ایس پی اتحاد ٹوٹنے کی تصدیق ہوگئی، انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کہیں نہیں جارہی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ آج اہم اعلان کرنے جا رہا ہوں، کل مہاجروں کے مینڈیٹ کی تذلیل ہوئی ، پی ایس پی کے رہنما مصطفےٰ کمال نے بڑا باریک کام کیا۔ کراچی میں پی آئی بی کے علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس کرتے…

Read More

پاکستان میں لیبر اور ٹریڈ یونینز کے حقوق کی پامالی کی جارہی ہے، پیرزادہ سید امتیاز

Peerzada Syed Imtiaz General Secretary all pakistan federation of united trade unions in Portugal

لزبن (آن لائن) آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹیڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید نے کہا ہے کہ پاکستان میں لیبر اور ٹریڈ یونینز کے حقوق کی جس طرح پامالی کی جا رہی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں یورپی یونین کی ٹریڈ یونینز کے ساتھ جی ایس پی پلس ٹریڈ کے ثمرات اور شرائط پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جاے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں پاکستانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے…

Read More

کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے نومبر 1947 کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا

Chairman Kashmir Council Eu Ali Raza Syed

:برسلز کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین علی رضا سید نے نومبر 1947کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ناروے کے شہر برگن سے واپسی پر برسلز میں یوم شہدائے جموں کے حوالے سے چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے اپنا بیان جاری کیا۔ وہ عالمی شہرت یافتہ’’ رفتو ایوارڈ‘‘ کی تقریب میں شرکت کے لیے ناروے گئے تھے۔ ناروے میں انسانی حقوق کا دوسرا بڑا ’’رفتو ایوارڈ‘‘ مقبوضہ کشمیرکی دوبڑی شخصیات پروینا آھنگر اور پرویز امروز کو برگن میں ایک تقریب کے دوران دیاگیا۔ علی رضاسید نے…

Read More

پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے دفاتر کا دورہ

Pak Portugal Association visited Refugees Office

لزبن (نامہ نگار) پرتگال میں مقیم تارکین وطن کی تنظیم پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ہائی کمیشن برائے مہاجرین ( اے سی ایم ) کے دفاتر کا دورہ کیا ، تنظیم کو دورے کی دعوت پیدرو کلا دو نے دی تھی، وفد میں محبوب احمد، سید خالد عباس،ضیاءسید، قاری امجد محمود نقشبندی، عرفان بٹ اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں پاک پرتگال ایسوسی ایشن کی کارکردگی اور پرتگال میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کو امیگریشن اور دیگر سرکاری محکمہ جات…

Read More

افغانستان میں پاکستانی سفارتی اہلکار بے دردی سے قتل

Pakistani Diplomat Shot Dead in Afghanistan

اسلام آباد: ( جنگ )افغانستان میں پاکستانی سفارتی اہلکار کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا،پاکستان نے قتل کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے عملےکی سیکیورٹی کو یقینی بنانےکا مطالبہ کیا ہے ۔ رانا نیئر نامی پاکستانی اہلکارکو افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ان کی رہائش گاہ کےباہرنشانہ بنایا گیا،خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا نیئر کو جلال آباد میں ان کے گھر کے باہر گولیاں ماری گئیں، حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔ افغانستان کے مقامی ذرائع ابلاغ نے بھی تصدیق…

Read More