(اوسلو پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے تحت قائم ہونے والی فنڈریزنگ کمیٹی نے کڈنی سنٹر گجرات کے لیے ناروے میں جمع ہونے والے عطیات کی ایک کروڑ تیس لاکھ پاکستانی روپے کی رقم کڈنی سنٹر کے بورڈ کے صدر حاجی میاں محمد اعجاز کے حوالے کردی ہے۔ اس سلسلے میں فنڈریزنگ کمیٹی کے اراکین، پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال اور یونین کے سینئر عہدیداراں اور کڈنی سنٹر گجرات کے صدر میاں محمد اعجاز کے مابین اجلاس گذشتہ روز اوسلو میں یونین کے سینئررہنماء میرناصر آف گورالی کی رہائشگاہ…
Read MoreCategory: خبریں
پاکستان یونین ناروے کا کڈنی سنٹر گجرات کیلئے چیئریٹی کنسرٹ پچیس اگست کو اوسلو میں ہوگا، پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم یاسر ہمایوں اور ناروے کی وزیر تحقیق و تعلیم مس نائبو مہمانان خصوصی ہوں گے
اوسلو(پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کی طرف سے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے دارالحکومت اوسلو میں اس بار ایک شاندار چیئریٹی کنسرٹ کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ تقریب جس کے دوران کڈنی سنٹر گجرات کے لیے فنڈ ریزنگ کی جائے گی، پچیس اگست (بروز اتوار) کی شام پانچ بجے منعقد ہوگی۔ کڈنی سنٹر گجرات پورے علاقے میں ایک واحد ادارہ ہے جو لوگوں کی مالی معاونت سے چل رہا ہے اور غریب اور نادار لوگ اس ادارے میں گردوں کی بیماروں سے متعلق اپنا علاج مفت کرواتے ہیں۔ …
Read Moreآیتہ اللہ محسنی کی رحلت پر حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوارنقوی کا اظہار تعزیت
اوسلو (پ۔ر) حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوارحسین نقوی نے افغانستان کے ممتازسیاسی و مذہبی رہنماء آیتہ اللہ محمد آصف محسنی کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے کہاہے کہ آیتہ اللہ آصف محسنی نے نہ صرف علمی میدان میں بہت کام کیا بلکہ سوویت یونین کی جارحیت کے خلاف افغان تحریک میں پیش پیش رہے۔ ان کا شمار تحریک مزاحمت کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ آپ دینی علوم کے حصول کے لئے ۱۲ سال تک نجف اشرف میں رہے۔ آپ نے…
Read Moreکشمیرکونسل ای یو برسلز میں بدھ سے مختلف مقامات پر تین دن تک احتجاجی کیمپ لگائے گی
برسلز (پ۔ر) کشمیرکونسل یورپ کل بدھ سے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں کل بدھ سے مختلف مقامات پر تین دن تک صبح ساڑھے دس سے شام ساڑھے پانچ بجے تک احتجاجی کیمپ لگائے گی۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں بتایاکہ یہ احتجاج بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرکے اس متنازعہ خطے کو بھارت میں شامل کرنے کے نئی دہلی کے غاصبانہ اقدام اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف کیا جارہاہے۔…
Read Moreنورریلیف ناروے کا چیئریٹی پروگرام ہفتہ کو اوسلو میں ہوگا، یونان کے اینکر ساحل جعفری نقابت کریں گے
اوسلو (پ۔ر) سماجی تنظیم ’’نور ریلیف‘‘ ناروے کا چیئریٹی پروگرام تین اگست بروز ہفتہ شام چار بجے اوسلو کے علاقے فیوروست کی لائبریری کے ہال میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کی نقابت یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پاکستانی اینکر پرسن ساحل جعفری کریں گے۔ ساحل جعفری جو ایتھنز سے آن لائن ریڈیو ’’وائس آف ورلڈ‘‘ چلا رہے ہیں، یونان میں سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی بڑے متحرک ہیں اور اب تک کئی پروگراموں کے دوران نقابت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ نور ریلیف ناروے کے چیئرمین عامر لطیف بٹ…
Read Moreشہباز شریف کے ’سلیکٹڈ وزیراعظم‘ کہنے پر ایوان میں شور
مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے تقریر کے دوران ’سلیکٹڈ وزیر اعظم‘ کا لفظ استعمال کرنے پر ایوان میں شور مچ گیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لفظ ’سلیکٹڈ وزیر اعظم‘ کو حذف کرنے کے اعلان کے باوجود بھی اس کا استعمال کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہا کرتے تھے ڈالر کی قیمت ایک روپیہ بڑھ جائے تو قومی خزانے پر سو ارب روپے کا بوجھ پڑتاہے، آج ایک رات میں قومی خزانے…
