پشاور میں دھماکا،ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر اور گن مین شہید

Blast in Peshawar

پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور اور گن مین شہیدہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا حیات آباد میں تاتارا پارک میں پولیس افسر کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرگھر سے دفتر جارہے تھے کہ اس دوران دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی تھی۔  

Read More

دھرنے پرتعینات پولیس مقروض،کھانےکےلالےپڑگئے

Islamabad Police on Duty near Faizabad Protest

اسلام آباد (جنگ): پولیس دھرنوں اور احتجاج میں اضافی اخراجات کی وجہ سے مقروض ہوگئی،پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنے کی سیکورٹی کے لیے روزانہ تقریبا ایک کروڑ روپے کے اخراجات دیے جاتے ہیں۔ دھرنے پر تعینات پولیس کے جوانوں کو کھانے کے لالے پڑگئے، ادھار کھانا دینے والے ٹھیکے داروں نے مزید ادھار دینے سے انکار کردیا ۔ دھرنے کے شرکا کے کھانے پینے پر اب تک تقریباً پونے 5 کروڑ روپے خرچہ آچکا ہے، دھرنے والوں کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے جبکہ دھرنا قائدین میں سے…

Read More

فیض آباد دھرنا کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت

supreme court of pakistan

اسلام آباد (جنگ):جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ کیا عدالتیں بند ہو گئی ہیں ؟ کل کوئی اور مسئلہ ہوگا تو کیا پھر شہر بند ہو جائیں گے؟ سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ لوگوں نے قرآن پاک پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے۔ فیض آباد کا دھرنا اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر اٹھارہویںروز بھی جاری ہے ، راستے بند ہونے کے…

Read More

دھرنے سے متعلق حکومت کے فیصلے پرعمل ہوگا، ترجمان پاک فوج

DG ISPR ASIF GHAFOOR

اسلام آباد (جنگ):پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنےسے متعلق حکومت کے فیصلے پر عمل ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صورتحال افہام و تفہیم سے حل ہو جائے تو بہتر ہے،حکومت نے جب بھی بلایا وہ کام کرنا فوج کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئین کی شقوں کا مخصوص مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، آئین کو حقیقی روح…

Read More

اسحاق ڈار کا وزیر اعظم کو خط،چھٹی کی در خواست کردی

ishaq dar

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے چھٹی کی در خواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نےوزیر اعظم سے یہ در خواست بیماری کے باعث کی,خط میں انہوں نے چھٹی کے دوران وزیر اعظم سے انہیں سبکدوش کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں موجود ہیں اور وہاں کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں،سیاسی مخالفین کی جانب سے اسحاق ڈار سے بطور وزیر خزانہ استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا…

Read More

نوازشریف ، مریم نواز احتساب عدالت میں پیش

Nawaz Sharif Maryam Nawaz Appears in Accountability Court

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نیب ریفرنسز میںاسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آج ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 13ویں اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 14ویں سماعت کررہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ سماعت پر عدالت نے ایک ہفتے جب کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک ایک ماہ کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیا تھا،تاہم اس کے باوجود نواز شریف، مریم نواز اور…

Read More

اسلام آباد دھرنا، خورشید شاہ کی عسکری قیادت سے رابطے کی تجویز

Khursheed Shah

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نےحکومت کو فیض آباد دھرنے کے معاملے پرعسکری قیادت سے رابطے کی تجویز دے دی ہے ۔ خورشید شاہ نے کہاہے کہ فوج کو بلانا اور ان سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے ذمے دار نوازشریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کرانے کی پوری کوشش کریں گے، حکومت نے اس حوالے سے ٹال مٹول سے کام کیا تو دوسرے آپشن موجود…

Read More

اسلام آباد: دھماکا خیز مواد دہشت گردی کیلئے نہیں لے جارہا تھا، مشکوک شخص کا بیان

Islamabad Police Arrested a Suspect from Protest site

جیو:اسلام آباد میں جاری دھرنے کے قریب سے دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار مشکوک شخص نے دہشت گردی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارودی مواد روات میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں سڑک کی تعمیر کے لیے لے کر جا رہا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے دھرنے کے قریب سے گرفتار مشکوک شخص کے حوالے سے کہا ہے کہ ابتدائی بیان میں شاہ فیصل نے بتایا وہ روات کے قریب زیر تعمیر ہاوسنگ سوسائٹی میں سڑک بنانے کے لیے پہاڑ کی بلاسٹنگ کے…

