وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہودنے صوبے کےتمام تعلیمی ادارے 2 روزکے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرتعلیمی ادارےبند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے پیر اور منگل کو بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد دھرنے کے باعث پنجاب بھر میں صورتِ حال دوسرے روزبھی کشیدہ ہے۔
Read MoreCategory: خبریں
فیض آباد دھرنا:وزیر اعظم، آرمی چیف اہم ملاقات آج ہوگی
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آج فیض آباد دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے اہم ملاقات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کا دورہ مختصر کرکے رات ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔
Read Moreفوج طلبی معاملہ پر عسکری حکام کا وزارت داخلہ کو جوابی مرسلہ
اسلام آباد(جنگ):وفاقی حکومت کی طرف سے فوج طلب کرنے کے معاملے پر عسکری حکام نے وزارت داخلہ کو جواب ارسال کر دیا ہے۔ جواب میں عسکری حکام کی جانب سے کہا گیا ہے پاک فوج تفویض کردہ ذمہ داری ادا کرنے کے لیے تیار ہے، سول حکومت کی مدد پاک فوج کی آئینی ذمہ داری ہے۔ فوج کی تعیناتی سے پہلے عسکری حکام کی جانب سے حکومت سے تین نکات پر وضاحت مانگ لی گئی ہے۔ عسکری حکام نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ نے آتشیں اسلحے کے بغیر کاروائی…
Read Moreپاکستان میں حالات مزید کشیدہ: حکومت نے فوج طلب کرلی
(اسلام آباد (بیورو رپورٹ پاکستان میں ہفتے کے روز حالات مزید کشیدہ ہوتے ہی، حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج طلب کرلی ہے۔ ایک حکومتی مراسلے میں کہاگیاہے کہ آئین کے آرٹیکل ۲۴۵ کے تحت فوج کو مقامی انتظامیہ کی مدد کے لیے بلایاگیا ہے۔ یہ ایسے وقت ہے کہ ہفتے کے روز مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم میں ایک پولیس اہلکار جانبحق اور دوسو کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ّ فوج طلب کرنے کے لیے حکومت کے آرڈرکی کاپی:۔ اسلام…
Read Moreمشتعل افراد کا زاہد حامد کے گھر، جاوید لطیف کے ڈیرے پر حملہ
جنگ: فیض آباد آپریشن کے بعد مشتعل افراد نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامدکے گھر اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے ڈیرے پر حملہ کردیا ۔ پسرور کے علاقے ککے زئی میں مشتعل افراد نے وفاقی وزیر قانون کے گھر پر حملہ کیا ،اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی ، خوش قسمتی سے اس وقت زاہد حامد اور ان کے اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے ۔ ادھر شیخوپورہ میں ن لیگی ایم این اے کے ڈیرے پر مسلح افراد نے حملہ کیا ،جاوید لطیف…
Read Moreفیض آباد دھرنا آپریشن: اہلکار شہید، 200 افراد زخمی
اسلام آباد(جنگ):فیض آباد میں دھرنے والوں کو ہٹانے کے لئے پولیس کی کارروائی کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ،مظاہرین اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر موجود ہیں،جھڑپوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ،10سے زائد پولیس کی گاڑیاں بھی نذر آتش کردی گئی ۔ مظاہرین نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے گھر پر حملہ کیا ، اندر داخل ہوگئے ،مین گیٹ جلادیا ،گھر سے نکلنے والی بکتر بند گاڑی توڑ پھوڑ دی ،قریبی کثیر المنزلہ عمارت کو بھی آگ لگادی ۔ پولیس حکام کے مطابق فیض آباد میں دھرنے…
Read Moreدھرنے والے بین الاقوامی سازش کا شکار ہیں، وزیر داخلہ
ایکسپریس اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قوم کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے کیلئے ختم نبوت کا استعمال کیا جارہا ہے اور دھرنےوالے بین الاقوامی سازش کا شکارہیں۔ سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو میں وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ختم نبوت کا قانون پہلے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے اور ہم سب ختم نبوت کے محافظ ہیں جب کہ دھرنے والے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، دھرنے والے فوری جگہ کو کلیئرکریں جب کہ ہم نے عدالتی احکامات کی روشنی میں…
Read Moreفیض آباد دھرنے کے خلاف کارروائی کی تصویری جھلکیاں
اسلام آباد میں 20 روز سے جاری فیض آباد دھرنا کے خلاف عدالتی حکم پر آج انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں پولیس کے ہمراہ ایف سی اہلکار بھی شریک ہیں۔ کارروائی کی تصویری جھلکیاں ملاخط فرمائیں اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جارہی ہے۔ ایف سی کا جوان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے غلیل کا استعمال کررہا ہے۔ دھرنا کے شرکا فیض آبادکے پل پر جمع۔ دھرنے کے شرکا کے…
