نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نو تشکیل شدہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ارکان کو دعوت نامے جاری کردیےگئے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب ہاؤس میں دن ساڑھے 12بجے…
Read MoreCategory: خبریں
پاکستانی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے، وزیراعظم
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ توقع ہے شنگھائی تعاون تنظیم خطے کی ترقی کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی، تنظیم تجارت، توانائی اور معاشی تعاون کیلئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
Read Moreپشاور: زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں 11 افراد شہید، 32 زخمی
پشاور کے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں کرنے والے تمام حملہ آور ہلاک، دہشت گردوں کی فائرنگ سے گیارہ افراد شہید ، پانچ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 32 افراد زخمی ہوگئے،آپریشن میں پاک فوج کے دستوں نے بھی حصہ لیا ، آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ زراعت کے پی پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، پاک فوج کے دستے عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔ 2 زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ اس…
Read Moreملک بھر میں نبی آخرالزماں ﷺ کا جشن ولادت
اسلام آباد(جنگ): ملک بھر میں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، شہر شہر میلاد اور درود و سلام کی محافل منعقد کی جارہی ہیں جبکہ کراچی اور لاہور میں جلوس جارہی ہیں۔ ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں رات گئے تک لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر رہے، چراغاں اور لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے رات میں دن کا سماں تھا۔ خاتم النبیین…
Read Moreملکی ایجنسیاں کر کیا رہی ہیں؟ جسٹس فائز عیسیٰ
فیض آباد دھرنے کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کے دوران جسٹس فائز عیسیٰ آئی ایس آئی اور آئی بی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئےاستفسار کیا کہ ملکی ایجنسیاں کر کیا رہی ہیں؟کیا ہرکام میں تفریق ڈالنا ہی رہ گیاہے؟ فیض آباد دھرنے کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ کررہا ہے۔ سماعت کے دوران پولیس ، آئی ایس آئی اور آئی بی نے سربمہر رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرادیں ۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ آرمی حکومت کا…
Read Moreفیض آباد انٹرچینج ٹریفک کیلئے مکمل بحال
حکومت کے دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جن کے نتیجے میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد مستعفی ہوگئے اور دھرنا ختم کردیا گیا، فیضآباد انٹرچینج ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کردیا گیا۔ بائیس دن بعد اسلام آباد میں فیض آباد دھرنے کا مقام خالی کر دیا گیا اور ایکسپریس وے کو کھول دیا گیاہے۔ دھرنے کے شرکاء نے 22 روز بعد اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج خالی کر دیا، شرکائے دھرنا مری روڈ سے ہوتے ہوئے لاہور کےلیے روانہ ہو گئے،دھرنے کی قیادت اورمرکزی کنٹینر بھی…
Read Moreدھرنا ختم،معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے
اسلام آباد (جنگ):حکومت سے معاہدے کے بعد مذہبی جماعت نے فیض آباد کا علاقہ خالی کرنا شروع کردیا ہے ،بدھ تک علاقہ پرانی حالت میں بحال ہوجائےگا۔ معاہدے اور دھرنے کے خاتمے کے اعلان کے بعد ایکسپریس وے اور موٹر وے پر ٹریفک بحال ہوگیا، فیض آباد میں بھی دکانیں کھل گئیں،تکلیفیں ختم ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو اکیس دن بعد ریلیف مل گیا ، معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ، کل سے میٹرو بھی چلے گی ۔ فیض…
Read Moreفیض آباد دھرنا: اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
(اسلام آباد (بیورو رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دھرنے کےخلاف درخواستوں پر سماعت کے بعد جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں حکومت اور دھرنے والوں کی قیادت کے درمیان ہونے والے معاہدے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کےفیصلے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کی شرائط پر عدالت کو سنجیدہ اعتراضات ہیں، اس میں اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ عدالت نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت اور ثالث نے…