Read More

دھرنا ختم نہ کرانے پر آئی جی اور چیف کمشنر کو توہین عدالت کا نوٹس

Faizabad Dharna | Tehreek e Labaik Protest

اسلام آباد (جنگ):اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے کہ فیض آباد خالی کرائیں بے شک کسی کو خراش نہ آئے۔ فیض آباد میں 15 روز سے جاری دھرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، آپ اس معاملے میں بے بس ہیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کےباوجود دھرنا ختم نہ کرانے پر آئی جی اسلام آباد ،چیف کمشنراسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت…

Read More

تربت سے مزید 5 میتوں کی کراچی آمد

more five dead bodies came karachi from turbat

کراچی (جنگ): بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 5 افراد کی لاشیں کراچی میں واقع سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق پانچوں لاشوں کو غسل اور کفن دینے کے بعد جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے پی آئی اے کی فلائٹ 302 سےصبح آٹھ بجے لاہور روانہ کردیا جائے گا۔ تربت کے راستے غیر قانونی طور پر بیرو ن ملک جانےوالے مزید پانچ نوجوان کی چار روز پرانی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، ان مقتولین کا تعلق بھی گجرات…

Read More

وزیر داخلہ نے اسلام آباد دھرنا اتوار تک حل ہونے کی نوید سنا دی

Federal Interior Minister Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جنگ): وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کا معاملہ اتوار تک حل ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اتوار تک دھرنا حل ہونے کی خوش خبری سنا دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا مذاکرات کے حوالے سے ابھی تک علماء سے بات چیت جاری ہیں۔ وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ علما نے کچھ تجاویز پیش کی ہیں، جن پر غور کیا جا رہا ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ معاملہ حل ہونے میں آج پیش رفت…

Read More

اسلام آباد دھرنا، مذاکرات کا سلسلہ پھر تعطل کا شکار

Islamabad Dharna Talks Suspended again

اسلام آباد (جنگ): اسلام آباد دھرنا پرامن طور پر ختم کرانے کے لئے حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جہاں سے چلا تھا وہی آکر رک گیا ۔ ترجمان دھرنا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ کے مطالبے پر قائم ہیں ،اس کے بعد ہی مذاکرات شروع ہوں گے اور حکومت کے سامنے مطالبات رکھیں گے ۔ ذرائع کے مطابق دھرنا انتظامیہ نے انتخابات ایکٹ میں ترمیم ،کمیٹی میں زاہد حامد کے کردار سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ۔…

Read More

ن لیگ کو توڑنے کی سازش کرنے والےناکام ہوں گے، مریم نواز

Maryam Nawaz Sharif

  لاہور(جنگ) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والےناکام ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کی رہنما نے این اے 120 کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 72 لوگ کہاں ہیں جن کے چھوڑنے کی بات ہورہی ہے،انہیں تونظرنہیں آرہے، 72 لوگوں کے چھوڑنے کی بات کسی کی خواہش ہوسکتی ہے،اس کاحقیقت سےتعلق نہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ وقت بدل گیا ہے ،اب لوگ بات کرتے ہیں ڈرتے…

Read More

اسلام آباد: وزیر داخلہ نے دھرنے کے شرکا کو مزید وقت دے دیا

ahsan iqbal

اسلام آباد(جنگ): اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دینے والوں کو دی گئی کل رات 10 بجے تک کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی لیکن مذہبی و سیاسی جماعت کا دھرنا تاحال جاری ہے۔جبکہ وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دھرنا دینے والوں کو مزید وقت دیا جائے گا، تاکہ معاملے کو افہام تفہیم سے حل کیا جاسکے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رات گئے ہم دھرنے کے شرکاء کے ساتھ مذاکرات کرتے رہے، لیکن پیشرفت نہیں ہوئی۔ اس…

Read More

اسحاق ڈارعلیل ،وزارت خزانہ کا قلمدان وزیراعظم نے سنبھال لیا

ishaq dar

اسلام آباد جنگ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے استعفا نہیں دیا، علالت کے باعث وزارت خزانہ کا قلم دان وزیراعظم نے سنبھال لیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی معاملات احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ ای سی ایل میں اسحاق ڈار کا نام ڈالنا ہے یا نہیں؟ اس کا جائزہ عدالتی احکامات آنے کے بعد ہی لیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے…

Read More