Read Moreپاکستان میں سوشل میڈیا معطل: الیکٹرانیک میڈیا کی براہ راست نشریات پر پابندی
(اسلام آباد (مجتبیٰ حیدر سید پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا کی متعدد سائیٹس فوری طور پر معطل کردی گئی ہیں اور الیکٹرانیک میڈیا کو دھرنے کے خلاف آپریش کی براہ راست رپورٹنگ سے منع کردیا گیاہے۔ یہ اقدامات ہفتے کے روز مظاہرین کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے فوری بعد اٹھائے گئے ہیں۔ یہ آپریشن اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان واقع فیض آباد کے علاقے میں آج ہفتے کے روز شروع ہوا ہے جس میں اب تک متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور…
Read Moreکوئٹہ، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،4 افراد شہید
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، جس میں چار افراد شہید اور پندرہ افراد زخمی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکار کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں اور شہیدوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
Read Moreدھرنے کے خلاف آپریشن، پتھراؤ سے پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی
عدالت کے احکامات پر اسلام آباد کے علاقے فیض آباد انٹرچینج پر 20روز سے جاری دھرنے کو ختم کرانے کے لیے پولیس کا آپریشن جاری ہے،پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتارکرلیا جبکہ مظاہرین کے پتھراؤ سے ایک اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھرنا مظاہرین کےخلاف پانچ سمت سے پیش قدمی کررہی ہے، پولیس اور ایف سی کے 8ہزار اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ رینجرز اہلکار بھی پولیس اور ایف سی کی مدد کے لیے موجود ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے بارہ کہو کے مقام پر مری جانے والے…
Read Moreفیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے پولیس کا آپریشن شروع
اسلام آباد (جنگ):اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں جاری دھرنے کو ختم کرانے کے لیے پولیس نے آپریشن کا آغاز کردیا،آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے، جس کے بعد ہر جانب آنسو گیس کا دھواں ہی دھواں نظر آرہا ہے۔ ایک اور ڈیڈ لائن ختم ہو گئی مگر اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں جاری دھرنا ختم نہیں ہوا،دھرنا 20 ویں دن میں داخل ہو گیا ہے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ کی دی گئی ڈیڈ لائن جمعہ کی رات 12 بجے ختم ہوچکی ہے۔ پولیس اور ایف…
Read Moreعدالتی حکم پر دھرنے والوں کو رات 12 بجے تک کا نوٹس
عدالتی حکم کے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ نے دھرنے کے شرکاء کو رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ چند گھنٹوں بعد کیا ہوگا؟ ملک بھر کی نظریں دارالحکومت اسلام آباد پر لگ گئیں، عدالت کے حکم کے باجود دھرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا ۔ دھرنے والو آج رات12 بجے تک فیض آباد خالی کردو ورنہ ایکشن ہو گا، اسلام آباد کی انتظامیہ نے مذہبی جماعت کو حتمی…
Read Moreحافظ سعید کی رہائی پر امریکا کا اظہار تشویش
امریکا نے لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کی پاکستان میں نظربندی سے رہائی پر تشویش کا اظہار کردیا ہے ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ لشکر طیبہ ایک نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے، جو امریکی باشندوں سمیت معصوم شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ہے ۔ ترجمان کے مطابق ممبئی حملوں میں 6 امریکی شہری ہلاک ہوئے تھے، حکومت پاکستان حافظ سعید کو گرفتار کرکے ان کی سزا کو یقینی بنائے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی…
Read Moreاسلام آباد اور کراچی میں دھرنا جاری
کراچی،اسلام آباد(جنگ): اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج پر جاری مذہبی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دھرنے کا آج 19واں جبکہ کراچی میں دیے گئے دھرنے کا چھٹا دن ہے۔ دونوں جگہوں پر مظاہرین اپنے مطالبات کے پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ حکومت نے فیض آباد میں جاری دھرنے کے خلاف سخت کارروائی کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے گزشتہ روز ان کی سپلائی لائن کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس پر…
Read More