Read Moreمعاہدہ طے پاگیا، تمام شہروں میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد (جنگ):خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں میں موجود دھرنا مظاہرین کو کہتا ہوں کہ معاہدہ طے پاگیا ہے، دوسرےشہروں کےمظاہرین پر امن طور پر گھروں کو واپس چلے جائیں۔ اس موقع پر میڈیا پریس کانفرنس کی لائیو کوریج نہ کرنے پر خادم حسین رضوی میڈیا پر برہم ہوگئے اور انھوں نے کہا کہ جب تک میڈیا پریس کانفرنس نہیں دکھائے گا میڈیا نمائندے یہیں رہیں گے۔ اس نمائندوں نے کہا کہ پیمرا نے براہ راست کوریج پر پابندی لگا رکھی ہے، جس کے بعد میڈیا…
Read Moreدھرنا ختم ہونے والا ہے، کچھ دیر میں پریس کانفرنس بھی ہوگی، احسن اقبال
اسلام آباد (جنگ):اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کے دوران عدالت کی طلبی کے بعد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بتایا کہ دھرنا ختم ہونے والا ہے، کچھ دیر میں پریس کانفرنس بھی ہوگی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیض آباد دھرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو 15منٹ میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا تھا۔ سماعت کے موقع پر چیف کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ دھرنا مظاہرین سے معاہدہ طے پاگیا اور ہائیکورٹ پر…
Read Moreحکومت کا دھرنا قائدین سے دوبارہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (جنگ):وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دھرنا قائدین سے دوبارہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی اجلاس میں آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ،وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،شرکاء نے اتفاق کیا کہ امن کی بحالی کے لئے فوج آئینی کردار مثبت طریقے سے ادا کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ آئین کی آرٹیکل 245 کے تحت فوج سرکاری تنصیبات کی حفاظت کے لئے موجود رہے گی جبکہ…
Read Moreپیمرا کا تمام چینلز کی نشریات بحال کر نے کا حکم
اسلام آباد(جنگ): پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے تمام ٹی وی چینلز کو نشریات بحال کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔ اس سلسلے میں پیمرا کی جانب سے تمام نیوز چینلز کو گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے کئے گئے آپریشن کے دوران پیمرا نے نیوز چینلز کی نشریات بند کردی تھیں۔ فیض آباد دھرنے سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق…
Read Moreجامعہ کراچی میں کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی
کراچی (جنگ): جامعہ کراچی میں کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے مطابق شہر کی صورت حال کے پیش نظر امتحان ملتوی کیے گئے ہیں،ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سندھ مدرسۃ الاسلام انتظامیہ کی جانب سے کل تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ ترجمان اردویونیورسٹی میں بھی کل تدریسی عمل معطل رہے گا۔
Read Moreراولپنڈی دھرنے سے ملکی انتشار تک
(تحریر، محمد طارق ) پاکستان میں نیم اقلیت یہ دلیل دے رہی ہے کہ پنڈی دھرنے کو حکومت پہلے ہی سختی سے نمٹ لیتی تو حالات یہاں تک نہ پہنچ پاتے۔افسوس صد افسوس، اقلیت اس معاملے کی حساسیت کو سمجھنے سے قاصر ہے کہ یہ مسلہ کیوں کر شروع ہو ا ہے ، پھر اس مسلے کو حکومت وقت نے خود ہی غلطی تسلیم کرکے واپس لے لیا۔ اس ایشو نے پاکستان کے اقتدارتی طبقے کی منفاقت کو واضح کر دیاکہ یہ لوگ کس طرح عوام کے اصل مسائل پر…
Read Moreملک کے مختلف شہروں میں دھرنے اور ہڑتال، کاروبار زندگی متاثر
ایکسپریس: اسلام آباد آپریشن کے خلاف کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھرنے دیے گئے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد آپریشن کے خلاف کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی متاثر ہوگیا ہے۔ متعدد شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مظاہرین نے اہم شاہراہوں کو بلاک کرکے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ احتجاجی مظاہرین اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں کے خلاف آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور حکومت کے خلاف نعرے…
Read More