Read Moreپاکستان معاشی بحران کا شکار، ڈالر کنٹرول نہیں کرسکتے، مشیرخزانہ
کراچی (خبرایجنسی)مشیر خارجہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے کیونکہ غیرملکی قرضہ97ارب ڈالر زہے ،اس سال حکومت نے 2 ہزار ارب روپے سود دیا ،آئندہ مالی سال میں سود کی مد میں 3ہزار ارب روپے دینا ہونگے،ہم سب کچھ امپورٹ کر رہے ہیں ،اس صورتحال میں روپے کی قدر کو سنبھالا نہیں جاسکتا ، ہم نے بجٹ میں نان فائلر کا تصور ختم کردیا ، سب کوٹیکس دینا ہے اگر اس سے کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوجائے،کابینہ کی تنخواہوں میں 10فیصد…
Read Moreفریال تالپور کو نیب نے گرفتار کرلیا
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے گزشتہ رات فریال تالپور کی گرفتاری کےلئے وارنٹ دستخط کرکے نیب ٹیم کے حوالے کئے تھے۔ پی پی رہنما کو جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Read Moreنیب نے حمزہ شہباز کو حراست میں لے لیا
لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں نیب نے حراست میں لے لیا، نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو لے کر روانہ ہوگئی۔ مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز، صاف پانی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل…
Read Moreآصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا گیا
قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زردرای کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیب نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ آصف زرداری کو لینے کےلئے نیب کی ایک گاڑی زرداری ہاؤس میں داخل ہوئی جس میں موجود نیب ٹیم نے سابق صدر کو بیٹھایا اور اپنے ساتھ لے گئی۔ نیب کی گاڑی کے زرداری ہاؤس سے باہر نکلنے کے دوران بے نظمی دیکھنے میں آئی۔ نیب ٹیم آصف زرداری کو میلوڈی چوک…
Read Moreعلامہ عباس کمیلی انتقال کر گئے
معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی عمر 70 برس تھی۔ علامہ عباس کمیلی کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ وہ ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیے سرگرم رہے اور فلسطین فائونڈیشن کے بانی سرپرست اراکین میں سے بھی تھے۔
Read Moreپٹرول ساڑھے8 روپے مہنگا کرنے کی سفارش
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پٹرول 8 روپے 53 پیسے اور ڈیزل 8روپے 99پیسے فی ليٹر مہنگا کرنے کی سفارش کردی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 68 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
Read Moreجاسوسی کےالزام میں دو آرمی افسران کی سزا کی توثیق
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاسوسی کے الزام میں دو آرمی اور ایک سویلین افسر کی سزاؤں کی توثیق کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی افسران اورسویلین افسر کو سزا دی گئی تھی،مجرمان نے حساس معلومات دوسرے ملکوں کو لیک کی تھیں۔ سزا پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈجاویداقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیٹر ریٹائرڈ راجارضوان کو سزائے موت دی گئی اور حساس ادارے کےسویلین افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت دی گئی۔ آئی…
Read More’آپ کے پاس آج کل کونسی وزارت ہے؟‘
قومی اسمبلی میں سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا خطاب کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری سے متعلق دلچسپ مکالمہ ہوا۔ خواجہ محمد آصف نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ ’آپ کے پاس آج کل کون سی وزارت ہے؟‘ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے سے ہٹا دیا گیا اور سیالکوٹ سے میری ہمسائی کو یہ وزارت دے دی گئی۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک منتخب نمائندے کو ہٹاکر غیر منتخب نمائندے کو وزارت اطلاعات دے دی گئی۔ ن…
Read More